(( ENGINEERING STUDENT ) ( PAKISTAN MY LIFE ) (IMRAN KHAN AND PTI MY PASSION ) ( ISLAM MY PROUD )(CRICKET LOVER ) ( KHAN IS MY LIFE ND I M INSAFIAN TILL DEATH))
I would like to commend the way PTI, despite the extreme victimisation it has been subjected to, turned out in great numbers all over Pakistan to protest peacefully on the burning of the holy Quran in Sweden.
شندور پولو فیسٹیول کے آج کے چند مناظر! پاکستان تحریک انصاف 12 ہزار فٹ کی بلندیوں پر بھی زندہ و تابندہ اور رو بہ افزائش و نمو ہے، الحمدللہ۔
کوئی قوت اس نظریے کو تباہ و تاراج نہیں کر سکتی جس کا وقت آن پہنچا ہو (جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں مضبوطی سے پیوست، رب العزّت کی نصرت جس کے شاملِ حال ہو) اگرچہ اسے دبانے/کچلنے کیلئے کتنے ہی جبر وستم، ظلم و بربریت اور وحشت و انتقام کا سہارا کیوں نہ لیا جائے!
جیسا کہ کلام اللہ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ عدل و انصاف، حُرّیتِ (فکر و عمل) استحکام اور معاشی خوشحالی کے چار بنیادی اصولوں پر استوار ہوتا ہے اور سب سے اہم یہ کہ یہ اصول عقیدہ و مذہب کی تخصیص و تفریق کے بغیر تمام شہریوں کیلئے یکساں طور پر مؤثر اور نافذ العمل رہتے ہیں۔
کسی بھی معاشرے میں (کم و بیش تمام) تنازعات کی فصل اسی تاثر پر جوان ہوتی ہے کہ آبادی کا ایک (کلیدی) حصّہ یہ محسوس کرنے لگ جاتا ہے کہ وہ غیرمنصفانہ برتاؤ اور ناانصافی پر مبنی رویّے (پالیسیز) کا نشانہ ہے جس کی اہم مثال تاریخ ہمیں مشرقی پاکستان کی صورت میں پیش کرتی ہے۔
چنانچہ عدل و انصاف ہی وہ اوّلین دریچہ ہے جو آزادی کی جانب کھلتا ہے جس کے بَل پر (شہریوں کے) بنیادی حقوق کا تحفّظ اور طاقتور کو قانون کے تابع کرتے ہوئے شہریوں کی آزادی ممکن ہوتی ہے جو اس معاشرے کو امن و استحکام کی جانب لے جاتی اور (حتمی طور پر) سرمایہ کاری اور خوشحالی سے ہمکنار کرتی ہے۔
جب جنرل باجوہ نے شہباز شریف اور لٹیروں اور منی لانڈررز پر مشتمل اس کے حواری جتھے سے مل کر سازش کی تو تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت کے آخری سال میں برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں 8.7 ارب ڈالرز کا اضافہ کرچکی تھی۔
برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں تیز ترین گراوٹ کے ساتھ امپورٹڈ سرکار کی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملکی معیشت کو ساڑھے آٹھ (8.5) ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
اس کے ساتھ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب اور متوسط، خصوصاً تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے۔
اس دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں ترقی کی شرح 6.1% سے گرتے ہوئے 0.3% تک پہنچی اور صنعتی ترقی تیز ترین سکڑاؤ کے بھینٹ چڑھی جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے (لارج سکیل مینوفیکچرنگ) میں (بڑے پیمانے پر) بیروزگاری نے جنم لیا۔
میں چاہتا ہوں کہ آپ سب آج رات سوا نو (9:15) بجے میرا اہم ترین خطاب ملاحظہ فرمائیں جس میں میں آپ کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے ہم (نہایت تیزی سے) جنگل کے قانون کی گرفت میں جکڑے جا رہے ہیں، ہمارے نظامِ انصاف اور سماجی اقدار کا شیرازہ بکھر رہا اور کیسے ہم مکمل تباہی کی راہ پر گامزن ہیں۔
https://t.co/5q6aHOdg3Z
میں نے چیئرمین نیب کیخلاف 15 ارب کا ہتکِ عزّت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں چیئرمین نیب کو نوٹس بھجوا چکا ہوں۔
میری گرفتاری کے وارنٹس چھٹی کے روز جاری کئے گئے اور 8 روز تک انہیں چھپا کر رکھا گیا۔ مجھے القادر ٹرسٹ کیس کی انکوائری کے انوسٹیگیشن میں تبدیل کئے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 میں درج شرائط کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ جس انداز میں میرے وارنٹس کی تعمیل کروائی گئی وہ غیرقانونی اور غیرآئینی تھا۔ وارنٹس کی تعمیل کیلئے پاکستان رینجرز کو استعمال کیا گیا جنہوں نے وحشیانہ انداز میں مجھ پر طاقت آزمائی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے میری گرفتاری کا اوّلین مقصد میری نیک نامی (اچھی شہرت) کو داغدار کرنا تھا تاکہ دنیا پر (دھوکے سے) ظاہر کیا جاسکے کہ مجھےکرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔
میں سالانہ 10 ارب کے عطیات جمع کرتا ہوں۔ میری ساکھ پر کبھی کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ اس کے باوجود ایک جعلی انکوائری میں مجھے مورودِ الزام ٹھہرانے اور (بعد ازاں نِری بدنیتی سے) غیرقانونی طور پر گرفتار کئے جانے سے میری ساکھ کو بری طرح متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔
چنانچہ میرا حق ہے کہ میں (چیئرمین نیب کیخلاف) ہتکِ عزَّت کی کارروائی کا آغاز کروں۔