سرگودھا کے ایک رہائشی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جب وہ ہسپتال پہنچا تو کیا ہوا اسکی کہانی اسی کی زبانی سنیں
انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اس قوم کے ساتھ سیریز ہے ہی کوئی نہیں
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی
او میرے خدا 🥲🥲
دودھ پیتی بچی اس ننھے فرشتے کا قصور صرف اتنا ہے کہ یہ پاکستان میں پیدا ہو گئی ہے
میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں کیا لکھوں کیا نہ لکھوں ہم خدا کو کیا منہ دکھائیں گے
@OfficialDPRPP
سر@DGPR_PAF یہ تو میں نے لیاقت کالونی سرگودھا کی تین گلیوں کی چند تصویریں شئیر کررہا ہوں
کوئی پرسان حال نہیں ہیں کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں رشوت کا بازار گرم ہے
کوئی نوٹس لے گا ان چیزوں کا کہ یہاں کے رہائشیوں سے کس چیز کا بدلہ لیا جارہا ہے
بیس کمانڈر صاحب کے گیٹ کے سامنے یہ علاقہ ہے انہیں ہی کہہ دیں لیاقت کالونی کی تین گلیاں چیک کرلیں اور سی ای او صاحب سے سوال کریں کیا یہاں پاکستانی نہیں رہتے اُمید ہے اس درخواست کا نوٹس لے کر تمام گلیوں کے گٹروں کے ڈھکن نئے تیار کروائے جائیں گے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے یہ ایک دن کا نہیں مہینوں سے ہی یہ حال ہے
@OfficialDGISPR
ڈئیر سر @DGPR_PAF یہ پی اے ایف بیس سرگودھا کے ساتھ چند قدم پر لیاقت کالونی ہے مین گیٹ کے بلکل ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کے کام چیک کرلیں
لیاقت کالونی کی مین گلیوں پر گٹروں کے ڈھکن چیک کریں سی ای او صاحب کو کہیں کہ کیا تھوڑی سی بھی شرم ہو تو دس منٹ ااس علاقے کی بدبو میں کھڑے ہوکر دکھا دیں اگر کھڑے ہوگئے تو میں معافی مانگ لوں گا یہاں انسان رہ سکتے ہیں ؟؟
اس کالونی سے کروڑوں روپے ٹیکس لیتے ہیں اور سہولیات خاک دیں گے گٹر کے ڈھکن دے نہیں سکتے
گیسٹرو کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے مریض اس علاقے میں دن بدن بڑھ رہے ہیں کیا یہ لگتا ہے کنٹونمنٹ کا علاقہ کیا اس کے علاقے ایسے ہوتے ہیں بچوں کی زندگیوں کے خطرات کوئی جانی نقصان ہوجائے گاڑی ان گلیوں سے گٹروں کی وجہ سے گزر نہیں سکتی کون اس کا نوٹس لے گا
@OfficialDGISPR
عجب پریم کی غضب کہانی
تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کے گاؤں چک نمبر 7 جنوبی کو جانے والا روڈ منظور ہوا
روڈ پر ابتدائی کام شروع ہوا تو گزر گاہ والے علاقے خوشی سے نہال ہوئے اور یہ خوشی ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ اس خوشی کو نظر لگ گئی کپھر نام نہاد لوگوں نے کام کو رکوایا اور سٹے لے لیا وجہ صرف یہ کہ گرانٹ کے پیسوں سے ان کو حصہ نہیں ملا
پاکستان میں جب تک کرپشن کا حصہ نہ ملے تو پھر وہ کام مکمل ہوہی نہیں سکتا
، ن لیگ کے ایم پی اے منصور اعظم سندھو کے حلقہ میں، ان کو ووٹ دینے والی عوام ذلیل ہو رہی ہے
@MaryamNSharif محترمہ مریم نواز صاحبہ، خدارا اس علاقہ کی عوام پر بھی نظر ڈالیں اور کسی کے ذاتی مفاد کی خاطر عوام کو ذلیل ہونے سے بچائیں
اس گزرگاہ کے حالات انتہائی برے ہیں اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے
@DCSargodha@SaimaFarooq@CS_Punjab@CMComplaintCell
سرگودھا: دو نابالغ بچوں سے مبینہ زیادتی، ویڈیو بنا کر آن لائن پھیلانے کا الزام
تھانہ صدر سرگودھا کی حدود میں دو نابالغ بچوں سے مبینہ زیادتی اور واقعے کی ویڈیو بنا کر آن لائن پھیلانے کا انتہائی سنگین معاملہ سامنے آگیا
متاثرہ خاندان نے پولیس کو درخواست دے کر مقدمہ درج کرنے، شفاف تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزاروں نے پولیس پر مبینہ طور پر مقدمہ درج کرنے میں تاخیر اور ملزمان سے سازباز کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
متاثرین نے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم اور آر پی او سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی میرٹ پر تحقیقات، ڈیجیٹل شواہد محفوظ کرنے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
@OfficialDPRPP@sargodhapolice@RpoSargodha@GovtofPunjabPK@MaryamNSharif
وقاص بھائی @waqas_amjaad نے مجھے یاد رکھا اور آج جنم دن کی مبارک باد دی
جزاک اللہ جنہوں نے مشکلیں کاٹی ہیں وہ ہی جانتے کیا بیتی ہے
اب یاد ہی کون کرتا ہے
کل رات سرگودھا بائی پاس پر اسلحہ کی زور پر ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے سیف سٹی کیمرے نصب ہونے کے باوجود بھی ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں
@OfficialDPRPP@sargodhapolice@MaryamNSharif
دریائے چناب میں خانکی (وزیرآباد) کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز جوکہ ہیڈ کی گنجائش سے 2 لاکھ کیوسک زیادہ ہے، این ڈی ایم اے
شدید سیلابی ریلے کے باعث ہیڈ ورکس کے ہائیڈرولک ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا، این ڈی ایم اے
سرگودھا کے رہائشی عبدالقیوم کو کچے کے ڈاکوئوں نے اغواء کر لیا اور تشدد کررہے ہیں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ @MaryamNSharif سے گزارش اس سرگودھا کے تاجر کو بازیاب کرایا جائے اسکی فیملی بہت پریشان ہے اسکا نوٹس لیاجائے
@OfficialDPRPP@sargodhapolice@CMComplaintCell
سرگودھا چک 124 جنوبی 7 سالہ کمسن بچی اغواء کے بعد قتل
معصوم بچی کی لاش اس کے اپنے رشتہ داروں کے جانوروں کے باڑے سے ملی
ڈی پی او سرگودہا صحیب اشرف صاحب کا نوٹس خود موقع پر موجود اور اس بات کا عزم کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
@OfficialDPRPP@sargodhapolice