دیکھیں اسماعیل ھنیہ نے اپنے 3 بیٹوں اور متعدد پوتوں کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا کہہ رہے ہیں:
⭕ ہمارے تمام لوگوں اور غزہ کے رہائشیوں کے تمام خاندانوں نے اپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔
⭕ میرے خاندان کے تقریباً 60 افراد تمام فلسطینیوں کی طرح شہید ہوئے، اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
⭕ قابضین کا خیال ہے کہ لیڈروں کے بیٹوں کو نشانہ بنانے سے یہ ہمارے لوگوں کے عزم کو توڑ دے گا۔
⭕ ہم قابضین سے کہتے ہیں کہ یہ خون ہمیں اپنے اصولوں اور اپنی سرزمین پر قائم رہنے میں مزید ثابت قدم بنائے گا۔
⭕ دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا، اور قلعے گر نہیں سکیں گے۔
⭕ جو دشمن قتل و غارت، تباہی اور فنا کے ذریعے نکالنے میں ناکام رہا، وہ مذاکرات میں نہیں لے گا۔
⭕ دشمن وہم میں مبتلا ہے اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ میرے بیٹوں کو مار کر ہم اپنی پوزیشن بدل لیں گے۔
⭕ میرے بیٹوں کا خون غزہ میں ہمارے شہید ہونے والوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے کیونکہ یہ سب میرے بیٹے ہیں۔
شفاء ہسپتال غزہ میں
نہتے، معصوم، بیمار، زخمی بچوں اور بڑوں کا قتل عام کیا گیا یہاں تک کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔اطلاعات کیمطابق 400 سے زائد مظلومین کی لاشیں ہسپتال اور اس کے گردونواح میں پڑی ہیں۔یہ انسانیت کے خلاف بدترین جرائم ہیں۔عالم اسلام اور عالمی قیادت کی خاموشی کا مطلب اس جرم میں سہولت کاری اور شریک ہونا ہے۔
#فلسطين
#Palestine
@GovtofPakistan@OfficialDGISPR
#قیدی_نمبر_804_کی_رہائی
سال ۲۰۱۱ سے تحریک انصاف کا سیاسی عروج شروع ہوا، پرانی سیاسی پارٹیوں میں موروثیت کے سبب قیادت کی ارتقاء کا عمل جمود کا شکار تھا، پرانے نام کہ جن کو جمہوریت کا چمپئن بنا کر پیش کیا جاتا “حکمران خاندان” بن گئے اور اپنی حاکمیت قائم رکھنے کے لیے ہر قسم کی ڈیلوں کو جائز گرداننے لگے تو نئی نسل کے لیے ان میں کوئی کشش نہ رہی۔ سیاسی باوے یہ بھانپ گئے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور جو کہ “الیکٹبلز” کا چلن ہے، جوق در جوق بڑے بڑے ناموں کی شمولیتیں شروع ہوگئیں۔ کل تک جو عمران خان کا مذاق اڑاتے تھے، اس کی پارٹی پر جملے کستے تھے اب وہ تحریک انصاف کے رہنما بن گئے۔ طلباء سیاست سے مرکز کی سیاست میں ایکٹیو ہوئے یہ میرا دوسرا ہی سال تھا، گراؤنڈ کے ورکر کے ساتھ بڑا قریبی اور مضبوط رابطہ تھا۔ ہم نے طلباء سیاست تو بڑے انقلابی ایجنڈے پہ کی تھی اب جو ہر ایرے غیرے کو اپنی پارٹی کا کرتا دھرتا بنتے دیکھتے تو تلملا کے رہ جاتے۔ بنتا بھی تھا ہماری پارٹی ہائ جیک ہورہی تھی اور ہماری آنکھوں کے سامنے ہورہی تھی، خاموش کیسے رہ سکتے تھے۔ ہر میٹنگ میں کبھی کسی کو چیلنج کررہے، کبھی کسی کو۔ خان صاحب کو ایک کی پروفائیل بتا رہے کبھی دوسرے کی۔ بہت قریب تھا کہ کسی دن کسی کو گھیر کر پیٹھ ڈالتے یا خود ہی پٹ آتے کہ ایک دن خان صاحب نے بٹھایا اور سمجھایا۔ دو باتیں ہمیشہ یاد رکھو۔ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں ہوں گی، لوگوں کی سٹرینتھس کو دیکھو صرف خامیوں کو نہیں۔ آپ کو اپنے نظریے اپنے مقصد کے لیے کمپرومائز کرنا پڑ سکتا ہے، پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنی انا اور پسند ناپسند کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی سٹرینتھس اور ویکنسس کمپئر کرو۔ دیکھو کہ آیا وہ تمہارے مقصد کے حصول کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں یا ان کی کمزوریاں تمہارے کاز کو نقصان پہنچائیں گی؟ دوسرا choose your battles ہر ایشو پر لڑ جانا بھڑ جانا ضروری نہیں ہے۔ (یہ بات وہ بار بار اور ہمیشہ کرتے ہیں جب بھی پارٹی لیڈرشپ کسی نان ایشو میں الجھنے لگتی، اور جو کہ عموما ہوتا تھا کیونکہ دوسری طرف کے لوگوں کی تو یہ سروائیول کی ��نگ ہے، مختلف پراپگینڈوں کا سامنا تو مستقل ہی رہتا ہے، تو وہ کرکٹ کی ٹرمنالوجی استعمال کرتے well left, ضروری نہیں ہے ہر بال کھیلنا۔ ہمیشہ اپنی نظر بڑے مقصد پر مرکوز رکھیں۔ اپنے لیے ایک ٹارگٹ رکھو اور اُس پر اپنی نظر مرکوز رکھو۔ فوکس رہو۔ کوئی بھی distraction تمہیں اُس مقصد سے نہ ہٹا پائے۔ تحریک انصاف پاکستان کی اکلوتی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام نے کھڑا کیا ہے۔ عوام نے بنایا ہے۔ اس کے والی وارث عوام ہیں۔ جو لوگ یہاں اپنے ذاتی مفاد کے لیے آئے ہیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ فلٹر ہوتے جائینگے۔ خود کو ایکسپوز کرتے جائینگے جن جن کا نظریہ ہم سے align نہیں ہے وہ خود ہم سے دور ہوتے جائینگے۔ تم اپ��ا وقت اور انرجی ان پر برباد کرنے کہ بجائے اپنے مقصد پر فوکس رکھو۔ آج کے حالات کے تناظر میں آپ کے لیڈر کی آزادی، آپ کے مینڈیٹ کی واپسی آپ کے وہ امیڈیٹ گولز ہیں جن سے آپ کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک کے بعد ایک ڈسٹریکشن تیار کی جارہی ہے۔ فیصلہ آپ کا ہے۔ آپ نے عمران خان کی بات مان کر اپنی نظر مقصد پر رکھنی ہے یا اس کٹھن مرحلے پر, ایسے وقت میں جب اس کی زندگی داؤ پر لگی ہوئ ہے اپنے لیڈر کی ہدایات پس پشت ڈال کر اُس کے کاز سے ہٹنا ہے۔ میں آپ کو پورے ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ فیصلہ ساز اُن کے زندگی کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے آپ کی توجہ عمران خان سے ہٹنے کے منتظر ہیں۔
امریکہ کیطرف سے فلسطین/غزہ میں تیسری بار جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنا بدترین مجرمانہ فعل اور شدید قابل مذمت ہے،یہ دہشتگردی کی سرپرستی اور معصوم اور بے گناہوں کے قتل عام کی ذمہ داری ہے،30 ہزار سے زائد بے گناہ قتل کئے جاچکے ہیں جن میں نصف بچے اور خواتین ہیں،70 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور 14 لاکھ سے زائد بھوک اور بمباری سے تباہ ہورہے ہیں،
ہم اس ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے،ہم مسلم حکمرانوں کی اس بے غیرتی اور بے حمیتی کو کھبی معاف نہیں کرینگے۔
پہلے ہی کہا تھا جو جیتے اسے جیتنے دو جو ہارے اسے ہارنے دو، میری جیتی ہوئی سیٹ پر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے۔ لہذا اپنے ضمیر اور اپنی جماعت کی اخلاقی روایات کے مطابق اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں اور مطالبہ کرتاہوں کہ ہمیں ہماری ساری جیتی ہوئی سیٹیں واپس کی جائیں۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خم
اللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین
دودھ کا دھُلا کوئی بھی نہیں لیکن یہ مانے بغیر ملک کبھی آگے نہیں بڑھے گا کہ اس ملک میں سیاستدانوں کو کبھی بھی سزا اس بنیاد پر نہیں دی گئی کہ انہوں نے جُرم کیا ہے یا نہیں، بلکہ سزا یا بریت کا پیمانہ مقتدرہ سے اچھے یا بُرے تعلقات ہیں ہے۔ تعلقات اچھے ہوں تو بڑے سے بڑے کیس میں بھی باعزت بری۔ تعلقات بُرے ہوں تو چھینکنے پر بھی سزا۔
اس نظام میں جب تک آپ اپنے راہنماؤں کی سزا کو انصاف کے خلاف اور دوسرے سیاسی راہنماؤں کی سزاؤں کو مبنی پر انصاف مانتے رہیں گے، دائ��وں کا یہ سفر جاری رہے گا۔
آج آپ کی باری، کل پھر اُن کی باری۔
اکثر لوگ Mobile کو جب Repair کیلئے دیتے ہیں تو ان کو اپنے Data جیسا کہ Photos , Videos اور Messages وغیرہ کی فکر لاحق ہوجاتی ہیں کہ کہیں کوئی نکال نہ لے یا ڈیلیٹ نہ ہوجائیں ۔
میں آپ کو موبائیل ڈیٹا چوری ہونے یا ضائع ہونے سے بچانے کا آسان حل بتارہا ہوں :👇
“All means of removing me from the political landscape were used. There were two assassination attempts on my life.” @ImranKhanPTI writes from prison that his party is being unfairly muzzled, in a guest essay for The Economist https://t.co/fjxBaqJ87B
میں ایک ناکارہ بڈھا ہوں جو بہت جلد کچرے کی شکل میں مٹی کے اندر ڈمپ کر دیا جاۓ گا ۔ ہاں مگر میں نے ملک ٹوٹتے ہوا دیکھا ، بھٹو کا زمانہ ، کمیونزم کا عروج اور زوال، سرد جنگ، ضیا الحق کا طویل ترین جبر بھی۔ میں عین جوانی میں یہی سمجھتا تھا کہ ہمارے مسائل کی وجہ یہ بڈھے ہیں۔ یہ ناکارہ اور ناکام لوگ ہیں۔ تبدیلی ہم نوجوان لے کر آئیں گے ۔ اور اس تبدیلی کے لیے ہم نے صدق دل سے کوشش بھی کی مگر ناکام رہے۔ پچھلا سارا زمانہ میری آنکھوں میں فلم کی طرح چلتا ہے ۔ جب میں غور کرتا ہوں کہ آخر کیوں ہم ناکام رہے تو اس کی کئی وجوہات ملتی ہیں مگر سب سے بڑی وجہ جو مجھے نظر آتی ہے وہ یہ تھی کہ ہم نے معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش تو کی مگر اس تبدیلی کی ابتدا خود اپنے آپ سے شروع نہیں کی۔ ہم نے کوشش کی کہ دوسروں کو تبدیل کیا جائے اور رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔
میری نوجوانوں سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں نوجوان بہم بڈھوں سے ہر فیلڈ میں بہتر ہیں۔ مجھے امید ہے یہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب رہیں گے ، نہیں تو تیس سال بعد یہ بھی کچرے کی صورت میری طرح ڈمپ کر دیے جائیں گے
منقول
اللہ نا کرے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ یا ان کے پیاروں میں سے کبھی کوئی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو اور وہ علاج کو بھٹکیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت اخلاقی اور سماجی قدروں سے محروم بدترین لوگ اس ن��ام پر قابض ہیں۔
ن لیگ کو یہ گمان ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ پی ٹی آئی کا جنازہ نکال رہی ہے مگر تدفین ن لیگ کی سیاست کی ہوتی نظر آرہی ہے۔ عمران خان کو تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیلے جانے کا پہلا تجربہ تھا حیران تو اس بات پر ہوں کہ ن لیگ نے اپنے پچھلے تین تجربوں سے کیا سیکھا؟ اب کل کو میاں سب اسٹیبلشمنٹ کی زیادتیوں کو روئیں گے تو نا کوئی یقین کرے گا اور نا کوئی ہمدردی ملے گی۔ سیاسی جماعتوں کی آپس کی رن��ش، نفرت اور بغض کا فایدہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کو ہوتا ہے کھبی بھی عوام کو نہیں۔