#PAKWatch🇵🇰: Today, HUNDREDS OF THOUSANDS of Pakistanis, led by Chief Minister @SohailAfridiISF, gathered in Peshawar.
Protesters DEMANDED an END TO IMRAN KHAN'S 3-YEAR ILLEGAL INCARCERATION AND THE PAK MILITARY'S CORRUPT RULE.
FREE CAPTAIN PAKISTAN.
🚨 اہم اعلان: رہائی نہیں تو لانگ مارچ!
ظلم، ناانصافی اور جبر کے اس دور میں اب خاموشی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اور یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ لانگ مارچ تحریکِ انصاف کے قائد عمران خان کی رہائی تک ہر صورت مشروط رہے گا۔
جب تک قائد کو غیر قانونی قید سے رہا نہیں کیا جاتا، یہ کارواں رکے گا نہیں اور نہ ہی کوئی مصلحت قبول کی جائے گی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام کارکنان اور عوام اپنے حق اور انصاف کی جنگ کے لیے متحد ہو جائیں۔
حق کی اس پکار پر لبیک کہیں اور اس تحریک کا حصہ بنیں۔۔
Its so encouraging to see @Aleema_KhanPK leading rallies and motivating workers. Much needed rain after the drought.
I strongly feel her next stop, before 5th, must be Sialkot. Dars are strong there @RehanaImtiazDar@UdarOfficial can easily manage a rally of 50 K and more, insha Allah.
After that Multan where the Makhdooms can easily manage 50k workers rally.
And then the final one on 5th if possible in Lahore.
And I am not just saying it, I will be with the activists on ground insha Allah in Punjab. Peaceful protest is a right given under Pakistan constitution.
Dont give dates, just reach there and people will come out spontaneously. They cannot dare arrest her if large number of workers are there around her. So make sure when she comes to these cities, you are there around her.
P. S I am sending these suggestions to apa directly too but sharing here with the PTI family.
I have just come to know that Sanam Javaid is suffering from severe kidney pain. It is deeply concerning that, despite her condition, she has reportedly neither been shifted to a hospital nor undergone the medical tests she may require. Every person in custody deserves timely and appropriate medical care, regardless of their political views or affiliations. I sincerely pray that she receives the treatment she needs without delay.
May Allah Almighty protect her, grant her complete shifa (healing), ease her pain and suffering, and bless her and all those in custody with a safe and speedy release. Ameen.
@sanamkh22@attique_riaz06
At this time, preparations for PTI protest om 5th August in Pakistan and overseas must be in full swing. Not the discussion that this person will decide, that person will decide.
Acting chairman @BarristerGohar in discussions with @salmanAraja must decide asap and start preparing.
Those whom Khan sahib asked to be EXCLUDED from such decisions, must not be consulted, let alone given the right for the final decision.
گرفتاری سے قبل عمران خان کا قوم کے نام وہ تاریخی پیغام جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے!🚨
حقیقی آزادی: آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، زنجیریں خود نہیں گرتیں بلکہ انہیں توڑنا پڑتا ہے!
جدوجہد کا مقصد: یہ جنگ میری ذات کی نہیں، آپ کے بچوں کے مستقبل اور نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔
لا الہ الا اللہ کا نظریہ: کلمہ حق ہمیں انسانوں کی غلامی سے نجات دلا کر صرف ایک خدا کے سامنے جھکنا سکھاتا ہے۔
آخری حد تک پرامن جدوجہد: جب تک ووٹ کے ذریعے اپنی حکومت منتخب کرنے کا بنیادی حق نہیں مل جاتا، پرامن احتجاج جاری رکھیں۔
ملک کو کسی "قبضہ گروپ" کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اب نہیں تو کب؟
جیل ریفارمز:
یحییٰ آفریدی صاحب کے نام !
یحییٰ آفریدی صاحب، منافق اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ لوگ ہیں۔ امید ہے آپ یہ ثابت کریں گے کہ آپ منافق نہیں۔ مگر آپ کی کانفرنس میں کہی گئی ہر بات آپ کے عمل سے متصادم ہے، اور یہی وہ تضاد ہے جو آپ کو اس منافقت کے ک��ہرے میں لا کھڑا کرتا ہے۔
آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 'جیلیں فوجداری نظامِ انصاف کی حقیقی نبض ہیں۔' اگر واقعی ایسا ہے تو اس نبض کو خود ٹٹول کر دیکھیے۔ اڈیالہ جیل میں ایک سابق وزیرِ اعظم نو فٹ 10 فٹ کی کوٹھڑی میں1000 ہزاردن سے بند ہے۔ اس کی بیوی بشریٰ عمران�� جن کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ ہیں، مہینوں سے قیدِ تنہائی میں ایسی کوٹھڑی میں رکھی گئی ہیں جہاں کھلےگٹر ہیں، چوہے ہیں، کیڑے مکوڑے ہیں، اور صبح تک تعفن اتنی ہوتی ہے کہ دروازہ کھولنے والی خواتین خود کھڑی نہیں رہ پاتیں۔ کیا یہ وہ نبض ہے جو آپ کے نظامِ انصاف کی حقیقت بیان کر رہی ہے؟ اگر ہاں، تو یقیناً یہ نظام مر چکا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ 'فوجداری نظامِ انصاف انسانی وقار پر مبنی ہونا چاہیے۔' کیسا انسانی وقار؟ بشریٰ عمران کو وضو کے لیے ریت ملا مٹیالا پانی دیا جاتا ہے۔ کھانا اس قابل نہیں کہ کھایا جا سکے۔ نماز کی حالت میں چھت سے چوہے ان پر آ گرتے ہیں۔ دیوار سے ٹیک لگا کر قرآن پاک تک نہیں پڑھ پاتیں کیونکہ کیڑے مکوڑے بھرے پڑے ہیں۔ روزانہ آٹھ سے بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی اور شدید گرمی میں کئی بار بے ہوش ہو چکی ہیں۔ جب دم گھٹتا ہے تو تازہ ہوا کے لیے باہر تک نہیں نکلنے دیا جاتا۔ یہ آپ کا 'انسانی وقار' ہے؟
آپ نے فرمایا کہ 'قیدیوں کے حقوق کا تحفظ نظامِ انصاف کا بنیادی حصہ ہے، مگر جھوٹ !
آپ نے فرمایا کہ 'نظامِ انصاف میں احتساب کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔' کیسا احتساب؟ عمران خان نے آپ کو دو خطوط لکھے جن میں اپنے اور بشریٰ عمران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیل دی۔ پہلے خط کا جواب یہ آیا کہ معاملہ آرٹیکل 184(3) کے تحت ہے اور آئینی بنچ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ نتیجہ؟ کچھ نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کا حکم دیا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہوئی، مگر سماعت نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا وفاقی آئینی عدالت میں جاؤ، وہاں بھی تاریخ نہیں لگی۔ دروازے بند کرتے گئے اور عمران خان نے خود لکھا کہ 'ہمارے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں۔' آپ کا احتساب کہاں ہے؟
آپ نے خود جیل اصلاحات کی کمیٹی بنائی جس میں خدیجہ شاہ اور احد چیمہ جیسے سابق سیاسی قیدی شامل تھے۔ مگر جب یہ کمیٹی اڈیالہ جیل گئی تو انہیں ��مران خان کی کوٹھڑی تک رسائی نہیں دی گئی۔ خدیجہ شاہ نے خود آپ کو خط لکھ کر شکایت کی۔ آپ کی اپنی بنائی ہوئی کمیٹی کو آپ کے اپنے نظامِ انصاف میں رسائی نہیں ملتی، تو قیدیوں کے حقوق کا کیا حال ہو گا؟
آپ نے فرمایا کہ 'زیرِ التوا مقدمات کم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔' مگر عمران خان پر تین سو سے زائد مقدمات ہیں جو پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ بشریٰ عمران اور عمران خان دونوں کے بنیادی حقوق کی درخواستیں عدالتوں میں بغیر سماعت پڑی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو دس بار عمران خان سے ملاقات سے روکا گیا۔ ایک منتخب وزیرِ اعلیٰ اپنی جماعت کے بانی سے ملنے کی ��جازت نہیں لے پا رہا اور آپ فرما رہے ہیں کہ نظامِ انصاف بہتر ہو رہا ہے؟
سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ کانفرنس آپ نے بلائی، آپ نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو ایک چھت تلے جمع کیا، مگر اس کانفرنس میں سیاسی قیدیوں کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ سہیل آفریدی نے عمران خان کی حالت بیان کی مختصر، مگر کانفرنس ایک اعلامیے پر دستخط کے ساتھ ختم ہو گئی جس میں بشریٰ عمران اور عمران خان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ اسی مجلس میں مریم نواز بیٹھی تھیں جن کے زیرِ انتظام جیل میں یہ ظلم ہو رہا ہے، اور آپ نے ان سے ایک سوال نہیں پوچھا۔ عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلائے گئے جب وہ اپنے بھائی سے ملنے آئیں، مگر آپ خاموش رہے۔
خان صاحب اور بشریٰ عمران کو آپ کے نظام کی ناانصافیوں کے باعث قید کیا گیا ہے۔ کم از کم ان پر ہونے والی زیادتی رکوا دیجیے۔ اللہ کے حضور آپ کا بھی یہ عذر نہیں چلے گا کہ آپ فوج کے سامنے مجبور تھے۔
اگر ضمیر کی آواز سنیں تو یاد رکھیے، منصب کسی بھی وقت چھوڑا جا سکتا ہے۔ خدارا انصاف نہیں کر سکتے تو منصب چھوڑ دیجیے ورنہ قیامت کے دن یہی منصب آپ کے گلے کا طوق بن جاۓ گا۔
یہ خط میں آپ کو پوسٹ سے بھی بھیج رہی ہوں تاکہ قیامت کے دن حساب رہے
عمران خان، وہ نام جو 1992 میں پاکستان کے ہر دل کی دھڑکن بن گیا تھا۔ وہ ہیرو جس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ہمیں وہ ورلڈ کپ جیت کر دیا جس کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ ان کی قیادت، ان کا جذبہ، اور ان کی محنت آج بھی ہماری یادوں میں تازہ ہے۔
لیکن آج... وہی چہرہ، وہی ہیرو، حکومت کے ڈر اور خوف کی وجہ سے چھپایا جا رہا ہے۔ ایک ایسا لیڈر جس نے ملک کی خاطر سب کچھ قربان کر دیا، اسے آج ایک قیدی کی طرح رکھا جا رہا ہے۔
کیا یہ انصاف ہے؟ کیا ہم اپنے ہیروز کے ساتھ یہی سلوک کرتے ہیں؟
🚨 عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ — علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی پریس کانفرنس! 🚨
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عظمیٰ خان اور دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک حقائق سامنے رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ خان صاحب کے خلاف جیل میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔
خان صاحب کے مقدمات اور کارروائیوں میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہیے ہیں۔
کچھ مخصوص ڈاکٹرز نے سپریم کورٹ کو غلط معلومات دے کر اور گمراہ کر کے معاملات کو طول دیا۔
علیمہ خان نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ اس سارے کھیل اور تاخیر کا اصل مقصد عمران خان کو جیل کے اندر ہی (نعوذ باللہ) ختم کرنا ہے۔
جیل کے اندر کیا چل رہا ہے، وہ سب عوام اور خاندان سے چھپایا جا رہا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔
ہم سپریم کورٹ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر فوری اور بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔ سب سے پہلے ان ڈاکٹرز کو کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے عدالت کو گمراہ کیا اور حقائق کو سامنے لایا جائے!
عمران خان نہ کبھی اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکے، نہ ہی اپنی قوم کو جھکنا سکھایا۔
انہوں نے ہمیشہ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کا پہلا سبق پڑھایا اور سمجھایا
"لا إله إلا الله"
#ReleaseImranKhan