بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسلمان خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھیڑ جمع ہے اور ایک شخص جوتوں سے مسلمان خواتین کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے
ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے آپریشن تھیٹر سے دورانِ ڈیوٹی افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو، مبینہ طور پر ویزا کی توسیع کے معاملے پر گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اگر کسی قانونی کارروائی کی ضرورت تھی تو اس کے لیے مہذب، قانونی اور ادارہ جاتی طریقۂ کار اختیار کیا جا سکتا تھا، نہ کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی خدمات کو متاثر کر کے۔
پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں طلبہ، ڈاکٹرز اور دیگر پیشہ ور افراد برسوں سے ایک دوسرے کے ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ویزا کی توسیع یا امیگریشن سے متعلق معاملات کو بنیاد بنا کر اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف پیشہ ورانہ وقار کے منافی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، طبی اور انسانی تعاون کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
میں وفاقی حکومت/ متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اور غیر ملکی طلبہ و پیشہ ور افراد کے ویزا کے اجرا اور توسیع کے عمل کو آسان، شفاف اور بروقت بنایا جائے۔ حکومتوں کے درمیان پالیسی معاملات کی قیمت طلبہ، ڈاکٹرز اور دیگر پیشہ ور افراد کی تضحیک کی صورت میں ادا نہیں کی جانی چاہیے۔ انصاف، انسانی وقار اور پیشہ ورانہ احترام کو یقینی بنایا جائے۔
🚨🚨
Identified as Zeeshan, the worker took the extreme step outside an office of Suthra Punjab after allegedly been denied payment of his full salary by the contractor. https://t.co/2iH0BMQlKk
جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ضبط میں اداکارہ کی جانب سے شلیف پر رکھی اسلامیات کی کتاب نیچے پھینکنے کا سین، کتاب کے سرورق پر مسجد نبوی کی تصویر بھی موجود تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جیو ٹی وی پر تنقید
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
الحمدللہ کوئٹہ کے فرید کا خاندان کنفرم ہوگیا ہے
فرید کا نام گھر میں بھی فرید ہی تھا،بہت کمسن تھا جب بچھڑ گیا تھا۔
فرید نے اپنے بچپن کی تصویر پہچان لی ہے۔ گھر کے باہر سے ویڈیو دیکھ کر گھر پہچان لیا۔ گھر کے باہر پرچون اور کباڑی کی دوکان والی نشانی میچ ہوئی۔ والد اور چچا ٹھیلے پر فروٹ بیچتے تھے یہ نشانی بھی میچ ہوئی۔
والد کے گال پر نشان بھی میچ ہے
انکے بچپن کے ایک پڑوسی نے دیکھ کر پہچانا اور ہم سے رابطہ کیا۔
ان شاء اللہ مکمل تفصیلات جلد آپ سے شئیر کریں گے۔
آپ تمام دستوں کی سپورٹ کا بےحد شکریہ
#waliullahmaroof
لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز میں وادی سون کے ایک جج بھی شامل ہوں گے، امید ہے لوگوں کو اب انصاف بھی اسی رفتار سے ملے گا جس سے ان کے بھائی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے علاقے کو ترقیاتی منصوبے دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اب تک اس ایسٹ انڈیا کمپنی ٹائپ قانون کے اصل ارکیٹیکٹ کا نام اور کردار چھپا ہوا ہے، جس نے ٹیلی کام Draconian بل تیار کرایا، کابینہ میں لے گیا اور منظور کرایا۔ سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ضرار ہاشم خان کا پورا نام، پورا تعارف اور مکمل بیک گراؤنڈ پڑھ لیں تو آپ کو سب کھیل سمجھ آ جائے گا۔ یہ صاحب پرائیویٹ ٹیلی کام سیکٹر/کمپنیوں ہی سے کنٹریکٹ پر وفاقی فیڈرل سیکرٹری لائے گئے ہیں۔ ضرار ہاشم خان کے ذمے یہی کام ہے، جو انہوں نے ٹیلی کام بل میں پورا کیا ہے، کہ پچیس کروڑ پاکستانی/ہزاروں ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان/پبلک پارکس یا تو اپنی جائیدادیں ٹاورز/مشینری، تعمیرات کے لیے ان ٹیلی کمپنیوں کو دے دیں، یا پھر مزاحمت/انکار پر ہر شہری کو قانون کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے پہلے خاموشی سے اپنا ہی بندہ آئی ٹی منسٹری میں سیکرٹری لگوایا، اور باقی وہ کہتے ہیں: Rest is history۔ رؤف کلاسرا
#pakistan @KlasraRauf
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
بالاکوٹ اور گرد و نواح کے غیور عوام سے مدد کی اپیل
تصویر میں نظر آنے والا نوجوان کا نام عبدالھادی یا عبدالباری ہے۔
باری نام کا امکان زیادہ ہے۔
باری کا کہنا ہے کہ میرے والدین میں ناراضگی ہوئی تھی،امی ہم دو بہن بھائیوں کو ساتھ لیکر اسلام آباد کے ایک شیلٹر میں آگئی تھی۔ امی کو وہاں رکھا گیا اور ہم دو بہن بھائی کو کراچی کے شیلٹر منتقل کردیا گیا۔ سال 2007/8 میں ہم داخل ہوئے تھے۔ آج تک ماں سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔میں پانچ سال کا تھا اور بہن ڈھائی سال کی۔
مجھے تو آج تک اپنا نام ہادی بتایا گیا تھا لیکن جب بڑا ہوکر سال 2025 میں میں نے اپنی فائل نکالی تو اسمیں میرا نام باری لکھا تھا اور بہن کا نام رابعہ لکھا تھا۔
بہن بھی بڑی ہوچکی ہے،وہ بھی شیلٹر میں منتظر ہے۔
والد کا نام مجھے محمد شفیق یاد ہے،والدہ کا نام یاد نہیں ہے۔
ہم دو بہنیں اور تین بھائی تھے انکے نام یاد نہیں۔میری فائل میں علاقہ بالاکوٹ لکھا ہے شاید والدہ نے لکھوایا ہوگا۔
مجھے اتنا یاد ہے کہ جب ہم ابو کے ساتھ گھر سے کہیں جانے کے لئے نکلتے تھے تو پہاڑ میں سڑک ہوتی تھی اور نیچے دریا بہہ رہا ہوتا تھا۔
خدا کے لئے ہم بہن بھائی کو خاندان سے ملوائیں ہم بہت مشکل میں ہیں۔ہمارا بھی دل چاہتا ہے کہ ہمارا بھی کوئی ہو۔
برائے مہربانی انسانیت کی خاطر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
18 june 2026
#waliullahmaroof #balakot
"معصوم بچہ دو گھنٹے تک رسیوں میں جکڑا مدد کو پکارتا رہا، مگر کسی کو رحم نہ آیا... جہانیاں میں انسانیت سوز واقعے نے دل دہلا دیے،"
جہانیاں میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض سگریٹ چوری کے الزام پر ایک 10 سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اللہ داد بازار میں کمسن بچہ دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا چیختا اور مدد کی فریاد کرتا رہا، مگر اردگرد موجود افراد میں سے کوئی اس کی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا۔ آخرکار ایک راہگیر کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو بازیاب کروایا۔ معصوم بچے کی بے بسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک اور قتل ۔۔ قاتلہ مریم صفدر
ستھرا پنجاب کے نام پر زندگی حرام کر دی اس جعلی نظام حکومت نے اور اس ملک کے بے حس حکمرانوں نے۔
وسیم مسیح سینٹری ورکرز تین بچوں کاباپ 3 ماہ پہلے ستھرا پنجاب فیصل آباد میں بھرتی ہوا نئے بھرتی ہونے والے سینٹری ورکرز کی اکثریت کو تین ماہ سے تنخوائیں نہیں ملیں عید الضحی پر دن رات کام کیا، ہزاروں ٹن آلائشیں اٹھائی ۔
شمش آباد جھمرہ روڈ گلی نمبر 1 کے رہاشی کمر توڑ مہنگائی ، قسطوں پر اشیاء خرید رکھی تھی گزشتہ روز کام سے واپس آیا تو بچوں نے کھانا مانگا، کھانے کیلیے پیسے نہ تھے تو اپنی ضروریات کو پھندہ لگا لیا اور زندگی کی بازی ہار گیا ۔
دوسری طرف ایم ڈی FWMC عابد حسین بھٹی کو پنجاب حکومت کے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے فیصل آباد کو صاف ستھرا کرنے پر ایوارڈ دیا
#نااہل_حکمراں_عوام_پریشان .
لاہور جمخانہ کلب
لاہور کی پرائم پلس لوکیشن پر فی ایکٹر ساڑھے تین روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ دے رہا ہے۔کرائے کا از سرنو جائزہ لینے کے پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا پونے دو سال میں صرف ایک اجلاس ہوسکا۔
ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک واقعہ
نرسنگ کی طالبہ نے ان پڑھ لڑکے سے شادی سے انکار کیا، واپس جانے کے لیے سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اس نے آکر قتل کر دیا اور اپنے بھی سر میں گولی مار کر اپنی بھی جان لے لی۔