الحمدللہ، پشاور کے علاقے پشتخرہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے بحفاظت برآمد کرلی گئی ہیں۔
آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پختونخوا پولیس کی تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا خوشی ہوگی کہ عید سے قبل جو باپ ایک ویڈیو میں رو رو کر مجھ سے اپنی بچیوں کی بازیابی میں مدد کی اپیل کر رہا تھا، آج اُسی نے ہنستے ہوئے مجھے ٹیلی فون کیا۔
بے شک اللہ ہی بہترین انتظام کرنے والا ہے۔
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ♥️
ترجمہ : عزت دیتا ہے تو الله اور ذلت دیتا ہے تو الله فخرِ اشنغر جناب ايمل ولى خان ♥️ سچا عاشقِ رسول ﷺ ختمِ نبوت کے سپاہی عزت الله کے ہاتھ میں ہے بندوں کے ہاتھ میں نہیں ختمِ نبوت زندہ باد
لبیک یا رسول الله ﷺ
@AimalWali@ANP
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناصر خان، سابق امیدوار انعام خان اور سابق امیدوار پی کے-23 اظہار خان نے معصوم شاہ باچا کے خلاف تھانہ فضل سبحان شہید میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ــ۔
الحمدللہ، بچی بازیاب ہوچکی ہے۔ اس جدوجہد میں آپ سب کی آواز، دعاؤں اور سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ہر اُس فرد کا شکریہ جس نے اس معصوم بچی کیلئے آواز بلند کی اور انسانیت کا ساتھ دیا۔
اب یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کریں کہ ایک معصوم بچی کس طرح سندھ تک پہنچی، اس پورے واقعے کے پیچھے کون لوگ تھے، اور کن عناصر نے اس جرم میں سہولت کاری یا معاونت کی۔
اس کیس میں جو بھی ملوث ہو، خواہ وہ کوئی بھی ہو، اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی معصوم بچے کو ایسے اذیت ناک حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بچی معصوم تھی، اُس کیلئے کھڑا ہونا، آواز اٹھانا اور انصاف کا مطالبہ کرنا ہم سب کی اخلاقی، انسانی اور سماجی ذمہ داری تھی۔
ابھی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نظر سے گزری، جس میں ایک بے بس ماں آہ و پکار کے ساتھ یہ فریاد کررہی تھی کہ اُس کی معصوم بیٹی کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔ ایک ماں کی بے بسی، اُس کی چیخیں اور اپنی بچی کیلئے تڑپ شاید کسی بھی انسان کے دل کو ہلا دینے کیلئے کافی ہیں۔
انشاء اللہ، ہم سے جتنا ممکن ہوسکا اس معصوم بچی کو اُس کی ماں سے ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سندھ حکومت اور بالخصوص بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ اس ماں کی فریاد سنی جائے اور فوری طور پر اس بچی کی بازیابی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اللہ تعالیٰ اس بچی کو جلد اور خیریت کے ساتھ اُس کی ماں سے ملائے۔ آمین۔@CMSindh@BBhuttoZardari