سنا ہے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پراپیگنڈا کا شکار ہونے کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے؟ویسے تو یہ اچھی بات ہے لیکن اگر اس لیول کا بندہ پراپیگنڈا پہ اعتبار کرسکتا ہے اور غلط پراپیگنڈا پھیلا سکتا ہے تو عام آدمی کا سوچیں
ویسے جن جن “جید صحافیوں” نے پراپیگنڈا سیل کی خدمت میں ٹویٹس کی انکا کیا بنا؟؟؟
ملتان میں کینسر کے مریضوں کو اب جدید علاج کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ دنیا کی بہترین PET سکین مشین، سائیکلوٹرون پراجیکٹ اور کینسر ٹریٹمنٹ کیلیے کوابلیشن اور 100 بستروں پر مشتمل کینسر سینٹر کا باضابطہ آغاز آج کر دیا گیا ہے۔جب کینسر جیسی جان لیوا آزمائش گھر پر دستک دیتی ہے تو سب سے زیادہ کرب علاج کی لاچاری اور بے بسی کا ہوتا ہے۔ کسی مجبور انسان کو اب علاج کی خاطر دربدر نہیں ہونا پڑے گا- جدید ترین تشخیصی سہولیات اور علاج اور مفت دوا ان کی اپنی دہلیز پر باوقار انداز میں میسر آئے گی۔ انشاءاللّٰہ!
یہ رنگ باز شاید اسی گمان میں تھے کہ وہ پختونخوا میں ہیں جہاں کچھ لوگ انکی رنگ بازی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اس بار انکا واسطہ زندہ دلان لاہور سے پڑا تھا جنہوں نے انہیں انکی اصل اوقات یاد دلائی۔۔۔
As promised, applications for the CM electric bikes have been opened today. Students from govt & private schools, colleges, medical and vocational institutes, and universities across Punjab can now apply to :
https://t.co/27TdLXEwi7
الحمدللہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پنجاب کے باہمت اور باصلاحیت نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور عہد آج وفا ہوا ہے۔تعلیم کی راہ میں حائل فاصلوں کو سمیٹنے اور ایک باوقار، محفوظ اور خودمختار سفر کی بنیاد رکھنے کے لیے طلبہ و طالبات کے لیے ایک مرتبہ پھر الیکٹرک بائیکس کے اندراج کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے روشن مستقبل کے معمار اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
رجسٹریشن کیلیے:
https://t.co/KedxMzoKB6
ملک سب کا ہے لیکن موجودہ معاشی صورتحال میں سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے۔ وسائل محدود ہیں ورنہ سب کو ریلیف دیتے مگر وزیراعظم نے ترجیح دی کہ ریلیف پہلے موٹر سائیکل، چنگچی اور چھوٹی گاڑی والے عام شہری تک پہنچایا جائے۔ اس مشکل وقت میں سب سے پہلے غریب آدمی کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایران امریکہ جنگ کے نتیجے میں ایندھن کے عالمی بحران اور پیٹرول، ڈیزل و ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود حکومت نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ قائد نواز شریف کے وژن کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگ چی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ شہری اپنا ٹوکن حاصل کرنے کے لیے 9771 پر میسج بھیجیں۔ اسلام آباد میں یہ سہولت شروع ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے دستیاب ہوگی۔