عمران خان کی رہائی تک حتجاج جاری رہے گا!
اس وقت اسلام آباد اور پنجاب میں پچھلے دو دن سے شدید کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہمارے درجنوں ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد گرفتار کیے گئے۔
آج شام ملتان میں یوتھ ونگ کی میٹنگ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، ضلعی صدر اور 22 نوجوان موقع سے گرفتار کر لیے گئے۔
گزشتہ رات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جنید عارف عباسی کے گھر ریڈ ہوا۔ وہ موجود نہیں تھے اس لیے ان کے بھائی فرحان عارف عباسی کو اٹھا لیا گیا، جن کا 24 گھنٹے سے کوئی پتا نہیں۔ جہلم کے ضلعی صدر کل سے اغوا ہیں، راولپنڈی کے ضلعی صدر زیر حراست ہیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر ہمارے عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ جتنا ظلم کریں، ہم بھرپور طریقے سے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور آئین کی بحالی و عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
پاکستان زندہ باد
عمران خان پائندہ باد
مبشر عباسی
مرکزی جنرل سیکرٹری
انصاف یوتھ ونگ پاکستان
#مزاحمت_بڑھاؤ_خان_چھڑاؤ
مسلم کانفرنس کا ٹولہ نامنظور۔ انصاف یوتھ ونگ پاکستان مسلم کانفرنس کی B ٹیم بننے والوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور پارٹی لیڈر شپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے حقیقی ورکروں کی قربانیوں کو ضائع مت کریں اور انشااللہ ہم اس پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ پیسے اور تعلق کی بنیاد پر ٹکٹ بانٹنا نامنظور۔ اب ورکر اگر آپ پر غصہ کریں گے تو ذمہ دار آپ ہیں۔ میں کوئی سخت بات اس لیے نہیں کر رہا کہ پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں لیکن یوتھ ونگ کے ورکرز اگر آپ کے متنازع فیصلوں پر آواز اٹھائیں تو یہ ہمارے لیڈر کی تربیت ہے کہ حق پر ڈٹ جاؤ حسین کے انکار کی طرح۔
پریس ریلیز
شعبۂ نشر و اشاعت، انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا قتل، نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں سے ناانصافی ناقابلِ قبول ہے
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل پر اپنے شدید تحفظات، افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔
پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں نے یہ تاثر مضبوط کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ، تنظیمی خدمات، نظریاتی وابستگی اور کارکنوں کی طویل جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے پسند و ناپسند کو ترجیح دی گئی۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی دل آزاری کا باعث بنا ہے بلکہ اس سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاسی اور تنظیمی قوت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر، جو گزشتہ کئی برسوں سے تحریک انصاف کے نظریے، تنظیم اور بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، اسے اس پورے عمل میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔ یوتھ ونگ کے پاس مختلف حلقوں میں باصلاحیت، تعلیم یافتہ، عوامی حمایت رکھنے والے اور نظریاتی امیدوار موجود تھے، لیکن انہیں نظر انداز کرتے ہوئے ایسے افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو چند ماہ قبل ہی پارٹی میں شامل ہوئے اور جن کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی مؤثر عملی تعلق نہیں رہا۔
مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت ماضی کی غلطیوں سے بھی کوئی سبق سیکھتی دکھائی نہیں دیتی۔ بانی چیئرمین عمران خان ناحق قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مگر ان کے نظریے کے لیے ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑے رہنے والے نوجوان کارکنوں کو عملاً لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ 2022 سے آج تک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان عمران خان کی رہائی، حقیقی آزادی کی تحریک اور پارٹی کے دفاع کے لیے ہر احتجاج، ہر تحریک اور ہر مشکل مرحلے میں صفِ اول میں رہے، لیکن آج انہی نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی قیادت نہ تو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی مؤثر اور بھرپور سیاسی کردار ادا کر سکی اور نہ ہی نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دیا گیا۔ اس کے برعکس، انہیں مسلسل پسِ پشت ڈالنے کی روش اختیار کی گئی، جس کے سیاسی نتائج سے صرفِ نظر ممکن نہیں۔ اگر نوجوانوں کی قربانیوں اور نظریاتی وابستگی کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو اس کا نقصان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ہی اٹھانا پڑے گا۔
بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو تحریک انصاف کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا ہے۔ ان کا واضح مؤقف رہا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت نظریاتی کارکن اور نوجوان ہیں، اور ہر سطح پر میرٹ، قربانی اور جدوجہد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ بدقسمتی سے حالیہ فیصلے عمران خان کے اسی وژن سے متصادم دکھائی دیتے ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کے ان فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ میرٹ، تنظیمی خدمات اور کارکنوں کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلے کیے جا سکیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نظریاتی کارکن اور نوجوان خاموش ضرور رہ سکتے ہیں، لیکن وہ اس ناانصافی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ تحریکیں مخلص کارکنوں کے جذبے، قربانیوں اور عوامی اعتماد سے مضبوط ہوتی ہیں، نہ کہ پسند و ناپسند کی سیاست سے۔
شعبۂ نشر و اشاعت
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
خیبر پختونخواہ پولیس نے پہلے ناران سے بابو سر ٹاپ تک تقریباً 5 ناکے لگا کر ہر ایک گاڑی کو روکا اور جس کسی کو سفارش پر آگے جانے دیا ان کے پہنچنے سے پہلے گلگت پولیس کو انفارم کردیتی تھی۔ کوئی راستہ بھی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند نہیں تھا جبکہ ہم نے خود دیکھا کہ گلگت پولیس روڈ کی سائیڈ سے برف اٹھا کر روڈ پر ڈال رہی تھی تاکہ تاثر دیا جا سکے کہ قدرتی طور پر راستے بند ہیں جبکہ پولیس والوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے کہ 7 جون تک راستہ بند رکھیں اور لوگوں کو ذلیل و خوار کریں۔ میرا بطور مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ اپنی حکومت کے ارباب اختیار سے سوال ہے کہ پختونخواہ پولیس کس کے کنٹرول میں ہے کیا ہماری کوئی رِٹ ہے انتظامیہ پر یا نہیں۔ اگر نہیں تو کون اس کا ذمہ دار ہے۔
میری پارٹی لیڈرشپ اور تمام یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بشریَ بی بی کا ذاتی معالج سے چیک اپ کرانے کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں جو کہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے اور پاکستانی قوم کو بھی تسلی ہو جائے کہ وہ خیریت سے ہیں ۔
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان جنید عارف عباسی راولپنڈی میں عمران خان رہائی ریلی میں شرکت کے لیے پہنچ گے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود رہا کرو رہا کرو خان کو رہا کرو
#PTI#PTIOfficial#qaidi804
رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو
آزاد کشمیر 5 اگست کی موبلائیزیشن میں یوتھ راہنماؤں سردار صہیب ، سردار انیس اور سردار عتیق کی جانب سے ریلیز عمران خان کنونشن کا انعقاد ۔ کنونشن میں صدر آزاد کشمیر قیوم نیازی ،مرکزی جنرل سیکٹری مبشر لطیف عباسی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری جنید عارف ، صنم جاوید اور دیگر راہنماؤں کی خصوصی شرکت
انشاءاللہ ملک بھر کے نوجوان بشمول کشمیر اور گلگت بلستان عمران خان کی رہائی کی تحریک کے سلسلے میں تیار ھیں
#سیاست_صرف_خان_کےساتھ
شیر افضل مروت جو سب کو پتا ھے کس کا کھلونا ھے مگر ابھی بھی کچھ لوگ اس کو ہیرو سمجھتے ہیں ۔ بار بار تنبیع کے باوجود وہ اب بھی خان صاحب کی فیملی اور بہنوں کے بارے بکواسات کرنے سے باز نہیں آ رہا ۔ اس کے بعد اگر پارٹی میں کسی لیڈر کو اس سے ہمدردی ھوئی تو انشاءاللہ اس لیڈر کو بھی پھر اچھے سے جواب ملے گا
تحریکِ انصاف کے کارکنان کے لیئے عمران خان کے بعد جو سب سے معتبر ہیں وہ خان کی فیملی اور ان کی بہنیں ھیں ، خبردار کوئی اس غلط فہمی میں رہے کہ وہ خان کی فیملی کے بارے میں بکواسات کرے گا اور پھر اس پارٹی میں بھی رہے گا
پی ٹی آئی صرف خان سے ھے اور جو خان کا نہیں وہ ہمارا نہیں !!!!!
مرکزی جنرل سیکٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان
#StopTorturingImranKhan
تحریک انصاف کے کارکنان نے تو آخری روز تک مرزا آفریدی پہ آواز اٹھائی ! گو کہ پارٹی کا فیصلہ ہمیشہ مقدم ھوتا اور آخری گیند تک لڑے
کیا نون لیگ کے کسی کارکن نے امیر مقام کہ بیٹے پہ آواز اٹھائی
کیا پیپلیز پارٹی کے کسی کارکن نے طلحہ محمود پہ آواز اٹھائی
کیا مولانا صاحب کی جماعت نے سوال کیا ؟؟؟
ایک بار پھر ثابت ھوا کہ آواز اٹھانے اور سیاسی شعور اور حق کے لیئے بات کرنے کا جذبہ تحریکِ انصاف کے پاس ھی ھے اور کارکنان کو اپنے حق کی آواز اٹھانے کا حوصلہ دینے پہ ایک دفعہ پھر شکریہ عمران خان
Congratulations to @RajaSaqibAliPTI being appointed as President, Shuja Abbasi as GS and all the cabinet members of IYW North Punjab. Wish you all best of luck. I hope you people will make your vital role in #FreeImranKhan Tehreek.
آج کا دن الحمداللہ انصاف یوتھ ونگ کے نام رہا۔ پشاور میں سابق مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ و صوبائی وزیر @MeenakhanAfridi نے زبردست پاور شو کیا، لاہور میں @FarooqAbbad اور یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے دوستوں نے ماشااللّہ زبردست ریلی کی، کراچی میں صدر یوتھ ونگ کراچی @JansherJunejo کی قیادت میں بہترین ریلی ہوئی۔ الحمداللہ یوتھ کے نوجوانوں نے ثابت کیا کہ یوتھ ونگ کے جوان ہی عمران خان کے نظریہ کے پیروکار ہیں۔
پارٹی کا مضبوط ونگ
یوتھ ونگ یوتھ ونگ