پاکستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ زلزلے سے 5 افراد جان بحق اور درجنوں زخمی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے.
#زلزلہ_پاکستان#زلزله
7.7 Magnitude
عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ملک کو آزاد اور خوش حال پاکستان بنائے گی، پاکستان تب خوش حال ہو گا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
#PTI#ImranKhan#جیل_بھرو_تحریک
لاہور میں پی ٹی آئی کےجیل بھرو تحریک کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہو گئے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے رہنماؤں سمیت 200 کارکنوں کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا ہے۔
#جیل_بھرو_تحریک
لاہور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آ��از ہو گیا۔
جیل بھرو تحریک کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہو گئے جو مرکزی دفتر سے چیئرنگ کراس پہنچیں گے۔دوسری جانب چیئرنگ کراس مال روڈ پر قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی پہلے ہی پہنچا دی گئی ہے۔
#PTI #ImranKhan
#جیل_بھرو_تحریک
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ��رکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں پرویز الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سابق صدر نے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔
#Pakistani #PervaizElahi #PMLQ
احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔شاہد خاقان عباسی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
#shahidkhaqanabbasi
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔
#ImranKhanForPakistan#PTI
ترکی کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے جو دیر تک جاری رہے۔زلزلے سے انتاکیہ میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، یہ جھٹکے لبنان، مصر، شام اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔
Turkey #earthquake
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی۔
#IMF#Pakistan#Economy
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پر بند ہوا تھا۔
#PSX#PakistanZindabad#StockMarkets
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔
#Dollar#IMF
پی ٹی آئی نے پیر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان کے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔
#imrankhanPTI#PTI#PakistanZindabad
عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں جانے کا سوچ رہے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے قتل کا ٹاسک وزیرستان میں دے کر پیمنٹ کر دی گئی، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع
#imrankhanPTI
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 200 سے بڑھ گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام کو کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے.
#TurkeySyriaEarthquake#TurkeyQuake Turkish #Turkey
ترکیہ میں ملبے تلے دبی ڈیڑھ سالہ بچی کو 56 گھنٹوں بعد ریسکیو کرلیا گیا۔
انقرہ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق بچی ملبے تلے دبی حاملہ ماں کے ساتھ موجود تھی.
#TurkeySyriaEarthquake#Turkey#TurkeyEarthquake
محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کر دیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سے نہیں ہو سکتا، پہلے سے زلزلے کا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا.
#earthquake#earthquakes
پنجاب میں پٹرول کی قلت کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بڑی کمپنیز کے علاوہ چھوٹی تیل کمپنیز پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں۔
پنجاب میں ان ہی چھوٹی کمپنیز کے پمپس ہیں۔ اس لیے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا زیادہ اثر ہے۔
#PetrolDieselPrice#Petrol
امریکی فوج نے کانگریس کو بتایا ہے کہ چین کے پاس ہم سے زیادہ بین البراعظمی میزائل لانچرز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین کے پاس زمین پر نصب اور موبائل لانچرز کی تعداد امریکا سے زیادہ ہے۔
جنرل انتھونی کاٹن نے یہ بات 26 جنوری کو بذریعہ خط کانگریس کو بتائی تھی۔
#China#USA#NewsUpdate
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسیوں پر بات ہوئی، باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کیا جائے گا۔
#IMF#Pakistan#EconomicCrisis
جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ان کی میت سخت سیکیورٹی میں گورا قبرستان سے متصل سی ایس ڈی قبرستان لائی گئی جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا
#PervezMusharraf