This needs to be said all the moral policing on this tweet just shows y'all wanna comtinue exploiting this profession and blackmailing doctors in name of messiah/akhirat/khidmat when Allah has set rules for everything and no one is encouraged to expect free services from others
لیے کسی سے رجوع کر سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کے علاج سے انکار کر سکتا ہوں
کیوں ؟؟؟
کیونکہ
"میں مسیحا ہوں" 😢😢
~~شہزاد گلزار Shahzad Gulzar
#ChildrenHospitalLahore#JusticeforDrSaad
#مریض_گردی: (جس کے سبب قحط الرجال بڑھ رہا ہے )
ہمارے معاشرے میں خود انحصاری اتنی زیادہ ہے کہ اکثر جہاں نہیں بھی اس عمل کا مظاھرہ کرنا ہوتا وہاں بھی خود پر انحصار کرکے آخری دم کا انتظار کیا جاتا ہے - میں نے ہاؤس جاب کے دوران ہارٹ اٹیک والے مریض کو خود سائکل چلاتے ایمرجنسی میں آتے دیکھا ہے (ہارٹ اٹیک میں مریض کو مکمل آرام کرنا لازم ہوتا ہے ). میں نے آپینڈیکس کے درد کو گیس سمجھ کر مریض کو بہت دن تک چورن کھاتے اور پھر آنت پھٹنے کے بعد ہسپتال آتے دیکھا ہے - میں نے ایمرجنسی میں بہت سے مریض "رسیوڈ ڈیڈ" دیکھے ہیں جن کے عزیز ڈاکٹروں سے یہ امید رکھتے تھے کہ ابھی وہ ان کو اپنے قدموں پر کھڑا کر دیں گے - اگر ڈاکٹروں کے ہاتھ میں آب حیات ہوتا تو ان کے اپنے کبھی نہ مرتے - ان کے والدین عمر خضر جیتے اور ان کی اپنی اولادیں عمرنوح پاتیں - ان کے اپنے بہن بھائی کبھی بیمار نہ ہوتے اور وہ خود کبھی لاچار نہ ہوتے -ابھی حال میں ہی ہمارے ایک ڈاکٹر صاحب کے دو بچے حادثے کا شکار ہو کر الله کو پیارے ہوے ' ایسا کوئی نسخہ کیمیا ہوتا تو وہ اپنے کم سن لاڈلے نہ یوں جانے دیتے - لیکن اس بات کو عوام کو سمجھانے کیلئے ابھی اور نہ جانے کتنی دہایاں چاہیے ہونگی اور نہ جانے کتنے اور دنگے فساد ہونگے -
ہسپتال میں اس غنڈہ گردی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں میڈیکل کی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں - لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ کچھ امراض ٹائم سینسیٹو ہوتے ہیں جن میں بچوں کا نمونیہ کے باعث سانس کا اکھڑنا ' پسلیوں کا تیز تیز حرکت کرنا اور آکسیجن کا گرنا بھی شامل ہے - اکثر اوقات مریض اپنے پیٹ کے درد اور سانس کی تکلیف کا علاج گیس اور نزلہ سمجھ کر پھکیوں اور کھانسی کے سیرپ سے کرتے رہتے ہیں حتی کہ پیٹ کا درد السر یا بڑی آنت کا انفیکشن ہونے کی وجہ سے پیری ٹوناایٹس بن جاتا ہے اور سانس کا اکھڑنا نمونیہ کی وجہ سے پھیپھڑوں کے فائل ہونے تک پہنچ جاتا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز سے کوئی معجزہ کرنے کی امید رکھ لی جاتی ہے - ظاہر ہے جب وہ معجزہ نہیں سر انجام ہوتا تو پھر ڈندہ چلتا ہے - گالی ہوتی ہے اور بات ہاتھ پای تک پہنچ جاتی ہے -
اس مریض گردی کی دوسری وجہ ہمارے نظام میں ہسپتالوں میں سکیورٹی کا نہ ہونا بھی ہے - جتنی سکیورٹی ایک سرکاری ہسپتال میں ہوتی ہے اس سے زیادہ کسی ڈی سی او کسی ایم این اے کے آفس کے باہر ہوتی ہے جبکہ اکثر ایسی مار دھاڑ میں ملوث افراد انہی ڈی سی او اور ایم این اے کے کوئی منشی کوئی ڈیرے والے ہوتے ہیں جو ان کی شے پر سب کچھ کر گزرتے ہیں -
اس بدمعاشی کی ایک تیسری اور اہم وجہ میڈیا کا کردار بھی ہے - ہمارا میڈیا محض ٹی آر پی کیلئے ہر بات کے ساتھ لفظ " مبینہ " لگا کر ہر بہت سی قدرتی اموات کو بھی دوایوں کا اثر اور ڈاکٹروں کی غفلت قرار دے کر عوام میں یہ تاثر پیدا کرتا ہے کہ ڈاکٹر مریض کا قاتل بھی ہوسکتا ہے -میں اس بارے میں ایک کالم تفصیل سے لکھ چکآ ہوں - یہ اس ہیش ٹیگ " "#مبینہ_کےجادووالےغلط_ٹیکے" پر کلک کر کے پڑھا جاسکتا ہے -
کہنا بس اتنا تھا کہ ملک پہلے ہی افراتفری کا شکار ہے - پرہے لکھے لوگ ویسے ہی کوئی نہ کوئی موقع ڈھونڈ رہے ہیں کہ کسی طرح اس جنگل کے قانون والے معاشرے سے باہر نکل جائیں - ایسے میں ایسے واقعات اس برین ڈرین کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جہاں پہلے ہی قحط الرجال کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے - ان ڈاکٹروں کو مار کر اگر بچہ واپس آگیا ہے تو ضرور اس عمل کو جاری رکھیں - ہاں البتہ آپ کے اس عمل سے جو ہڑتالیں اور کام میں تعطل آئیگا اس سے ایسے اور بہت سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں - چلڈرن ہسپتال کی اس ویل چیئر سے عوام سے بس یہی سوال ہے !
#قلم_کی_جسارت_وقاص_نواز. 695
A part of having adult friendships is accepting that your worldview is not the same as your friends worldview. You’re about to throw away years of friendship because they didn’t make it your birthday dinner, or they weren’t calling you when things were stressful for you
The unpaid residences and FCPS induction issues are increasing day by day, the private institutions offering unpaid residences or very low stipends illegally. Time has come to struggle against these issues at higher level that might be neglected in the past.
____DWM-Pakistan____
چند لوگوں کے ساتھ ہم نے برکت مارکیٹ سے پی ایم سی کا گیٹ توڑنے تک کا سفر طے کیا۔پھر ہزاروں ہاؤس جابینز نے رجسٹریشنز کروا کے جدوجھد کو بند گلی میں دھکیل دیا۔احتجاج کے لیےچند سو لیکن رجسٹریشنز کے لیے ہزاروں ہاؤس جابینز موجود تھے۔لیکن اب بھی این ایل ای کے خلاف ہماری جدوجھد جاری رہےگی
@ArmedWithWords 2021 taught me that we are stronger than we can imagine. Give us some time, and we can adapt ourselves to any way of life, with a smile on our faces.
Hello twtr fam &
Med students.
I'm a Med student who likes making memes. Started making threads on MBBS topics sometime back and on demand I'm starting a channel. will teach Medical topics with memes. Will try to make it fun & easy. Go Subscribe :)
Retweet this pls.
jazakAllah