امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نوکریاں نہ دیں، منصوبے مکمل نہ کریں، تعلیم کا بیڑا غرق کریں۔۔۔ اور کوئی اگر بات کرے انتظامی یونٹ کی تو آپکو تکلیف شروع ہوجائے
#Karachi#BilawalBhuttoZardari#karachimatters
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے جس پر چھینا چھپٹی ہورہی ہے،وفاق کہتا ہے کہ کراچی کو ہم لے لیں گے، صوبہ کہتا ہے کہ ہم چھوڑیں گے نہیں
#karachi#AsadUmar#FederalGovernment#SindhGovernment#karachimatters
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم نے تو ہمیشہ منہ اور سینہ کھلا رکھا ہے آپ اپنی فکر کریں۔ جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ ان کی ذات پر میں 3 سال سے تبصرہ کررہا ہوں؟ میں نے کبھی محسن نقوی کی ذات پر تبصرہ کیا نہ کروں گا، وہ جو ہیں میرے خیال میں بس وہی ہیں، اس پر تبصرے کی ضرورت ہی نہیں، محسن نقوی کی کارگزاری پر بطور کولیگ اور سیاسی کارکن بات کرنا میرا حق ہے، میں نے ہمیشہ وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا کبھی چیئرمین پی سی بی نہیں کہا
#mohsinnaqvi #RanaSanaullah #karachimatters
سینیئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں حالات یہ ہے کہ آٹا پچاس ہزارروپے کمانے والے کی پہنچ سے دور جارہا ہے، پور ے ملک میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 3000-3500 روپے سے اوپر بک رہا ہے، سرکاری نرخ پر ملنے والا آٹا کھانے کے قابل ہی نہیں،یہاں نئے صوبے اور وفاقی وزرا کے اختلافات پر بات ہورہی ہے۔
#nusratjaved #flour #Inflation #karachimatters
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی سلیم صافی نے کہا پیپلز پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو اندرونِ سندھ ان کا بنیادی حلقہ ہے اور کراچی ان کے لیے ایک ایسی بھینس کی حیثیت رکھتا ہے جس کا سر تو کراچی میں ہے لیکن وہ دودھ دیتی ہے یا نواب شاہ میں یا لاڑکانہ میں۔ تو وہ اس لیے کسی بھی صورت میں کراچی کو اپنے سے کاٹنا نہیں چاہتے ، اور اس لیے وہ سندھ کو متحد رکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنا موقف کھل کے سامنے رکھ دیا ہے
#karachi #PPP #karachimatters
ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال نے جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ نہیں کہہ رہے کہ صوبہ چاہیے بلکہ دوسرے صوبے کے لوگ ہیں جو کہہ رہے کہ آئو سندھ میں صوبہ بناتے ہیں، پیپلزپارٹی کراچی سے لیکر کشمور تک عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور بتاچکی ہے کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں چاہیے، ایم کیو ایم کا موقف تو آئے روز بدلتا رہتا ہے،مصطفی کمال سکھر میں جاکر بول چکے ہیں کہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہیے
#SindhGovernment #NewProvinces #MustafaKamal #karachimatters
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18 ٹریلین روپے وفاق سے سندھ کو گیا وہ کہاں گیا؟ کراچی تو آج تباہ ہے، یونیورسٹی روڈ کا سن سن کر میری عمر گزر گئی، کھمبے سڑک کے درمیان لگے ہوتے ہیں۔۔۔ اتنا خوبصورت شہر تھا
#karachi#SindhGovernment#karachimatters