سعودی تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ یاد رہے پاکستان کوسعودی تیل مارکیٹ نرخوں سے کم پر فراہم ہوتا ہے۔ تا ہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق، ان سب کے باوجود، حکومت کو شرم نہیں آئی۔
پاکستان میں تیل کی قیمتیں محض اس خدشے پر بڑھا دی گئیں کہ باب المندب اور آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کاش اتنی مستقبل بینی باقی معاملات پر بھی ہو جایا کرے۔
پاکستان اتنا امیر ملک ہے کہ 97 ڈالرز فی بیرل تیل خرید کر ججز کو بیوروکریٹس کو وزیروں کو مشیروں کو مفت بانٹتا ہے.
اور جس مزدور کی تنخواہ 30 ہزار سے بھی کم ہے اسکے لئے ایک روپے کی چھوٹ نہیں.
ریاست بچانے کا وعدہ کیا تھا ریاست کے باشندوں کو بچانے کا نہیں.
کیا ملک ھے یہ،مہنگائی سے عوام کا بھرکس نکال دیا ھے حکومت نے،اور ترجیحات پھر بھی عوام نہیں ،اقتدار میں موجود دو سیاسی جماعتوں کے کرتا دھرتا لندن میں میٹنگز کررھے ھیں،ان لوگوں کو میٹنگز کرنے لندن دبئی جانا پڑتا ھے ،عوام کی اتنی بری حالت کبھی کسی حکومت نے نہیں کی تھی جتنی اس حکومت نے کردی ھے۔
پنجاب میں کرپشن کے لیے اب کوئی گنجائش، کوئی پناہ اور کوئی رعایت باقی نہیں۔ کرپشن اور رشوت کے ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا ہے، زیرو ٹالرنس کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ براہِ راست مجھے دی جا رہی ہے۔ عوام کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1350 قائم ہے، شکایت کنندہ کا نام مکمل خفیہ رکھا جائے گا اور ہر شکایت پر کارروائی ہو گی۔ عہدہ، تعلق یا سفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی، لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہو گی۔ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہو گا، کسی کو کھانے نہیں دوں گی۔
وہ بھی کیا دن تھے جب مودی فون نہیں چکتا تھا بائیڈن کال نہیں کرتا تھا ولی عہد نے چلتے جہاز سے اتار دیا تھا ترک صدر ملائشیا کانفرنس عدم شرکت پر ناراض تھا جبکہ آج کرغستان کے صدر نے شہباز شریف کی گاڑی خود چلا کر ایئرپورٹ پہنچائی اور الوداع کیا
فاتح قوم کا فاتح وزیراعظم شہباز شریف
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہئے۔
راولپنڈی میں خصوصی چھوٹی جیل مکمل
راولپنڈی میں خصوصی انتظامات کے لئے فوج تعینات
ملزمان کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا اجرا
فیملی کی طرف سے ملزم کی فٹنس کی تصدیق
اب بھی آپ کہیں گے کہ ملزم کا ملٹری ٹرائل کورٹ شروع نہیں ہونے والا۔
ہمارا کام بتانا ہے
آپ کا کام گالیاں دینا ہے
دیتے رہئے
🙏
🚨🚨بہت بڑی خبر
پاکستان کے عدالتی معاملے میں انتہائی معتبر اور باخبر صحافی سعید چوھدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو ملی مصدقہ اطلاعات کے مطابق فیض حمید ، عمران خان اور بشری بی بی پر نو مئی کے حوالے سے کورٹ مارشل شروع ہونے جا رہا یہ فوج پر حملے کی سازش کے مرکزی کردار تھے راولپنڈی میں فوج تعیناتی اسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے سترہ کے قریب گواہیاں تیار ہیں اور میڈیکل چیک اپ کی جو ضرورت تھی وہ بھی اس ہسپتال وزٹ سے پوری ہو گئی ہے
اللہ والیو
بیمار بندے کا ملٹری ٹرائیل نہیں ہو سکتا
اس لئے پہلے فٹنس سرٹیفیکیٹ لیا گیا، اور بہن سے کہلوایا کہ وہ صحت مند ہے۔
اب ملٹری ٹرائیل شروع ہونے جا رہا ہے۔
پٹرول کی قیمت کم کرو۔ پٹرولیم لیوی ختم کرو، یہ بھتہ ٹیکس ہے، یہ جگا ٹیکس ہے۔ یہ عوام پر ڈاکا ہے۔
7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ طلباء ، نوجوان، بائیکیا رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیرز، مزدور، کسان اور پوری قوم موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر آجائیں۔ پرامن سیاسی مزاحمت سے عوام اپنا حق لیں گے ۔۔
نون لیگ کشمیر میں سو الیکٹرک بسیں دے مگر نون لیگ کے پارٹی فنڈ سے یا بطور کشمیری ذاتی جیب سے دیں پنجاب کا سرکاری خزانہ پنجاب کے عوام کا حق ہے
پنجاب کے عوام پر جرمانے کر کے ہزار طرح کے ٹیکس لگا کر اس سے کمائی رقم دوسرے صوبوں پر لگانا جائز نہی ہے
”بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کے پاس مسلمان اور پاکستان کے علاوہ کوئی موضوع ہی نہیں۔ اِن کے پاس لوگوں کو غدار ڈیکلیئر کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔“
بھارت میں جاری احتجاج میں شریک طالبہ کی بھارتی حکومت اور میڈیا پر تنقید
اور ناظرین آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اور نان سٹاپ اضافہ جاری ہے
میاں صاحب جس حساب سے روزانہ بنیاد پر باندر کلہ کھیلا جارہا ہے لگ رہا ہے کہ لون لیگ اپنی سیاست کی آخری اننگ کھیل رہی ہے
اورنگزیب عالمگیر تیری راتی کوئی نہیں جمیا
پہلے حکومت کو عوام کی بجانے کے لئے پندرہ دن کا انتظار کرنا پڑتا تھا ،اب عوام کو روز چھتر پھیرتے ھیں۔
بدترین وزیر خزانہ،وزیر پٹرولیم اور وزیر بجلی ،یہ تینوں آپ کی سیاسی ساکھ اور جماعت کو دفن کرکے ھی دم لینگے۔
پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے فیصلے سے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا مسئلہ اپنی جگہ مگر یہ عوام کا بھی مسئلہ ہے۔روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے عام عوام کو اس کا فائدہ نہیں مل سکتا بلکہ اس فیصلے سے مڈل مین اور چور دروازے سے کرپشن کا ایک راستہ ضرور کھل سکتا ہے، جس سے عام آدمی مستفید نہیں ہو سکتا، لہٰذا اس فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔