عمران خان کی اس تصویر کا مذاق اُڑایا گیا تھا جب انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں بچوں کی کمزور نشوونما (Child Stunting) کا ذکر کیا تھا
آج سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے 2020 میں شروع کردہ #احساس_نشونما پروگرام نے وہ کر دکھایا جو دنیا میں مثال بن گیا
✅ بچوں میں کمزور نشوونما کے رجحان میں 6.4٪ کمی، ایک عالمی ریکارڈ
✅ کمزور بچوں کی پیدائش میں 8٪ کمی
News Link: https://t.co/dQQoc0ZBEL
آدمی کے فرزندو
عورتوں سے خطرہ ہے ؟
زندگی بھی عورت ہے
آگہی بھی عورت ہے
روشنی بھی عورت ہے
چاشنی بھی عورت ہے
شاعری بھی عورت ہے
راگنی بھی عورت ہے
سمفنی بھی عورت ہے
آشتی بھی عورت ہے
بندگی کے ہرکارو
بندگی بھی عورت ہے
آدمی کے فرزندو
عورتوں سے خطرہ ہے ؟
یہ ہوا بھی عورت ہے
یہ دعا بھی عورت ہے
یہ صدا بھی عورت ہے
یہ وفا بھی عورت ہے
یہ حیا بھی عورت ہے
اور اپنے باطن میں
یہ خدا بھی عورت ہے
آدمی کے فرزندو
عورتوں سے ڈرتے ہو
خوشبووں سے ڈرتے ہو
چلمنوں سے ڈرتے ہو
قہقہوں سے ڈرتے ہو
مشعلوں سے ڈرتے ہو
تم عجیب راہی ہو
راستوں سے ڈرتے ہو
آدمی کے فرزندو
دختران حوا کا
فلسفہ محبت ہے
سلسلہ محبت ہے
راستہ محبت ہے
واسطہ محبت
جو دیا محبت ہے
جو لیا محبت ہے
جس میں آپ جلتی ہیں
وہ دیہ محبت ہے
تم سمجھ نہیں پائے
ان اداس روحوں کا
مسئلہ محبت ہے
آدمی کے فرزندو
لاکھ راستے کاٹو
پانیوں نے بہنا ہے
پانیوں کو بہنے دو
باغ کی ہواوں میں
تتلیوں نے رہنا ہے
تتلیوں کو رہنے دو
ان لبوں پہ سسکی ہے
ان لبوں نے کہنا ہے
ان لبوں کو کہنے دو
روٹھی آتماوں کو
نفرتوں کی بیڑی نئیں
عزتوں کے گہنے دو
آدمی کے فرزندو
اب یہ گھاو سینے دو
عورتوں کو جینے دو
احمد فرہاد