لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا اور ساتھ ہی صنعتوں اور کاروبار کو برباد کرے گا۔ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے اس پر مزید ہتھوڑے چلائے جارہے ہیں۔
#JIP
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف اتوار 29 ستمبر کو ملک بھر میں شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
پاکستان گلوبل فری لانسنگ انڈسٹری کا اہم ترین رکن ہے، آج لاکھوں افراد فری لانسگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سالانہ 400 ملین ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ لاتے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات پہلی بار بمشکل 3 ارب ��الرز تک پہنچی ہیں، یہ سب کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ہیں، اس ماحول میں جب افراد اور ادارے اقتصادی بحران کے شکار ملک میں ڈالرز لانے کی کوشش کررہے ہیں تو انٹرنیٹ کی سست رفتار ان کے راہ کی رکاوٹ بن رہی ہے، لوگ میڈیکل رپورٹس تک نکالنے سے قاصر ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں حکومت ملک اور قوم کو کہاں لے جانا چاہتی ہے؟ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے یا سرمایہ منتقل کریں گے؟
#انٹرنیٹ_بھی_مانگےآزادی
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت کی جانب سے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جاری جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچتے ہوئے حقیقت پسندانہ کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ جماعتِ اسلامی مہنگی بجلی کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔
#HafizNaeem_Unstoppable
لاہور - امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مال روڈ پر وزیراعلی ہاؤس کے سامنے مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں
#HafizNaeem_Unstoppable
الحمداللہ ثم الحمدللہ ❤️
آج مال روڈ ، لاہور پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ںکل کر ثاہت کر دیا کے وہ جماعت اسلامی کے بیانیہ کے ساتھ ہے ۔۔۔
ان شاءاللہ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ۔۔
حافظ نعیم الرحمن ❤️
@NaeemRehmanEngr#HafizNaeem_Unstoppable
بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، حسینہ واجد نے عوام کو اپنا مخالف بناکر، ان کی آواز دبا کر بھارت کی مدد سے حکومت کی اور اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا، حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدو جہد کے نتیجے میں ہوا۔ دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام ، خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کا سبب بنے۔
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
آئی ایم ایف سےکس جماعت نےکتناقرض لیا؟
2008تا 2013
پی پی پی 7.72 ارب ڈالر
2013تا 2018
نواز لیگ 6.48 ارب ڈالر
20118 تا 2022
پی ٹی آئی 6 ارب ڈالر
ہر حکومت کہتی ہے یہ آخری IMF پروگرام ہوگا اور پھر نہایت سخت شرائط کے ساتھ ایک نیا IMF پروگرام قوم کر سروں پر بم کی طرح گرتاہے، اب شہباز بلاول حکومت 7 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لینے جارہی ہے جس کی شرائط دراصل بدترین غلامی کی دستاویز ہے
کاش اسلامی ممالک کے سربراہان اسماعیل ہانیہ شہید کی جسد خاکی کو دفنانے سے قبل انکے قتل کا بدلہ لے لیتے۔اسماعیل ہانیہ عالم اسلام کا حقیقی ہیرو، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینے والےاور ہمارے زمانے کے صلاح الدین ایوبی تھے۔