ایم این اے نوشین افتخارنے ایسی بات کہی جسے اگر پنجاب کے پانچوں دریاؤں میں ڈال دیا جائے تو ان دریاؤں کا پانی کڑوا کسیلا ہوجائے۔۔ انہوں نے پنجابی زبان کو غلاظت اورگندگی سے تشبیہہ دی۔۔ یہ احساس کمتری کی بدترین مثال ہے۔۔یعنی پنجابیوں سے ووٹ لینا ٹھیک مگرپنجابی زبان بولنا غلاظت ۔۔ نوشین افتخارصاحبہ خود پنجابی ہیں اس لیے انہیں خود اپنی اداؤں پرغورکرنا چاہیے۔۔ ایسی بات کرکے وہ اپنے خاندان کی نیک نامی میں کوئی اضافہ نہیں کررہیں۔۔ ایوب خان کےدورمیں بھی ان کے خاندان میں ہونے والا واقعہ ابھی تک قوم کو نہیں بھولا.
#punjabi
#punjabilanguge
لگتا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں پر حکومت کا کیلکولیٹر خراب ہوگیا
حکومت نے آج پٹرول کی قیمت میں 74 روپے کمی کردی ہے اور نئی قیمت اب بھی 299 روپے لٹر ہے ، ماہرین کے مطابق پٹرول کے نرخوں میں کمی ابھی بھی عالمی منڈی کے نرخوں سے مطابقت نہیں رکھتی ۔۔ ایران امریکا جنگ سے پہلے عالمی منڈی میں قیمت 70 سے 75 ڈالر فی بیرل تھی ، اور اب بھی اسی سطح پر آگئی ہے ، اس وقت پاکستان میں پٹرول 266 روپے لٹر تھا اور آج 299 روپے پر ہے ۔۔ لگتا ہے دل پر پتھر رکھ کر عوام سے بھتہ وصول کرنے میں حکومت کو مزہ آنے لگا ہے.
#petroleumprices #FixPetrolAt225
کیا اقتدار کے ایوانوں میں پھر تبدیلی آرہی ہے ؟
پارٹی از اوور والے معروف صحافی سہیل وڑائچ ، سینئر اینکرپرسن نصرت جاوید اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے سینیٹر فیصل واوڈا کی باتوں سے لگتا ہے حکومت کےلیے سب اچھا نہیں ہے، سول حکومت سے ایک بڑا شکوہ یہ ہے کہ خارجہ محاذ کی کامیابیوں کا قومی سطح پر صحیح فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا ۔۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اب مسئلہ ونڈر بوائے کی تلاش ہے ، یعنی شہبازاسپیڈ کو جس ونڈر بوائے سے تبدیل کرنا ہے ، وہ کون ہوسکتا ہے ؟ ابھی تلاش جاری ہے اور حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، مگر جس کی چیز کی تلاش شروع ہوجائے وہ بالآخر مل ہی جاتی ہے ۔۔ تبدیلی کی خبر لانے والے یہ تجزیہ کار اس بات متفق ہیں کہ اڈیالہ کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے اور نیا ونڈر بوائے اقتدار کی راہداریوں سے ہی تلاش کیا جارہا ہے، قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ ونڈر بوائے کسی روایتی سیاسی فیملی سے نہیں ہوگا ۔۔۔
ہانیہ کا قتل ، سی سی ڈی اہلکار قصور وار ہے یا پورا محکمہ ؟
چکوال میں 10 اور 11 جون کی درمیانی شب پاکستانی نژاد آسٹریلوی بچی ہانیہ کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، بچی تو واپس نہیں آسکتی مگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو ۔۔ اس معاملے کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح نمایاں طور پر کم ہوئی ہے، خاص طور پر ڈکیتی ، ریپ اور گینگ ریپ جیسے جرائم میں بہت کمی دیکھی گئی ہے ، کئی ایسے غریب لوگوں کو انصاف (جان کے بدلے جان ) ملا جو عدالتوں ، کچہریوں میں ساری زندگی خوار ہوتےرہتے تو بھی انصاف نہ مل پاتا ۔۔۔ لب لباب یہ ہے کہ کسی ایک اہلکار کی غلطی کو پورے ادارے کی کوتاہی یا غلطی قرار دینا بھی درست نہیں ، اصلاح کی گنجائش موجود ہے اور ضرور کی جانی چاہیے مگر جذبات میں آکر یکطرفہ ردعمل ظاہر کرنا بھی کسی طور پر مناسب نہیں.
#ccdpunjab
#Chakwal
*ایران امریکا معاہدہ ، میزبانی جنیوا کیوں کرے گا ؟*
لوجی ! ایران اور امریکا میں بالآخر گل مک گئی ۔۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کےلیے جنیوا (سوئٹزرلینڈ) کا انتخاب کرنے کی چند وجوہات سامنے آئی ہیں ، جن میں سب سے اہم سوئٹزرلینڈ کے ہمسایہ ملک فرانس میں جی سیون کا اجلاس شیڈول ہونا ہے۔ یہ اجلاس 15 سے 17 جون کو فرانس کے شہر ایویان لیسبینز میں ہورہا ہے ، اس شہر سے جنیوا تک گاڑی کا سفر تقریباً 45 منٹ لیتا ہے ۔۔ امکان ہے کہ معاہدہ اجلاس سے پہلے ہوگا ، جی سیون اجلاس کےلیے دنیا کی اہم قیادت نے فرانس پہنچنا ہے ۔۔ اجلاس کےلیے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ قطر ، سعودی عرب ، یو اے ای ، مصر اورشام کے نمائندے بھی مدعو ہیں ، قائدین کے اس اجتماع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران امریکا معاہدے کا اہتمام بھی قریب ہی کیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کری ایٹرز سے کچھ ناراض ہے ، اسی لیے وفاقی ب��ٹ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔۔ یوٹیوب ، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے کسی بھی پلیٹ فارم سے حاصل آمدن پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا ۔۔۔ اسے ودہولڈنگ ٹیکس کہاگیا ہے ، اس کے برعکس سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو کچھ ریلیف دیا گیا ہے ۔۔ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدن پر معمول کا انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے نافذ 0.25 فیصد ایف ٹی آر یعنی فائنل ٹیکس رجیم کا اطلاق جاری رہے گا ، یہ رعایت اگلے تین سال یعنی 30 جون 2029 تک جاری رہے گی ۔۔ یعنی آئی ٹی ایکسپورٹر 15 یا 20 فیصد انکم ٹیکس کی بجائے صرف 0.25 فیصد ٹیکس دے کر کام چلالیں گے
#budget2026
فیفا ورلڈکپ میں ساہیوال کی نمائندگی ، قابل فخر لمحہ
فیفا ورلڈکپ میں پاکستانیوں اور خاص طور پر میرے جیسے ساہیوال کے لوگوں کےلیے اچھی خبر ہے کہ اس سرزمین سے تعلق رکھنے والا ایک کھلاڑی بھی میگا ایونٹ میں شریک ہے ، پاکستانی نژاد کھلاڑی زیڈان اقبال عراق کی نمائندگی کررہے ہیں ، زیڈان اقبال کے والد کا نام عامر ہے جو ساہیوال سے تعلق رکھتے ہیں ، والدہ عراق کی شہری ہیں ، زیڈان کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی ، فیفا قوانین کے مطابق زیڈان کے پاس یہ چوائس تھی کہ وہ پاکستان ، عراق یا انگلینڈ کسی بھی ملک کی نمائندگی کرسکتے تھے ، زیڈان نے عراق کا انتخاب کیا ۔۔ ، 23 سالہ مڈ فیلڈر اپنی ٹیم کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں۔ اقبال زیڈان متعدد بار پاکستان بھی آچکے ہیں ۔
@miandawoodadv
#FIFAWorldCupRP
اگر پنجاب حکومت صحیح ہے اور چیف سیکرٹری نے بھی 22 کروڑ روپے کی رقم اپنے لان کی تزئین و آرائش اور توسیع پر خرچ نہیں کی تو اس کا صحیح حل یہ ہے کہ چند سینئر صحافیوں کو گھر کا وزٹ کروا دیں اور تفصیلی بریفنگ دے دیں.
#govtofpunjab
کرائسٹ چرچ راولپنڈی
ہیلی کاپٹر حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے مسیحی کیپٹن منیر شہید اور جوان ریگن شہید کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب ڈپٹی وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار صاحب وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڈ صاحب۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف صاحب اور فیلڈ مارشل جناب حافظ عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل صاحب کی طرف سے شہداء کے لیے خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔.. دعا گو.. شہزاد سہوترا.. مرکزی صدر مسیحی تحریک بیداری پاکستان.
#pakistanzindabad
Via Shahzad Sohatra
If they were selling expired and substandard ice cream in any developed country, they would face not only a lifetime ban but also life imprisonment. But in Pakistan, the media cannot even use their brand name. What a shame...!!!
@GovtofPunjabPK@SalmaButtPMLN@BaskinRobbins@PFAHQOfficial
.@BaskinRobbins has sent us (Daily Pakistan) a legal notice for reporting on the enforcement action against them- caught serving substandard food, and instead of fixing their kitchens, they threaten the press. They should spend that lawyer money on hygiene for the customers they overcharge every day. This is a global brand behaving like a street goon; anywhere else they’d have apologized. @SalmaButtPMLN
آزادکشمیر کی سیاحت سے ج��ے روزگار کو سنگین خطرات
پانچ ہزار مربع میل سے زائد رقبے پر محیط آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔۔ سیاسی افراتفری کے باعث جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد پورے خطے کے حالات مسلسل کشیدہ ہیں ۔۔ پرتشدد واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، اس صورتحال کا ایک تشویشناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ بے امنی ان دنوں میں پیدا ہوئی جن دنوں میں آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں ٹور ازم عروج پر ہوتی ہے ، کئی علاقوں میں سیاحوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کی روزی روٹی چلتی ہے ، ان کی سال بھر کی کمائی گرمیوں کے ان 3 ماہ میں ہوتی ہے ، اب اس سال سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے کئی غریب گھرانوں کے چولہے سال بھر بجھے رہیں گے، ان لوگوں کا کون پرسان حال ہوگا ؟ آزادکشمیر میں روزگار اور کاروبار کے مواقع پہلے ہی کم ہیں ، اب اس سیاسی افراتفری نے غریب محنت کشوں سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔۔ اب بھی وقت ہے فریقین اپنے طرزعمل پر نظرثانی کریں ۔۔
Better sense should prevail.
پاکستان میں خبر کی تلاش، ایک بڑا چیلنج
پاکستان میں ہونے والا ہر بڑا ایونٹ اور اس پرنجی ٹی وی چینلز کا بلیک آؤٹ اس انڈسٹری کی تجہیز و تکفین کا پورا بندوبست کررہا ہے تازہ ترین مثال آزادکشمیر کے حالات کی ہے، راولا کوٹ میں دو روز سے جاری کشیدگی پر تمام چینلز خاموش ہیں اور ساری معلومات سینہ بہ سینہ چل رہی ہیں ۔۔ اول تو خبر ہے نہیں ، اگر ہے بھی سہی ، تو نامکمل اور نادرست ۔۔ یہ چینلز جوش و خروش کے ساتھ عالمی جنگوں کی ساری تفصیل دے رہے ہیں ، پاکستان میں کیا ہورہا ہے ؟ اس پر عجیب خاموشی ہے ۔۔ چینلز پر صرف سرکاری اجلاسوں ، ٹریفک حادثات اور ادکاروں کی برسیاں چل رہی ہیں اور یہ صورتحال انہیں '' تمت بالخیر" کی جانب تیزی سے لے جارہی ہے ۔۔ اگرچہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی تمام خبریں درست نہیں ہوتیں لیکن حقیقی صورتحال کا کافی حد تک اندازہ ہوجاتا ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے اور پاکستان کی حفاظت کرے ۔۔!!! #راولاکوٹ
انسان میں تھوڑا سی عقل ہو تو ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کا معاملہ سمجھنا زیادہ مشکل نہیں ، چدھڑ نے اپنی دولت اور حکومتی اثر ورسوخ کو استعمال کرکے مومنہ سے دوستی کی ، ابتدا میں مومنہ پیسے کی لالچ کا شکار ہوئی یا چدھڑ کی اصلیت سے متعلق دھوکہ کھایا ، بہرحال کچھ ملاقاتیں ہوئیں ، چدھڑ نے بدنیتی کے ساتھ کچھ ویڈیوز محفوظ کرلیں ، بعد میں چدھڑ کی پہلی شادی اور دیگر معاملات کی اصلیت کھلی تو مومنہ اقبال نے کنارہ کشی اختیارکرنا چاہی جو اس کا حق تھا ، ردعمل میں چدھڑ کی انا کو ٹھیس پہنچی ، اور اس نے سوچا کہ ایک اداکارہ اور خاتون ہوکر تمھاری اتنی جرات ایک دولت مند سرکاری ایم پی اے کو انکار کررہی ہو ، تمھیں سبق سکھاتا ہوں ، مومنہ کے اہل خانہ کو پرائیویٹ ویڈیوز بھیجنا ، مومنہ کے منگیتر کے خلاف جھوٹا مقدمہ د��ج کرانا اور اس طرح کی اوچھی حرکتیں کرنا اسی سوچ کا ثبوت ہے ۔۔ اس سارے معاملے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت زار دیکھیں اور عوامی نمائندوں کی ترجیحات اور سرگرمیاں دیکھیں ۔۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے سفارتی حلقوں میں بہت معروف ہیں ۔۔ گزشتہ شام امریکی سفارتخانے میں انہوں نے امریکا کے یوم آزادی کی تقریب پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان کو مدعو کیا ۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی خبریں بھی روزانہ میڈیا میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔۔ بسنت ہو یا پی ایس ایل کے میچز وہ ہرجگہ موجود ہوتی ہیں ، پاکستان تعیناتی سے پہلے وہ قطر ،دوبئی اور لیبیا میں تعینات رہیں ، دبئی میں وہ ایران سے متعلقہ علاقائی دفتر کی ڈپٹی ڈائریکٹر تھیں ۔۔ امریکی سفارتخانے کی ویب سائیٹ کے مطابق نیٹلی انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ عربی، فارسی ، روسی اور ہسپانوی زبانیں بول سکتی ہیں ۔۔۔ دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتکاروں کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک کی کلاسیفائیڈ انفارمیشن تک رسائی حاصل کرنے کی بھرپورکوشش کرتے ہیں اور اس کےلیے مختلف حربے بھی استعمال کیے جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے ۔۔!!!
#leaked
پاکستانی عوام اور سیاستدان ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر اور دیکھ کر ہی خوش ہورہے ہیں اور اُدھرٹک ٹاک کے مالک ، چین کے شہری ژانگ ژی منگ اسی ٹک ٹاک کی بدولت ایشیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن چکے ہیں ، ان کے اثاثوں کی مالیت 93 ارب ڈالر ہوگئی ہے ، پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی ہیں جبکہ ایشیا کے امیر ترین افراد میں تیسرے نمبر پر بھی بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ہیں ۔ پاکستان میں اپنی لیڈرشپ کا حال یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کےلیے پوری پاکستانی قوم سے بددعائیں لے رہی ہے ۔۔۔ پاکستانی قیادت کے دماغ ٹیکنالوجی کی طرف جانے کی بجائے الٹی جانب گھومتے ہیں ، یعنی جو نوجوان ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں ، یہ لیڈر�� سوچتے ہیں ان پر کون سا ٹیکس لگائیں؟
میاں صاحب آج کل گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے کے مشن پر نکلے ہیں ، ساتھ ہی ماضی کے جھوٹے سچے قصے بھی سنارہے ہیں اور اِدھر پاکستان میں صورتحال یہ ہے کہ میاں صاحب کے عظیم وژن کے تحت آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے باعث ہر پاکستانی زندگی اور موت کے درمیان میں لٹکا ہوا ہے ۔۔ میاں صاحب کے دوستوں کی بنائی گئی بجلی اتنی مہنگی ہے کہ پنکھے ، فریج اور اے سی لوگوں کے گھروں میں ہیں مگر چلانے کی سکت نہیں ہے ۔۔۔ گلگت بلتستان والو، آپ کے پاس ابھی بھی وقت ہے میاں صاحب سے معذرت کرلیں ورنہ ان کا وژن آپ کو وہاں لے جاکر مارے گا جہاں پانی بھی نہیں ملے گا ۔۔
رحماعرفان کے ال��امات اور تصویر کا دوسرا ر��
خاتون اینکر رحما عرفان نے میڈیا انڈسٹری میں ہراسمنٹ سے متعلق جو دعوے کیے وہ کسی طور درست نہیں ، میں گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہوں ، بڑے چینلز میں کام کرنے والے کئی سینئر لوگوں کے ساتھ روز کا اٹھنا بیٹھنا ہے ، حقیقت یہ ہے ٹی وی چینلز کا شائد 99 فیصد سے زائد عملہ خواتین کے ساتھ انتہائی محتاط طریقے سےانٹریکٹ کرتا ہے، خواتین ملازمین اگر صحیح کام نہ کریں، لیٹ آئیں ، جلدی جائیں تو بھی زیادہ سختی نہیں کی جاتی کہ کوئی بات نہیں خواتین قابل احترام ہیں، یہ بات سب لوگ جانتے ہیں کہ اگر کسی شخص پر ایک بار ہراسمنٹ کا الزام لگ جائے تو اس کا پروفیشنل کیریئ��خطرے میں پڑجاتا ہے ۔۔ کئی واقعات ایسے بھی ہیں کہ جن میں خواتین عملے نے مرد کولیگز کے ساتھ بدتمیزی کی مگر وہ مرد اس وجہ سے برداشت کرگئے کہ اگر جواب دیا تو ہراسمنٹ کا الزام نہ لگادیا جائے ۔۔۔ کچھ ادارے تو پالیسی کے طور پر خواتین کا تحفظ کرتے ہیں ، وہاں مرد حضرات کام بھی ڈبل کرتے ہیں اور ہر وقت سہمے بھی رہتے ہیں ،کسی بھی مرد کی نوکری کسی خاتون کی ایک ای میل کی مار ہوتی ہے ۔۔۔ رحما عرفان کی باتوں سے تو ایسا لگتا ہے کہ ہرطرف انی مچی ہے ، خدا کا خوف کریں ، ویوز کےلیے اتنی شعلہ بیانی اچھی نہیں ۔۔
پنجاب اسمبلی کا تاریخی ا��ر ماحول دوست اقدام!
سپیکر ملک احمد خان کے وژن کے تحت پنجاب اسمبلی کی کارروائی اب مکمل پیپر لیس ہونے جا رہی ہے۔ یورپی یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تعاون سے ایوان میں 380 جدید ٹیبلٹس نصب کر دیے گئے ہیں، جن پر پی آئی ٹی بی اور محکمہ قانون کی تیار کردہ خصوصی ایپلی کیشن کے ذریعے ممبران کو ڈیجیٹل ایجنڈا فراہم کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل چوہدری عامر حبیب کے مطابق، اس جدید سسٹم سے پرنٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی اور گرین انرجی کے تحت توانائی کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے گا۔ اگلا اجلاس اب مکمل ڈیجیٹل ہو گا!
Via Tabish
#punjabAssembly #punjab @miandawoodadv