پشتو میں کہہ رہا ہے گورنر راج کا یہ فائدہ ہوا کہ اب غریب لوگ گھر پر بیٹھ جائیں گے۔
میرے دل اور کمر کا آپریشن صحت کارڈ پر ہوا ہے۔ جب تک زندہ ہوں عمران خان کو ووٹ دوں گا
🚨 رکشہ ڈرائیور کا دبنگ اعلان
’’میرے رکشے سے پی ٹی آئی کا جھنڈا یہ کہہ کر اتار دیا گیا کہ ممنوع ہے۔ اب ایک نہیں، چار جھنڈے لگاؤں گا! یہ اتاریں گے، میں دوبارہ لگاؤں گا۔‘‘
سوال یہ ہے کہ گورنر راج دہشت گردی کے خلاف لگا تھا یا سیاسی جھنڈوں کے خلاف؟
کیا انکی رہائی پر وڈیو پیغام دینے پر بھی پابندی ہے مینا خان شفیع جان اور شاہد خٹک پر ؟ کیا یہ بھی میرا کوئی ایجنڈا ہے۔ پنجاب کے MPAs خاموش۔ MNA خاموش۔ سینیٹر خاموش۔ کے پی MPA خاموش۔ کوئی سمجھا دے کہ رہائی کاُمطالبہ کرنے سے بھی لوگ کیوں بھاگ گئے۔ اس کی سائنس سمجھا دیں۔
”سب کچھ ختم ہوگیا ہے اب صرف قبائل کے پہاڑوں میں معدنیات باقی ہے اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یاد رکھے قبائلوں تاریخ آپ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اگر ہم نے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں گالیاں دیں گے.“- مرجان خان
ضم شدہ اضلاع پر مسلط غیر قانونی مشاورتی کونسل میں اہم عہدہ دیے جانے سے چند روز پہلے تک مرجان خان واضح اور پُرجوش انداز میں معدنیات پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی اپیل کر رہے تھے.
کیا اسی لیے پی ٹی آئی کو فوجی آپریشنز کی حمایت کرنے کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی تاکہ مقامی آبادی کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا سکے. آخر وہ کون سے وعدے ہیں اور کن کے ساتھ کیے گئے ہیں کہ معدنیات سے مالا مال قبائلی اضلاع میں مقامی آبادی کو اتنی عجلت میں آئی ڈی پیز بنانا چاہ رہے ہیں؟
#خان_اور_فیملی_کو_رہا_کرو
جسٹس ریٹائرڈ اطہر من اللہ کا اعتراف جرم 🚨
ہم نےایمان مزاری اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے6ججز کےخط پرجو کیاہمیں نہیں کرنا چاہیےتھا ایمان مزاری کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم جی ایچ کیو سے آیا تھا،اطہر من اللہ
عمران خان صاحب سے اڈیالہ میں کئی بار خیبر پختونخواہ حکومت کے حوالے سے بات ہوئی۔ خان صاحب نے ہر بار کہا کہ عوام سے رشتے اور حکومت کے درمیان انتخاب کرنا ہو تو ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہنا۔ بیساکھیوں کے ذریعے یا جبر کی گود میں بیٹھ کر حکومت کرنے والی جماعتوں کا حشر ہمارے سامنے ہے: مصنوعی فارم 47 کا اقتدار اور عوام کی دھتکار۔ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام سے رشتہ نہ توڑنے کی وجہ سے سلب کیا گیا ہے۔ مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔ پارٹی کو ہر سطح پر اپنے اندرونی نظم اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی کو پارٹی کی رہنمائی کرنا ہے۔ مرکز اور صوبوں میں پارلیمانی پارٹیاں پارلیمان کے اندر پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی کی طے کردہ پالیسی کے تحت کام کرتی رہیں گی۔ پاکستانی قوم عمران خان کے عوام دوستی کے نظریے کے ساتھ کھڑی ہے۔
خان میرا وعدہ ہے۔ خدا کی قسم اپنی اوقات کے مطابق تمہارے ساتھ ایمانداری سے کھڑا ہونے کی کوشش کروں گا۔ جس دن نہ ہو سکا۔ کھلا اعلان کروں گا۔ کہ اب میری بس۔ پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپوں گا۔
وہ جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان سے گزارش ہے کہ آپ کے عمران خان کے خلاف ناکام مشنز کی فہرست بہت لمبی ہو گئی ہے۔ خود کو اور اپنے ادارے کو مزید ہزیمت سے بچائیں اور اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے بیرکس میں واپس جائیں۔ یہ لڑائی تو حق کی لڑائی ہے اور فتح عمران خان کی ہی ہوگی کیونکہ وہ حق پر ہیں۔
#ہمارا_لیڈر_صرف_خان
گوادر میں بڑا انٹیلیجنس فیلیئر دہشگردوں کا مختلف مقامات پر حملہ۔ دھماکے فائرنگ اور شدید خوف وحراس۔ یاد رہے گوادر میں ہمسایہ ملک چین کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری اور بڑے مفادات ہیں۔ سکیورٹی کے حالیہ حملے پاکستان کے انٹیلجنس آپریٹس کی بڑی ناکامی ہیں۔
اطلاع ہم آپ کو دے رہے ہیں سیکٹر کمانڈر اور کور کمانڈر کے احکامات پر تحریک انصاف KPK یعنی الیکٹڈ MPA's کو حکم دیا گیا ہے کہ سسٹم میں واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سہیل آفریدی مراد سعید ہم ان کو قبول نہیں کریں گے نہ ہی جنید اکبر قابل قبول ہوگا آپ اپنا صوبائی صدر بنائیں اور نیا چیف منسٹر شارٹ لسٹ کریں جو کہ علی امین گنڈاپور ہو سکتا ہے
سلمان اکرم راجہ نے یہ منصوبہ اس لئے لیک کیا ہے وہ جانتے ہیں پانی سر سے گزر چکا ہے وہ یہ توقع کر رہے ہیں میں یہ سب چیزیں پبلک کردوں گا اور PTI کا سوشل میڈیا اس پر چڑھ دوڑے گا
شہزاد اکبر
پی ٹی آئی کے وہ تمام ایم پی ایز جو بلوں میں چھپے ہوئے تھے ، اچانک سلمان اکرم راجہ صاحب کے خلاف ایکٹیو ہو گئے ہیں، 10 دن سے ہر غیر آئینی، غیر قانونی اقدام پر یہ ایم پی ایز ایسے چپ تھے جیسے دنیا میں ہی نہیں ہیں لیکن اچانک متحرک ہو گئے ہیں
پشاور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کی بازیابی کے کیس میں لمبی تاریخ دے دی، عدالتوں کا حال یہ ہے کہ بجائے فوری جواب طلبی کے لمبے لمبے نوٹس دے رہی ہیں، سب کو پتہ ہے کہ ملک پر قابض آرمی اسٹیبلشمنٹ نے وزیرِ اعلیٰ سہیل خان آفریدی، سپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر تحریکِ انصاف و ایم این اے جنید اکبر ودیگر کو جبری اغواء اور لاپتہ کیا ہوا ہے۔
#گورنر_راج_نامنظور
#آئین_شکن_راج_نہیں_چلے_گا