21 ستمبر 1857ء صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ پنجاب کے بیدار ضمیر اور قومی غیرت کا وہ روشن باب ہے جو ہر نسل کو اپنی مٹی سے وفا کا سبق دیتا ہے
جب پورے برصغیر پر انگریز سامراج کی دہشت اور ہیبت چھائی ہوئی تھی اس وقت نیلی بار کے 80 سالہ بپھرے ہوئے شیر رائے احمد خاں کھرل نے انگریزی فرعونیت کے آگے جھکنے سے صاف انکار کر دیا تھا
گوگیرہ کے انگریز اسسٹنٹ کمشنر برکلے نے جب کھرل صاحب سے ٹیکس اور مجاہدین کے خلاف ساہیوال و اوکاڑہ کے غیور قبائل کی حمایت مانگی تو رائے احمد خاں نے وہ تاریخی جملہ کہا جو آج بھی پنجاب کی تاریخ میں گونجتا ہے کہ زمین گھوڑا اور عورت یہ کسی غیر کو سپرد نہیں کیے جاتے
انہوں نے نہ صرف انگریز کی لگان (ٹیکس )کو ٹھکرایا بلکہ گوگیرہ جیل پر حملہ کر کے حریت پسندوں کو آزاد کرایا اور نیلی بار کے تمام قبائل کو ایک پرچم تلے متحد کر کے 1857ء کی جنگِ آزادی کا علم بلند کیا
انگریز ان کی میدانِ جنگ میں جرات کا مقابلہ نہ کر سکا اور بالاآخر 21 ستمبر کو نمازِ عصر کی حالت میں بزدلانہ گھات لگا کر اس عظیم فرزندِ زمین کو شہید کر دیا
ایک طرف جہاں رائے احمد خاں کھرل جی��ے غیرت مند سپوت اپنی دھرتی ماں کی حرمت پر سر کٹا رہے تھے تو دوسری طرف پنجاب کے کچھ بے ضمیر پیر فقیر گدی نشین نمبردار اور ذیلدار انگریز کی تھالی کے چٹے بٹے بنے ہوئے اس قوم کا سودا کررہے تھے انگریزی سامراج سے جاگیریں مربعے خان بہادری کے خطابات اور چند روپے کی مراعات حاصل کرنے کے لیے ان ضمیر فروشوں نے پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا
ان نام نہاد وڈیروں اور مراعات یافتہ گدی نشینوں نے انگریز کے قدموں میں گر کر اپنی قوم کی مخبری کی اور آزادی کے پروانوں کا سودا کیا
تاریخ آج بھی ان غداروں پر لعنت بھیجتی ہے جبکہ رائے احمد خاں کھرل کا نام غیرت و حمیت کے شاندار نعرے کے طور پر زندہ و جاوید ہے
رائے احمد خاں کھرل نے حسینی کردار نبھاتے ہوئے سجدے کی حالت میں سر کٹوانا گوارا کیا لیکن اپنی مٹی اپن�� خودداری اور اپنی قوم کا سودا نہیں کیا
آج کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس عظیم شہید کی قربانی کا پاس رکھا؟
جس پنجاب کی مٹی کو کھرل صاحب کے خون نے سرخرو کیا وہاں آج ہم خاموشی بے حسی اور غفلت کی چادر تان کر سو رہے ہیں
شہید کی شہادت ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ آزادی صرف ��غرافیائی سرحدوں کا نام نہیں بلکہ اپنے حق کے لیے ڈٹ جانے ظالم کے سامنے کلمۂ حق کہنے اور اپنے سچے ورثے پر فخر کرنے کا نام ہے
آئیے آج کے دن اپنے دلوں میں رائے احمد خاں کھرل کی غیرت، شجاعت اور وطن پرستی کی وہ جوت دوبارہ جلائیں رائے قحمد خاں کھرل کی شخصیت کا مطالعہ کریں اور ثابت کریں کہ پنجاب کا ضمیر مرجھایا نہیں بلکہ اپنے ہیروز کی یاد میں آج بھی زندہ اور بیدار ہے
وحید نذیر
Today the EU and Pakistan have signed three Financing Agreements worth €65 million to:
✅️ advance Global Gateway investments
✅️ enhance energy and environmental resilience
✅️ strengthen the rule of law and business environment
Find out more: https://t.co/rLVkB8LlHN