تم تو ویسے ہی مری جان غزل لگتی ہو
کیا ضروری ہے کتابت پہ کتابت کی جاۓ
اب یہاں بھی نہیں ملتے مرے معیار کے زخم
اب تو اِس شہرِ ستمگر سے بھی ہجرت کی جاۓ
حنظلہ گمان :انڈیا
2/2
پہلے اک عمر محبت کی ریاضت کی جاۓ
پھر کہیں جاکے کسی شخص کی چاہت کی جاۓ
خیر کے کام میں تعداد کی بندش کیسی
یہ کہا کس نے ؟ کہ بس ایک محبت کی جاۓ
یہ جنوں والے ہی کر دیں نا قیامت برپا
اے سرافیل ذرا کام میں عجلت کی جاۓ
1/2
ضروری نہیں کہ ہر وہ شخص جو تمہاری
زندگی سے چلا گیا اُسکا جانا تمہارے لیے ہی اچھا تھا ہو سکتا ہے کہ یہ اُس کیلئے اچھا ہو اور تم ہی اصل مصائب کی جڑ ہو تو ہر معاملے میں اپنے لیے یہ تعصب نہ رکھو کہ
تم ہی صالحین میں سے ہو
اگر تم مجھ سے محبّت نہ بھی
کرو تب بھی میں تم سے اپنی
والہانہ وابستگی سے باز نہیں آؤں
گا تو سوچو! اگر مجھے علم ہو کہ
تمہیں مجھ سے محبّت ہے تو
میری فریفتگی کا عالم کیا ہوگا
جس دن کاریڈور میں تم میرا ہاتھ تھام کر چلو گے اُس دِن ناسا کے ہیڈ آفس سیٹلائٹ فون پر یہ پیغام گونجے گا میشن کمپلیٹڈ نظامِ شمسی میں دو گم شدہ ستاروں نے ایک دوسرے کو پالیا ہے