بریکنگ
تمام ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف شکایات خارج
سپریم جوڈیشل کونسل نے تمام کیسز خارج کردئیے
اب کسی جج کے خلاف کونسل میں شکایات باقی نہیں
لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس
قرض کے بدلے بیوی کو دوسرے مرد کے پاس بھیجنے والے ملزم شوہر کی ضمانت منظور
جسٹس امجد رفیق نے قرار دیاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ ازدواجی استحصال سے متعلق قانون متعارف کرائے،طویل تاخیر، میڈیکل و ویڈیو شواہد کی عدم دستیابی اورشریک ملزم کی ضمانت پر ملزم کو رعایت دی گئی
دلچسپ
کیس تھا مومنہ اقبال بنام ثاقب چدھڑ ۔۔۔
اب کیس ہے رمشا اقبال بنام میاں علی اشفاق
پنجاب بار کونسل
لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے وکیل میاں علی اشفاق اور مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست پر سماعت
پنجاب بار کی ڈسپلنری کمیٹی نے مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کے وکلاء کو کیس سے متعلق میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا
دوران سماعت کلائنٹ اپنے وکیل کو بچانے کے لیے گواہی دیتا رہا
چئیرمین ڈسپلنری کمیٹی عباس علی چڈھر کی سربراہی میں کمیٹی نے سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا معطلی کی درخواست
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر آج سماعت کرے گا
پیپلز پارٹی نے عوام کے لیے ایسے کیا اقدامات کیے جو گلگت بلتستان میں حکومت بنالی؟
تمام مخالفین بھی یہ کہ چکے ہیں سندھ کے مقابلے میں پنجاب خوشحال ہے ن لیگ نے عوام کے لیے منصوبے بنائے اگر ایسا ہے تو کیا گلگت کے ووٹرز کو یہ نظر نہیں آتا ؟
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق ایف ائی اے پر سخت برہم
آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق کی عدالت میں شہری کو اف لوڈ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو11 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا
جنہوں نے زرمبادلہ بھجوانا ہے انہیں کیوں آف لوڈ کیاجارہاہے۔ ہے جسٹس خالد اسحاق
کسی کو اندازہ ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ملکی زرمبادلہ کی کیا صورتحال ہوسکتی ہے؟جسٹس خالد اسحاق
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے حکم پر پورے پنجاب میں خواتین وکلا کی لیے پہلی مرتبہ الگ بار رومز اور اس کے ساتھ ڈے کئیر سنٹر کی تعمیر مکمل سہولیات کے ساتھ مکمل ہوچکی ہے جس کا جلد افتتاح ہوگا
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
6 جولائی سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی نوٹفکیشن
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
عدالتی جنگ جاری
ادکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کے لیے پنجاب بار کونسل میں درخواست دائر
وکیل اصف ولی نے رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دی
رمشا اقبال وکالت کے ساتھ ایک نوکری بھی کر رہی ہیں متن
پنجاب بار کے رولز کے مطابق کوئی وکیل کاروبار یا نوکری نہیں کر سکتا متن
پنجاب بار کونسل رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دے
ویلاگر ارشاد بھٹی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلق اپنے وی لاگ (Vlog) میں لگائے گئے الزامات یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
عوام کو گمراہ کرنے اور بغیر تصدیق کے من گھڑت افواہیں پھیلانا قانوناً جرم ہے۔ پاکستان کے پیکا ایکٹ (**PECA**) اور قانونِ ہتکِ عزت (Defamation Law)** کے تحت کسی بھی شہری یا سرکاری عہدیدار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا اور بغیر ثبوت الزامات لگانا قانوناً جرم ہے۔ مرتکب شخص سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرتا ہے۔
حکومتِ پنجاب اس پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ارشاد بھٹی کو اب اپنے وی لاگ میں کیے گئے دعووں اور الزامات کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا، جس کے لیے حکومتِ پنجاب قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
#PunjabGovernment #FactCheck #RuleOfLaw
@IrshadBhatti336
بریکنگ
کینٹ کہچری
کارسرکار میں مداخلت میں مقدمے میں گرفتار یوٹیوبر ندیم نانی والا عدالت پیش
ڈیوٹی جوڈیشل مجسریٹ نے ندیم نانی والے کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا
تھانہ ڈیفنس سی نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا
ندیم نانی والے پر گزشتہ روز ٹریفک وارڈن سے الجھنے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
پچھلے ہفتے ایک صاحب ملے اور مسکراتے ہوئے سلام کر کے بڑے شوق سے پوچھا کہ کیا میں ابراہیم کا والد ہوں۔ ایک والد ہونے کے ناطے میرے لئے الحمدللہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے میری سب سے بڑی پہچان میرا بیٹا ہے۔ اِن صاحب نے مزید کہا کہ وہ اکثر ابراہیم کی گزشتہ سال پوسٹ کی گئی ویڈیو دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ویڈیو اُن کو سکون دیتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مجھے نصیحت کی کہ میں گاہے بگاہے ابراہیم کے بارے میں پوسٹ کرتا رہا کروں کیونکہ اِن ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر کئی ماں باپ جن کو اللہ تعالیٰ نے ابراہیم جیسے تحفوں سے نوازا ہے، ہمت پکڑتے ہیں۔ تو ابراہیم کی ایک اور ویڈیو آپ سب کی بصارتوں کی نظر۔۔۔
سیشن کورٹ
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے
عدالت نے 24 جون تک ثاقب چڈھر کو گرفتار کرنے سے روک دیا
لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور
ثاقب چڈھر کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق پیش ہوئے
این سی سی ائی اے نے لیگ ایم پی اے پر مقدمہ درج کیا تھا
لاہور
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
مقدمہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں این سی سی آئی اے میں درج ہوا