بیٹیوں کو کم عمری میں ہی ذہن نشین کروائیں کہ نماز نہ پڑھنے سے، پردہ نہ کرنے سے، بے باک باتیں کرنے سے، اور نظر کی حفاظت نہ کرنے سے چہرے کا نور اور معصومیت چلی جاتی ہے، پھر چاہے ہلکے رنگ کے کانٹیکٹ لینز، پنک بلش لگائیں، گولڈن بال کروا لیں کوئی فرق نہیں پڑتا، روپ تو چلا جاتا ہے۔💯🖤
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔
(مسنداحمد،۵۷۰۷)
𝘞𝘩𝘦𝘯 𝘐 𝘯𝘦𝘦𝘥𝘦𝘥 𝘺𝘰𝘶𝘳 𝘱𝘳𝘦𝘴𝘦𝘯𝘤𝘦, 𝘺𝘰𝘶 𝘤𝘩𝘰𝘴𝘦 𝘵𝘰 𝘴𝘵𝘦𝘱 𝘢𝘸𝘢𝘺,
𝘈𝘯𝘥 𝘪𝘯 𝘺𝘰𝘶𝘳 𝘴𝘪𝘭𝘦𝘯𝘤𝘦, 𝘐 𝘭𝘦𝘢𝘳𝘯𝘦𝘥 𝘐 𝘩𝘢𝘥 𝘵𝘰 𝘩𝘦𝘢𝘭 𝘮𝘺 𝘰𝘸𝘯 𝘸𝘢𝘺.
"جو میں ہوں، اُسے کوئی جانتا ہی نہیں
جو سب جانتے ہیں، وہ میں ہوں ہی نہیں"
آپ مرد ہیں تو شادی کرنے سے پہلے کم از کم ایک ماہ تک بلی پالیں،
اگر آپ خاتون ہیں تو شادی سے پہلے... کم از کم ایک عدد مرغ کو پالتو پرندے کی طرح ایک مہینے کے لیے پالیں.
اگر آپ اس کو پالتو بنا لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو جگہ جگہ گرے ہوئے بالوں کو دیکھنے کی عادت ہو چکی ہے... دن ہو یا رات کا کوئی پہر آپ رونے کی ناقابل فہم اور عجیب و غریب آوازوں کے عادی ہو چکے ہیں... بلاوجہ غراہٹ... پاؤں گھسیٹ کر چلنے.. اور بغیر کسی جواز کے ہر چیز کو ناخنوں کے ساتھ کھرچنے پر آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا... آپ کے چہرے کو بلاوجہ گھورتی رہے... یا خاموشی سے دیکھتی رہے تو آپ گُھرکی اور خاموش نگاہوں کا مطلب سمجھنے کے قابل ہوجاتے ہیں کہ بلی اب بھوکی ہے، پیاسی ہے، ناراض ہے یا پھر اداس ہے، اور آپ کو لگنے لگتا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے یا حرکتوں سے جو کچھ بھی آپ کو بتارہی ہے آپ بلی کی کہانی کو پوری طرح سے سمجھتے ہیں... اگر آپ بلی کو دلجمعی سے پال لیتے ہیں تو آپ کو اپنی حالت کا بخوبی اندازہ ہوسکتا ہے ... یعنی اس کا مطلب ہے کہ شادی کا جو پورا نظام ہے آپ اس کے لیے ہر طرح سے موزوں ہیں... بسم اللّٰہ کریں۔ .. اور فوراً شادی کھڑکا دیں.
اگر آپ خاتون ہیں تو شادی سے پہلے... کم از کم ایک عدد مرغ کو پالتو پرندے کی طرح ایک مہینے کے لیے پالیں... اگر آپ کو ہر جگہ پر مرغ کی پھیلائی ہوئی گندگی، صاف فرش پر کیچڑ میں لتھڑے پنجوں کے نشان... بے وقت کی بانگیں... دانہ دنکا نہ ملنے پر یا پھر بلاوجہ اونچی آواز میں چیخ و پکار کو آرام و سکون سے سننے اور دیکھنے کی عادت ہوجاتی ہے ... بالخصوص جب پڑوس میں کسی مرغی کی کٹ کٹ کٹاک سن کر آپ کا مرغ دوڑ کر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوجائے اور آپ کو غصہ کی بجائے اپنے مرغ پر پیار آئے... تو آپ دیر نہ کریں اور بالکل آنکھیں بند کرکے شادی کرلیں، آپ کی شادی شدہ زندگی ان شاء اللّٰہ کامیاب ہوگی۔
اور بالفرض اگر آپ نئے نئے میاں بیوی ہیں اور اولاد ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو بچے پیدا کرنے سے پہلے آپ دونوں کو مل کر ایک بندر پالنا چاہیے..
بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہو گئے
موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہو گئے
بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
کیسے بلند و بالا شجر خاک ہو گئے
سورج دماغ لوگ بھی ابلاغ فکر میں
زلف شب فراق کے پیچاک ہو گئے
جب بھی غریب شہر سے کچھ گفتگو ہوئی
لہجے ہوائے شام کے نمناک ہو گئے🍂❤️🩹
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی
جیسے احساں اتارتا ہے کوئی
دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غم
جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی
آئینہ دیکھ کر تسلی ہوئی۔
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
🍂🫠
صاحبِ حمد کےاحمد کی طرف دیکھیں گے
مسند سید امجد کی طرف دیکھیں گے
نامہ کس منہ سے دیکھیں گے بروز حشر
ہم تو بس پیارے محمد کی طرف دیکھیں گے
آپ جب اپنے غلاموں میں پکاریں گے مجھے
بادشاہ اٹھ کے مرے قد کی طرف دیکھیں گے
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو
بے درودیوار سا اک گھر بنایا چاہیے
کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
پڑیے گر بیمارتو کوئی نہ ہو تیماردار
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
🍂😶
مرزا غالب
Be a good woman.
Be an honest woman.
Have standards.
Have respect.
Have haya.
Educate yourself.
Take care of yourself.
Eat well.
Protect your peace.
Guard your salah.
Trust Allah.
Have pure intentions.
Let Allah (SWT) handle the rest.✨🤍🫠
@MariaBalochPK ہاں بعد میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے
بعد میں یعقوب کو یوسف مل گئے تھے
بعد میں موسی علیہ السلام کے لیے دریا سے راستہ بن گیا
بعد میں یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نکال لیا گیا۔۔۔۔بعد میں سب ٹھیک ہو جائے گا 🤲🫠
سنو…!!
کبھی کبھی زندگی آپ کو اُس مقام تک لے آتی ہے جہاں سانس لینا بھی بوجھ لگتا ہے، دل تھک کر خاموش ہو جاتا ہے اور آنکھیں بے آواز رو پڑتی ہیں… مگر یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب رب اپنے بندے کو خالی نہیں لوٹاتا۔
آپ کا یہ ٹوٹنا، یہ بے بسی، یہ خاموش دعائیں…سب اُس کے علم میں ہیں۔ وہ دیکھ رہا ہے کہ آپ نے کتنی سچائی سے مانگا ہے، کتنی امید سے اُس کے در پر کھڑے ہیں۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اپنے رب کو پکارے اور وہ سن نہ رہا ہو؟
وہ تو دلوں کے حال جانتا ہے، لفظوں سے پہلے دعائیں قبول کر لیتا ہے۔
بس ہمت نہ ہاریں…
یہ جو تکلیف اپنی آخری حد کو چھو رہی ہے نا، یہی اس بات کی نشانی ہے کہ اب آسانی زیادہ دور نہیں۔
تھوڑا سا اور صبر کر لیں…
مایوسی کو دل میں جگہ نہ دیں…
کیونکہ جب وہ "کن" کہتا ہے تو سب بدل جاتا ہے۔
دیکھنا… بہت جلد آپ کی آنکھوں کے آنسو خوشیوں میں بدل جائیں گے، اور آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ رب نے کیسے سب ٹھیک کر دیا۔