میں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے اور ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہ��۔ اس فرض کی پاسداری کیجیے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔