ڈسپلن سیکھنے کے لیے اپنی ماں کی زندگی سے سیکھیں کہ وہ کیسے بچوں کے اٹھنے سے پہلے اٹھتی ہے، بروقت کھانا بناتی ہے، خود کھانے سے پہلے بچوں کو کھلاتی ہے۔ الغرض بچوں کی ہر ضرورت کو بروقت تیار رکھنے کا نام “ماں” ہے
آج یوم عرفہ ہے حاجیوں کے لئے اللہ پاک کے حکم اور حضور صلی اللّٰہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم کی اتباع میں میدان عرفات میں جمع ہونا فرض ہے ، حاجی آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کریں گے ، اپنے ربّ کے حضور دعائیں و التجائیں کریں گے ، اللہ پاک قبول فرمائے
ارکانِ حج اتباع حضور صلی اللّٰہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم سیکھاتے ہیں ، اللہ پاک کے محبوب صلی اللّٰہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم نے جب کعبہ کا طواف تو طواف کرو ، جب منی تشریف لائے منی جاؤ جب عرفات تشریف لائے عرفات جاؤ جب مزدلفہ تشریف لے گئے مزدلفہ جاؤ ، و علی هذا القياس
لوگ دوسروں کو اچھا لگنے کے لیے اپنی ذات، لباس، گھر اور گاڑی کو سنوارتے ہیں، اگرچہ ان چیزوں کی اپنی اہمیت ہے، مگر انسان کے اچھا بننے میں اخلاق کو سنوارنے کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔
پہلا عشرہ ذوالحجہ کے خاص اعمال :
1: گناہوں سے سچی توبہ کرے۔
2.نفل نمازوں، روزوں اور صدقات کا اہتمام کرے۔
3.کثرت سے زبان پر تکبیرات (اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد) جاری رکھے۔
4 : 9 ذوالحجہ (عرفہ) کے روزے اور دعا کا خاص اہتمام کرے۔
صوفیا کے اقوال میں سے ہے
قلوبُ العارفين لها عيونٌ
ترى ما لا يراه الناظرونا
مفہوم ؛ عارفین اپنے دل کی آنکھ سے وہ کچھ دیکھ لیتے ہیں جو عام لوگ اپنی ظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے۔
معلوماتِ دینیہ میں سے ہے ؛
’’صبح کا وقت غنیمت اور انعام کی تقسیم کا وقت ہے۔ یہ بہت بابرکت وقت ہے، اس وقت میں سونا سخت محرومی ونامرادی اوربرکات سے محرومی کا سبب ہے۔
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے مسلمان مرکے مٹی میں مل جاتا ہے
غور کی بات
میت کو نہلا کر خوشبو لگا کر ، نئے سفید لباس پہناکر ، کندھوں پر اٹھا کر عزت کے ساتھ قبر میں اتارا جاتا ہے پھول بچھائے جاتے ہیں
یہ سب مٹی میں ملانے کا اہتمام ہے یا کسی ہستی سے ملانے کا اہتمام ؟
امام حسن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا:
مَنْ عَرَفَ رَبَّهُ أَحَبَّهُ، وَمَنْ عَرَفَ الدُّنْيَا زَهِدَ فِيهَا۔
جو اپنے ربّ جلَّ جلالُہٗ کو پہچان لیتا ہے، وہ اس محِب ہو جاتا ہے، اور جو دنیا کی حقیقت کو پہچان لیتا ہے، وہ دنیا سے بے رغبت ہو جاتا ہے
(احیاء علوم الدين)