Dr Jawaz Jaffri
Poet and Critic,Prof. of literature, Recepient:Presidential Award(PK)Frang Bordy Literary Prise, World Poetic Star Award, Honoured Poet of Pk.
آج ایٹمی ہتھیاروں کی مزاحمت کا دن ہے۔ ہم نے مہلک ہتھیاروں سے اپنی دنیا کو ناقابلِ رہائش بنا لیا ہے۔ 9 ممالک کے پاس 14 ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس جنگ میں ہم سب ہار جائیں گے بیشتر ممالک ہتھیار سازی میں مصروف ہیں (ڈاکٹر جواز جعفری)
طالبان اپنے ملک میں چین، سعودیہ اور ایران کی طرح اپنا پسندیدہ نظامِ حکومت نافذ کرنے میں حق بجانب ہیں مگر انہیں افغانستان میں ہر حال میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر جواز جعفری
امریکی انخلاء کے نتیجے میں افغانستان ایک بار پھر راکھ کا ڈھیر بننے جا رہا ہے۔ اس س�� پہلے کہ افغانستان کی گلیوں میں موت کا رقص شروع ہو۔ امن پسند ممالک کو چاہیے کہ وہ افغانستان کے نہتے عوام کو طالبان جنگ جوؤں اور وار لارڈز سے بچانے کے لیے آگے آئیں (ڈاکٹر جواز جعفری)
پاکستان میں آزادئ اظہار پر حملہ ��ابلِ مذمت ہے۔ اہلِ قلم نے آزادئ اظہار کی روایت کو پروان چڑھانے کے لیے نہ صرف قائدانہ کردار ادا کیا بلکہ تاریخی قربانیاں بھی دی ہیں۔ تازہ ترین صورت حال میں ملک بھر کے اہلِ قلم صحافی برادری کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر جواز جعفری
پیس کیپرز کا عالمی دن
آئیے! زندگی سے آباد اپنے اس واحد سیارے کو پرامن، خوش حال اور رہائش کے قابل بنانے، جنگوں سے نفرت اور زمین سے ایٹمی اور جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے تجدیدِ امن کا عہد کریں۔
ڈاکٹر جواز جعفری
جب تک ہماری ڈکشنریوں میں فاتح، مفتوح، بہادر، بزدل، شہید، غازی، محاذِ جنگ ، تاوان، حملہ، لشکر، سپاہی، ہتھیار، جنگی قیدی، دشمن ، حلیف، مال,غنیمت اور جنگ جیسے الفاظ موجود ہیں، دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
ڈاکٹر جواز جعفری
بعض لوگوں کے نزدیک جنگ اور امن سیاسی نوعیت کے مسائل ہیں۔ شاعروں کو ان سے دور ہی رہنا چاہیے اگر جنگ اور امن کا تعلق ادب کی بجائے سیاست سے ہے تو ایسے میں شاعر سیاست سے کیسے لا تعلق رہ سکتا ہے؟ جنگ کے خلاف شاعر کا ردِعمل انسانی ضمیر کی آواز ہے۔
ڈاکٹر جواز جعفری
غزہ پہ خون کی بارش اور اور عالمی طاقتوں کی مردہ ضمیری اس بات کا اعلان ہے کہ دنیا زندگی سے محبت کرنے والوں کے لیے ناقابلِ رہائش جگہ بن چکی ہے
ڈاکٹر جواز جعفری
غزہ میں گرتی لاشوں اور جلتی عمارتوں کا تماشا دیکھنے والی عالمی طاقتیں جان لیں کہ تاریخ کی بڑی بڑی خونریز جنگیں معمولی واقعات سے شروع ہوئی تھیں
ڈاکٹر جواز جعفری
جب تک دنیا میں کشمیر، فلسطین اور افغانستان جیسے مسائل اور ایٹمی و جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ یہ دنیا پرامن اور قابلِ رہائش جگہ نہیں ��ن سکتی۔
ڈاکٹر جواز جعفری
بینظیر بھٹو کے لیے
میں اپنے دل میں تیری قبر کھودے پھر رہا ہوں
تجھے بھی میرے دل میں دفن ہونا چاہیے تھا
ان آنکھوں کو تو نسبت عابدِ بیمار سے ہے
انہیں تو تیرے غم میں خون رونا چاہیے تھا
ڈاکٹر جواز جعفری