دل کی بستی میں اجالا نہیں ہونے والا
میری راتوں کا خسارہ نہیں ہونے والا
میں نے الفت میں منافعے کا نہیں سوچا تھا
میرا نقصان زیادہ نہیں ہونے والا
اس سے کہنا کہ میرا ساتھ نبھائے آ کر
میرا یادوں سے گزارا نہیں ہونے والا
میں تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا ہوں فقط
باوجود اس کے تمہارا نہیں ہونے والا
آج اٹھا ہے مداری کا جنازہ کاتب
کل سے بستی میں تماشا نہیں ہونے والا
(ہمانشی بابرا کاتب)
@iamqadirkhawaja@iamamirofficial Us ki opinion matters nahi krta ki comment kre ki nahi kry......babar lakh guna behtr hai usse hr halat mai WO HOTA KON KUCH KEHNE WALA
تم آ گئے ہو تو کیوں اِنتظارِ شام کریں
کہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں
خلوص و مہر و وفا لوگ کر چکے ہیں بہت
مرے خیال میں اب اور کوئی کام کریں
یہ خاص و عام کی بیکار گفتگو کب تک!
قبوُل کیجیے، جو فیصلہ عوام۔ کریں
ہر آدمی نہیں شائستۂ رموزِ سُخن
وہ کم سُخن ہو مخاطب تو ہم کلام کریں
جُدا ہوئے ہیں بہت لوگ، ایک تم بھی سہی
اب اِتنی بات پہ کیا زندگی حرام کریں
خُدا اگر کبھی کچھ اِختیار دے ہم کو
تو پہلے خاک نِشینوں کا انتظام کریں
رہِ طلب میں جو گمنام مر گئے ناصر
متاعِ درد انہی ساتھیوں کے نام کریں
ناصر کاظمی