آج میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں۔
کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات مجھ پر تھوپ دیے گئے۔
قانون کی حکمرانی، جس کا میں (ہمیشہ سے قائل ہوں اور) احترام کرتا آیا ہوں، کے پیشِ نظر میری ہرممکن کوشش ہے کہ اپنے خلاف قائم 150 (جعلی) مقدمات میں سے کسی ایک کی بھی عدالتی پیشی چھوٹ نہ پائے۔
اس سطح کی انتقامی کارروائیوں سے امپورٹڈ حکومت کی ساکھ ہی پوری طرح خاک میں نہیں مل گئی بلکہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہمارے خلاف اس سفاکیّت اور فسطائیت کا واحد مُحرِّک یہ ہے کہ مقتدر گروہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکستِ فاش سے خوفزدہ ہے۔
اپنے مخالفین کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جس ڈھٹائی اور بےشرمی سے قانون پامال کیا جارہا ہے بدقستمی سے وہ خود ہمارے نظامِ عدل کیخلاف ایک بھیانک فردِ جرم ہے۔
آزاد جمہوری معاشروں میں تو شہریوں کے بنیادی حقوق کی یوں پامالی کا تصور تک ممکن نہیں۔
Physical structure of Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital & Research Centre Karachi completed. Twice the size of the Lahore hospital, this will be Pakistan’s largest tertiary care, cancer hospital. Finishing work has commenced & the hospital will open Dec 2023, InshaAllah.
میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ خبر ڈیڑھ دو سال سے مارکیٹ میں تھی اور اسکے ایک حصے کی نشاندہی پر میں کافی بھگت بھی چکا ہوں۔ کسی صحافی میں یہ خبر دے کر ہلاکت مول لینے کی ہمت نہیں تھی۔ حالات مشکل تھے۔ مجھے اس وقت بھی معلوم تھا کہ احمد نورانی کی سٹوری آئے گی اور منتیں جاری تھیں۔
عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ لندن میں میاں نواز شریف کے زیر سر پرستی ہوئی۔ یہ بات ن لیگ کا اپنا ترجمان کہہ رہا ہے۔
میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کیس پر فوری سو موٹو لیں
Wishing Qatar the best for successfully holding the football World Cup, which begins today. It is for the first time that a Muslim country is hosting this biggest sporting event in the world. Good luck to all the participating teams.