You don't have to look good for people
You don't have to be perfect,
Just because other people want you to be perfect,
If your soul is perfect from within
That's all right!!
This is all_what you want
This is all what you need to be!!!
#inspirational
کبھی سوچا ہے؟
اگر مل گیا وہ__ تو کیا کرو گے؟
ٹھان جو لی ہے منزل کی چاہ
پہنچ گئے جو وہاں__ تو کیا کرو گے؟
یہ جسے تم سکون کہتے ہو
اس سے بھی نہ ملا__ تو کیا کرو گے ؟
#کبھی_سوچا
کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ النور"کی تفسیر پڑھائی گئی۔
جانتا ہوں ،بہت کم ہیں۔
مگر دوسری طرف دیکھیں..!
کتنے مرد ہیں جنہوں نے والدین سے بالغ ہونے کے بعد سنا کہ تمہاری کوئی ایسی ویسی بات نہ سنوں؟اور کتنی عورتیں ہیں جنہوں نے بالغ ہونے کے بعد والدین سے سنا کہ ہماری عزت کی لاج رکھنا، تمہاری ایسی ویسی کوئی بات نہ سنوں ؟
جانتا ہوں یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔
کیونکہ ہمارے یہاں "شریعت" نہیں سکھائی جاتی،
والدین اور خاندان کی "عزت" و "حرمت" بچانے کا درس دیا جاتا ہے۔
یہ تک نہیں سمجھایا جاتا کہ تم قیمتی ہو... اپنی حفاظت کرنا،
مگر بالغ ہوتے ہی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے،
وہ وقت جب انسان پر جذباتی وابستگی کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے، اس وقت آزاد پنچھی کو رسیوں میں جکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے،اور محبت کے متلاشی وہ پنچھی، جن کی رگوں میں جوان خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ زور آزمائی کرتے ہیں،
پھر رسی ٹوٹ جاتی ے،
اور کبھی کبھار گلے کا پھندہ بھی بن جاتی ہے۔
اگر "حبل اللہ" یعنی "اللہ کی رسی" یعنی قرآن کے حصار میں اولاد کو اور خود کو رکھتے تو ایسا ہرگز نہ ہوتا کیونکہ وہ رسی بہت مضبوط ہوتی ہے،جو دلوں کو جوڑتی ہے،رشتوں کو جوڑتی ہے اور صراطِ مستقیم پر چلاتی ہے۔
_____
جوان ہوتی اولاد کو شریعت سکھائیں۔
بیٹے کو سورۃ المائدہ جبکہ بیٹی کو سورۃ النور سکھائیں۔
انہیں بتائیں کہ یہ وقت اگر اللہ پاک کی خاطر گزارا تو مستقبل بہت خوبصورت ہو گا ۔
انہیں بتائیں کہ ان کے پاس بہترین حلال آپشنز موجود ہیں اور انہیں اپنے جذبات حرام تعلقات میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہیں بتائیں کہ ہم مل کر تمہارے لیے بہترین فیصلہ کریں گے جو تمہارے لیے اچھا ہو گا اور جس میں تمہاری خوشی ہو گی۔
انہیں بتائیں کہ حرام حلال کی لذت ختم کر دے گا۔
____
حقوق و فرائض محض مرضی مسلط کرنے کے متعلق نہیں ہیں اور نہ ہی تربیت محض دو تین احکام سنا دینے کا کام ہے۔
اس سسٹم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے
کہ والدین اپنی خواہشیں خود پوری نہیں کرتے
ان کی خواہشیں بچوں سے جڑی ہوتی ہیں،
(اتنے سالوں سے پالا ہے ،کیا مجھ پر اس کا حق نہیں کہ اپنی مرضی کی بہو لاؤں یا مرضی کا داماد چنوں)
اپنی زندگی کا فیصلہ خود نہیں کرتے
(ان کے والدین نے کیا ہوتا ہے)
اس لیے بچوں کی زندگی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں،
انہیں اپنے سٹینڈرڈ کی بہو چاہیے ہوتی ،یا پسند کا داماد چاہیے ہوتا۔۔بچوں کی پسند سے فرق نہیں پڑتا۔۔
یہ چین یونہی چلتی رہے گی۔۔۔اور کسی کی زندگی کی ڈور اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گی۔یہ جعلی رسیاں بنتی رہیں گی،ٹوٹتی رہیں گے۔
مگر ہم "حبل اللہ" کو نہیں تھامیں گے،
کیونکہ اسے تھامنے کے لیے بہت سی چیزیں چھوڑنی ہوں گی۔
جیسا کہ "معاشرہ کی فرسودہ روایات" جو ہماری روحوں کو تباہ کر چکی ہیں۔
کسی ایسے شخص سے کیسے sexual attraction ہوسکتی ہے جس کے ساتھ آپ کا مضبوط تعلق نہیں ہے، جس سے آپ لمبی conversation نہیں کر چکے، جس کے ساتھ آپ رومانس نہیں کرسکتے۔
بس اعضاء کی حرکت کچھ نہیں ہوتی، رقص کیطرح ردھم ہونا چاہئیے۔
💚اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ💚
💞صـــــــبح بخـــــــیر💞
بےحد شکر اس پاک ذات کا جس نے توبہ کرنے کے لیے ایک اور دن کی مہلت عطاء فرمائی
ان گنت درود و سلام
اللہ کریم کے پیارے حبیب کریم ﷺ پر ۔
درود شریف پڑھ لیں