رات کٹتی نہیں اے چاند یہ اُن سے کہنا
دِن گُزرتا ہے تڑپ کر تیرے سودائی کا
جیتے جی سر نہ اُٹھے یار کے در سے بیدم
یہ مزہ ہے اِسی چوکھٹ پہ جبیں سائی کا
حضرت بیدم شاہ وارثی
”عید وقت کا ایک ٹکڑا ہے جو غموں کو بھلانے، تکلیفوں سے رخصت لینے اور محنت و مشقت سے بھر پور زندگی میں کچھ آرام کرنے کیلیے مختص ہے۔“
(آثار الإمام البشير الإبراهيمي : ٤٧٩/٣)