نوجوان اس قوم کی امید ہیں۔۔۔ آپ اقتدار کے ایوانوں میں پہنچیں گے تو ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ شخصیات اور خاندانوں کی ذہنی غلامی نے ہمیشہ نقصان کیا ہے، آئین، قانون اور جمہوریت کی پامالی میں کبھی ایک سیاستدان کردار ادا کرتا ہے کبھی دوسرا۔ ہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
خاموشی'غیر جانبداری جرم میں شراکت ہے'قتل عام میں سہولت کاری ہے'خاموشی 'غیر جانبداری چھوڑئیے' کھل کر ناجائز ریاست ازرائیل کے خلاف اور مظلوم فلس طینیوں کیساتھ کھڑے ہوجائیے۔
آواز اٹھائیے 'قدم۔بڑھائیے 'گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غ زہ میں اپنے اپنے مقام سے کردار ادا کیجئے۔
@GlobalSumudF
@gbsumudflotilla@Pak_PalForum
اس بات پر ہم متفق ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور رہا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا، لیکن زیادہ نہیں تو کم سے کم اتنے ہی گناہگار وہ تمام سیاستدان ہیں جو اپنی اپنی باری کے انتظار میں اسٹیبلشمنٹ کو اپنے کندھے سمیت سب پیش کرنے پر تیار ہوتے ہیں۔ یہ تو چھوڑئی�� ان بدبختوں نے مارشل لاؤں تک پر مٹھائیاں بانٹیں، خان صاحب نے تو مشرف کو ووٹ تک دے دیا۔
آپ کی فیملی کا کوئی فرد اپنے کسی مفاد کے لیے گھر میں غیر متعلق افراد کو لے آئے تو آپ ان افراد کی بچائے گھر کے فرد کا گریبان پکڑیں گے سو پہلے ان مفاد پرستوں کا احتساب کیجئے اور وہ صرف جمہوری سیاسی جماعتوں میں ممکن ہے ان آمریتوں میں نہیں۔ جماعت اسلامی بلاشب�� جمہوری جماعت کی بہترین مثال ہے لیکن اس کا ایک مخصوص تشخص اب تک اس کے مین اسٹریم میں آنے کی راہ میں حائل رہا ہے۔ ایسے ایک سے زائد آپشنز موجود ہونے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر ایسا آپشن جو ہر مسلک، مذہب اور طبقے کا نمائندہ ہو اور اس کا مقصد صرف الیکٹورل پالیٹکس ہو۔