بنا مقصد مجھے ہمدردیاں اچھی نہیں لگتیں
ہر ایک موسم میں چھتریاں اچھی نہیں لگتیں
میں چاہیے دو قدم چل پاوں لیکن پاوں میرے ھوں
کسی بھی حال میں بیسکھیاں اچھی نہیں لگتیں
مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سر ہو گا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا
میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیر
گواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا
حصص میں بانٹ رہے ہیں مجھے مِرے احباب
میں کاروبارِ شراکت میں مارا جاؤں گا
#اردو_زبان
کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں کم شناس! مروت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
میں ورغلایا ہوا لڑ رہا ہوں اپنے خلاف
میں اپنے شوقِ شہادت میں مارا جاؤں گا
#اردو_زبان
مفرور پرندوں کو یہ اعلان گیا ہے
صیاد نشیمن کا پتہ جان گیا ہے
یعنی جسے دیمک لگی جاتی تھی وہ میں تھا
اب آ کے میرا میری طرف دھیان گیا ہے
شیشے میں بھلے اُس نے میری نقل اُتاری
خوش ہوں کہ مجھے کوئی توپہچان گیا ہے
#اردو_زبان
نقش پانی پی بناتے ہوئے مر جاتے ہیں
خواب آنکھوں میں سجاتے ہوئے مر جاتے ہیں
نسل در نسل ملا جن کو اخوت کا سبق
گھر میں دیوار اٹھاتے ہوئے مر جاتے ہیں۔
تم نے آنگن کے ہرے پیڑ کو ایندھن سمجھا
ہم پرندوں کو اڑاتے ہوئے مر جاتے ہیں
#اردو_زبان
غمگین مناظر کے طلب گار مجھے دیکھ
تیرے ہی لئے ہوتا ہوں تیار مجھے دیکھ
معمار ہی تکتا نہیں تعمیر کی جانب
تعمیر تو کہتی ہے معمار کہ مجھے دیکھ
بینائی گھٹا دیتی ہیں سورج کی شعائیں
اور تو ہے جو کہتا ہے لگاتار مجھے دیکھ
#اردو_زبان
تمہارے شہر سے ہجرت کروں تو کیسے کروں ،،،
میرے تو سارے اثاثے یہیں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
ہمیں بھی رد بلا کے لیے وظائف دیں ،،،
ہمارے پیچھے بھی کچھ مہ جبیں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
#اردو_زبان
جہاں پہ چھوڑ گئے تھے وہیں پڑے ہوئے ہیں ،،،
کہیں گمان کہیں پر یقیں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
تمہارے بھیجے ہوئے پھول کب کے سوکھ گئے ،،،
کسی کتاب میں شاید کہیں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
وہاں کے مجمع عشاق پر بھی بحث کرو ،،،
وہاں پہ صرف ہمی تو نہیں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
#اردو_زبان
اس کے نزدیک غم ترک وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
چار دن رہ گئے میلے میں مگر اب کے بھی
اس نے آنے کے لیے خط میں لکھا کچھ بھی نہیں
#اردو_زبان
در قفس نہیں کھلا نہیں کھلا تو کیا ہوا
تڑپ کے کوئی مر گیا جو مر گیا تو کیا ہوا
بچھڑ گیا تھا جو یہاں پر سوچ کر
ملے گا پھر وہ اج تک نہیں ملا نہیں ملا تو کیا ہوا
سبھی نے چھین لیا یہاں متائے دل متا ہے جا
میں خالی ہاتھ رہ گیا جو رہ گیا تو کیا ہوا
#اردو_زبان
رھے رھے کے یاد آتی ھے اس شرمسار کی،،
بے اختیاری دیکھی میرے اختیار کی،
ڈر ھے کہ گر نہ جائے محبت کا آشیان،،،
مٹی کسک رھی ھے میرے اعتبار کی،،،
مرجھا رھا ھے دل میں تیری یاد کا درخت،
کیا لو پڑ رھی ھے تیرے انتظار کی،،،،،،،
#اردو_زبان
اس بھرے شہر میں بس ایک ھی سوداگر ھے۔
اب میں سامان خریدوں کہ ترازو دیکھوں۔
جنگ نے چھوڑ دیے زخم میرے ھاتھوں پر
فتح کا جشن منائوں کہ یہ بازو دیکھوں۔
#اردو_زبان
بابِ قفس کھلا بھی تو کچھ دیر کے لئے
جو قید میں نہیں تھے رہا کر دیے گئے
ہم کو ہماری نیند بھی پوری نہیں ملی
لوگوں کو ان کے خواب جگا کر دیے گئے
#اردو_زبان
وہ ترک الفت کی بات چیھڑے تو مان لینا
پھر اپنا جیسا بھی حال رکھنا اسے نہ کہنا
یہ رکھ رکھاؤ ہے شاعری سو میرے شاعر
غزل میں اس کا جمال رکھنا اسے نہ کہنا
#اردو_زبان
ہزار دل میں سوال رکھنا اسے نہ کہنا
اور اس ہنر میں کمال رکھنا اسے نہ کہنا
تمہاری ساری اداسیوں کا سبب وہی ہے
یہ ٹھیک ہے پر خیال رکھنا اسے نہ کہنا
وہ اس بہانے پلٹ کے آئے گا تم دیکھ لینا
کتاب اس کی سنبھال کے رکھنا اسے نہ کہنا
#اردو_زبان