12 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں، آج بھی شہداء کے ورثاء کے لبوں پر ایک ہی سوال ہے کہ انصاف کب ملے گا..؟ ہم 12 سال سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ مل کر عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی میں مصروف ہیں۔
اس وقت سب سے بڑا سوال اور انصاف کی راہ میں بڑی سب سے بڑی رکاوٹ JIT کی رپورٹ کا نہ آنا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر جو JIT بنی تھی مارچ 2019 سے اس کا نوٹیفکیشن معطل ہے، غیر جانبدارانہ تفتیش سے ہی فئیر ٹرائل کے آئینی و قانونی تقاضے پورے ہوں گے، ہماری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی کیس میں جلد فیصلہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس کیس کا فیصلہ طویل عرصہ سے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ مظلوموں کیلئے انصاف مانگنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ میں اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں اور ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ حصول انصاف کے لیے برسرپیکار شہداء کے ورثاء چشم دید گواہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
#12YearsofInjustice
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 12 برس سے صبر و استقامت اور پُرامن قانونی جدوجہد کے ساتھ انصاف کے ہر دروازے پر دستک دے رہے ہیں، مگر تاحال آئین و قانون کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوسکیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی JIT کا نوٹیفکیشن مارچ 2019 سے لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر رکھا ہے، JIT کیس میں دونوں طرف کے وکلا بحث مکمل کر چکے ہیں مگر فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے بارِ دگر استدعا ہے کہ وہ JIT کو رپورٹ پیش کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کروائیں۔ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تفتیش سے ہی فیئر ٹرائل کے قانونی تقاضے پورے ہوں گے۔ اس وقت JIT کی رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے انصاف کا عمل التوا کا شکار ہے، ہم شہداء کے ورثاء کے شانہ بشانہ پاکستان کے چوٹی کے وکلاء اور لاء چیمبرز سے مل کر قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں اور آخری سانس تک حصول انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر میں حصول انصاف کیلئے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ قانونی چارہ جوئی میں مصروف شہداء کے ورثا، چشم دید گواہان کو بھی شاباش دیتا ہوں کہ وہ ہر طرح کے خوف، لالچ اور دباؤ کو مسترد کرکے انصاف کیلئے ہر سطح کی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور گواہیاں دے رہے ہیں۔ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ رب العزت کے حضور دعاگو ہوں۔ ہمارا ایمان ہے کہ معصوموں کا بہنے والا خون اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
#drtahirulqadri #12YearsofInjustice #ModelTownMassacre #justice #JIT
For the past 12 years, the families of the Model Town martyrs have demonstrated remarkable patience, perseverance, and unwavering commitment to a peaceful legal struggle, knocking on every door of justice in pursuit of accountability. Yet, to this day, a complete investigation into the Model Town tragedy, in accordance with the Constitution and the law, has not been carried out.
The Joint Investigation Team (JIT), which was constituted on the orders of the Supreme Court of Pakistan, has been unable to proceed since March 2019, as its notification remains suspended by the Lahore High Court. Legal counsel representing both sides have already completed their arguments in the JIT case, yet a verdict is still awaited.
We once again respectfully appeal to the Chief Justice of Pakistan to remove the obstacles preventing the JIT from submitting its report. Only an impartial and transparent investigation can fulfill the legal requirements of a fair trial. The continued delay in the submission of the JIT report has effectively stalled the process of justice.
Together with the families of the martyrs, we are pursuing all available legal avenues in collaboration with some of Pakistan’s leading lawyers and law chambers. We remain steadfast in our commitment and will continue this struggle for justice until our very last breath.
On this occasion, I pray for the elevation of the ranks of the Model Town martyrs. These sacrifices and the blood of the innocent will not be in vain. I also commend the families of the martyrs and the eyewitnesses who, despite facing fear, pressure, and inducements of every kind, have remained resolute. They have courageously rejected all forms of intimidation and temptation, continuing to appear before courts at every level and testify in the cause of justice with unwavering determination.
#12YearsofInjustice
*سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وہ خونی رات آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ 17 جون 14 خون صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ظلم، جبر اور ناانصافی کی المناک داستان ہے۔ ہم شہداء کو نہیں بھولے اور نہ قاتلوں کو بھولنے دیں گے*
#12YearsofInjustice@TahirulQadri@PATofficialSM
سانحہ ماڈل ٹاون میں منظم قتل عام کے باوجود قاتلوں اورانکےسہولتکاروں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سےنہ صرف مجرموں کوبلکہ آنےوالی حکومتوں کوبھی یہ شہ ملی کہ شہریوں کے خلاف ریاستی تشدد کے کوئی نتائج نہیں ہوتے اس رویے نے افسوسناک طور پرسانحات کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا
#سانحہ_ماڈل_ٹاون