تحفظ ختم نبوت کے مقدمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
بہاولپور سے پارلیمنٹ تک تاریخ ہمارے سامنے ہے
سپریم کورٹ کے مقدمے تک جدوجہد جاری رہے گی
مولانا فضل الرحمٰن کا دبنگ اور واضح اعلان
مولانا فضل الرحمٰن کو ماضی میں دہشت گردی کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ مارچ 2011 میں چارسدہ میں ان کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل بھی ان کے خلاف حملہ ہو چکا تھا، جس پر سینیٹ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
#رہبر_امن_مولانا
#کالے_چینلز_بےنقاب
#بلوچستان_مانگے_امن #ھارڈنہیں_معتدل_ریاست #ہائبریڈ_مہنگائی_نامنظور
بڑی خبر
شیخ ادریس صاحب کے اصل قاتل کو چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قاتل سے تمام تر انوسٹی گیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع
آج ڈی جی ائی ایس پی آر کی اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔ ذرائع
ڈیجیٹل میڈیا تربیتی کنونشن مردان 17 ستمبر
بروز جمعرات
مرکزی اور صوبائی قائدین کی آمد
زیر اہتمام : ڈیجیٹل میڈیا سیل
جمعیت علماء اسلام مردان
#مولانا_کی_للکار#مولانا_شان_پاکستان
اہم اجلاس، اہم فیصلے
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کا اہم اجلاس مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمٰن صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے اختتامی مرحلے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے خصوصی شرکت فرمائی اور امنِ عالم کانفرنس کی کامیابی، اور امتِ مسلمہ کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے امن عالم کانفرنس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی، سندھ میں ہونے والی امنِ عالم کانفرنس 2027 کی بھرپور، مؤثر اور منظم ڈیجیٹل و میڈیا کوریج کے لیے جامع میڈیا میکنزم اور مضبوط ڈیجیٹل اسٹریٹیجی تشکیل دینے کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کو مزید منظم، متحرک، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، ڈیجیٹل میڈیا سرگرمیوں کو مرکزی سطح پر سنٹرلائز اور مربوط کرنے، جبکہ تمام صوبائی ڈیجیٹل میڈیا ٹیموں کو ضروری ٹیکنیکل سپورٹ، جدید ڈیجیٹل ایکویپمنٹس اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی کے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک کو مزید مضبوط بناتے ہوئے مرکزی و صوبائی ٹیموں کے درمیان مؤثر رابطہ، فوری معلومات کی ترسیل، معیاری میڈیا پروڈکشن اور منظم سوشل میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جائے گا ۔
ان شاءاللہ العزیز امن عالم کانفرنس سکھر 2027 ملک تاریخ کے نئے سمت کا تعین کرے گی۔
#سمیع_سواتی
#TeamJUISindh
#TeamJUIPak