⭕️⚡️بڑی بڑی جنگیں ٹیبل پر حل ہوئی اور یہاں ناجانے راولاکوٹ میں بنیادی حقوق مانگنے والے نہتے کشمیریوں کے پاس کون سے میزائیل ہیں کہ ان سے ٹیبل ٹاک کوئی نہیں کرنی بس فوجی آپریشن کرنا ہے !
#RightsMovementAJK
⭕️⚡️اہم اعلان :
مورخہ 29 نومبر کو راولاکوٹ، دریک عیدگاہ گراؤنڈ کے مقام پر عوامی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر بھر سے عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یاد رہے عوامی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جاۓ گی ✊🚩
🚨🍁 کشمیر پر اسلامی نظام کا 5 سو سالہ دور،
1۔ شاہ میر خاندان (1339ء–1561ء)
شاہ میر نے 1339ء میں کشمیر میں مسلم سلطنت کی بنیاد رکھی۔ ان کا شاہی لقب سلطان شمس الدین تھا۔
2۔ سلطان زین العابدین (1423ء–1474ء)
انہیں بڈشاہ کہا جاتا تھا۔ ان کے دور کو کشمیر کی تاریخ میں امن، تعمیر و ترقی اور مذہبی رواداری کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔
3۔ چک خاندان (تقریباً 1550ء–1586ء)
چک حکمرانوں نے شاہ میر خاندان کے بعد کشمیر پر حکومت کی۔ یوسف شاہ چک اس خاندان کے مشہور حکمرانوں میں شامل تھے۔
4۔ 1586ء میں اکبر
1753ء احمد شاہ ابدالی (درّانی): 1753ء–1772ء
تیمور شاہ درّانی: 1772ء–1793ء
زمان شاہ درّانی: 1793ء–1801ء
شاہ شجاع: 1803ء–1809ء
محمود شاہ: 1801ء تا 1819
★ اسکے بعد 1819 میں سکھوں نے کشمیر پر قبضہ کیا، اور 1846 میں ڈوگرہ کی ریاست قائم ہوئی، اور 1947 میں اسکا دور ختم ہوا،
تاریخ گواہ ہے کوئی بھی باطل نظام سو سال سے زیادہ آپنا قبضہ مسلمانوں پر نہی جما سکا، ابھی بھی شائد 20 سال مزید محنت کرنا پڑھے ہمیں۔۔۔
#RightsMovementAJK #kashmir
⭕️⚡️راولاکوٹ میں فل فلیج آپریشن کی اسمبلی سے منظوری دے دی گئی ۔ ن لیگ پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی نہتی عوام کے خون کی پیاسی بن گئی
ماڈل ٹاون ، مرید کے ، ڈی چوک کے بعد کشمیریوں کا قتل عام ہونے جا رہا ہے
This is the official ISPR statement regarding the helicopter crash, which members of the Azad Kashmir Legislative Assembly are now using to blame the Awami Action Committee, falsely claiming that the crash happened because of them.
They are not only spreading misinformation but also making a mockery of the sacrifices of those who embraced martyrdom in the crash.
This is an insult to the martyrs and their families.
#RightsMovementAJK
⭕️⚡️آخر ہم کس بات کی معافی مانگیں؟
آزاد کشمیر کی اسمبلی میں آج معافی مانگنے کی بات کی جا رہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر کس بات کی معافی؟
کیا ہم اس بات کی معافی مانگیں کہ ہم نے اپنے بچوں کے لیے سستا آٹا مانگا؟ کیا ہم نے بجلی کے اپنے حق کی بات کرکے کوئی جرم کیا؟ کیا مساوی تعلیم، روزگار، صحت، عوامی سہولیات، سستی بجلی اور اپنے وسائل پر اختیار مانگنا گناہ تھا؟
کیا ہم اس بات پر معافی مانگیں کہ ہم نے اپنے شہداء کے خون کا حساب مانگا؟ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی؟ اپنے خطے کے عوام کے لیے عزت، انصاف اور برابری کا مطالبہ کیا؟
ذرا چارٹر آف ڈیمانڈ کے 38 نکات کو سامنے رکھ کر بتائیے، ان میں کون سا مطالبہ ایسا ہے جس پر ایک غیرت مند قوم کو شرمندہ ہونا چاہیے؟
اے اہلِ کشمیر! سوال حکمرانوں سے نہیں، خود اپنے ضمیر سے کرو، کیا تم اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے پر معافی مانگو گے؟ کیا آنے والی نسلوں کو بھی یہی بتاؤ گے کہ ہم نے اپنے حقوق مانگ کر غلطی کی تھی؟
یاد رکھیے! اپنے حقوق مانگنا جرم نہیں، اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا بغاوت نہیں اور اپنے عوام کے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنا کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔
معافی تو ان لوگوں کو مانگنی چاہیے جنہوں نے عوام کے جائز مطالبات کو سننے کے بجائے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی۔
✒ابنِ کاشر کے قلم سے
#kashmir
⭕️⚡️25 نومبر
راولاکوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا طالب علم احمد صغیر، جو پری میڈیکل گروپ کا ٹاپر ہے، اپنے گھر پر فورسز کی بربریت کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا۔ایک ہونہار طالب علم، جس کا مستقبل تعلیم، محنت اور خوابوں سے وابستہ تھا، آج گولیوں کا نشانہ بننے کے باعث شدید زخمی حالت میں ہے۔راولاکوٹ میں ظلم، بربریت اور جبر کی ایک ایسی داستان رقم کی جا رہی ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
⭕️⚡️ہوشیار رہیں، الرٹ رہیں!
مظفرآباد میں آج ہونے والے اجلاس اور راولاکوٹ میں پاکستانی فورسز کی تعداد میں اضافے سے ممکنہ آپریشن کی تیاریوں کا اشارہ مل رہا ہے، جس کے پیشِ نظر اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی ہے۔
آنے والے 24 سے 36 گھنٹے پورے کشمیر، بالخصوص پونچھ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ 3 دسمبر سے پہلے ہی کفن پوش مارچ ہو سکتا ہے۔
دھرنا ختم کریں۔لوگ حوالے کریں۔معافی مانگیں۔جانی و مالی نقصان کی زمہ داری قبول کریں۔آئندہ احتجاج نہ کریں ۔حکومت آزادکشمیر نے شرائط رکھ دی ورنہ آپریشن ہو گا
#rawalkot