قیامت کی نشانیاں: امریکہ میں فراڈ کے ملزم ، مولانا فضل الرحمان کے سینیٹر، گیلانی کابینہ کے وزیر اور زلزلہ متاثرین کو ایک ملین ڈالر کے جعلی چیک دینے والے اعظم سواتی، چیف الیکشن کمشنر کو دو نمبر آدمی کہہ رہے ہیں۔ اسے کہتے ہیں چور مچائے شور ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سےسیالکوٹ واقعہ کی بروقت مذمت لائق تحسین ہے۔سوال یہ ہےکہ رحمت اللعالمینﷺ کےنام پراپنی اپنی دکانیں سجھانےوالےدیگر مذہبی قائدین،گدی نشین اورپیرصاحبان کیوں خاموش ہیں؟۔دنیاکوتومنہ دکھانے کےقابل نہیں رہےلیکن آخرت میں نبی کریمﷺ کوکیامنہ دکھائیں گے؟
سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے؟ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا ؟ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟