برفانی ہواؤں سے بارش سے ٹھٹھرتے غزاوی یاد آتے ہیں
تو پھر اپنے گھر کا گرم بستر چبھنے لگتا ہے
بے بسی محسوس ہوتی ہے
مسلم امہ کا ایک مقدس حصہ ہر طرح کے حالات سے گزر رہا ہے
اور ہم کچھ نھیں کر پارہے ہیں
لک اللہ یا غزہ
مجھ سے کوئی اگر پوچھے کہ
سب سے بڑی نعمت کیا ہے ؟
میں کہوں گی
ایمان کے بعد سب سے بڑی نعمت
مخلص رہنما کا ہونا
جس کو راہ دکھانے والا میسر ہو
اللہ اسے منزل تک ضرورت پہنچادیں گے ان شاءاللہ
🪶عضباء
#معارج_بلندی_کی_طرف_سفر
اللہ سے ہر حال میں عافیت مانگا کریں
کب کہاں کون ہمیں بلاوجہ تکلیف پہنچا دے اس کا ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا اور ہم اپنے سادہ طبیعت میں روند دئے جاتے ہیں
اس لئے ہمیشہ اللہ سے شر اور شریروں سے پناہ مانگتے رہیں
🪶عضباء
#معارج_بلندی_کی_طرف_سفر
مبارک ہیں وہ قلوب جن کے دلوں میں امت کا درد بسا ہے
جو روٹی کپڑا مکان شہرت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر بھی اس احساس میں جیتے ہیں کہ جیسا حق ادا کرنا چاہیے تھا نا کرسکے
🪶عضباء
سب سے بڑا امتحان اس وقت ہوتا ہے
جب آپ حق جانتے ہوئے بھی محض اس لئے چپ رہتے ہیں کہ اپ نے بہت کوشش کر کے دیکھ لی لوگوں کو حق سمجھانے کی
مگر لوگوں سمجھنا تو دور کی بات سننا بھی پسند نھیں کرتے ۔۔
اس لئے آپ انتہائی بے بسی محسوس کرتے ہوئے
چپ سادھ لیتے ہیں
عضباء
مدرسہ میں ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں
چھوٹے چھوٹے مسائل کی شرعی حیثیت کی وضاحت کی گئی
آمین بالسر آمین بالجہر
رفع الیدین وغیرہ
امت میں ان چیزوں کو لے کر وہ اختلافات پیدا کئے گئے کہ الامان و الحفیظ
باطل سے نمٹنے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں
بس لگے رہو آپس میں
🪶عضباء
ہر روز مدرسہ کی چھٹے کے بعد اللہ کی شکر گزار ہوتی ہوں
یہ سوچ کر کہ یہ طالبات اگر علم کی طلب لے کر نا آتی
ہم کس کو علم سکھا پاتے اور جب ہم سکھا نھیں پاتے تو
ہم تو ضائع ہوجاتے
سکھانے سے علم میں پختگی نصیب ہوتی ہے
اور یہ ہی رسوخ فی العلم خشیت کا ذریعہ ہے ۔
🪶عضباء
ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ ایسے ہی آرہا ہے جیسے
گھڑی میں گھنٹے تبدیل ہوتے ہیں ۔۔
اور سال ایسے گزر رہا ہے جیسے دن گزرتے ہیں اس تیز رفتار زندگی میں کیسے رب کو منائے
ایک کام کرتے ہیں تو دوسرا ادھورا رہ جاتا ہے
گھر کے کاموں کو وقت دیں تو دینی کام ادھوری رہ جاتے ہیں
🪶عضباء
مجھے سے استاد جی نے ایک دفعہ کہا تھا
اللہ پر اندھا بھروسہ کرو ۔۔
پھر میں نے استاد کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے
اللہ پر اندھا بھروسہ کیا
اور خدا کی قسم اس نے میرے اندھے پن میں مجھے وہ راہیں دکھائیں جو
کھلی آنکھوں سے نظر نہیں آسکی ۔۔
🪶عضباء
#معارج_بلندی_کی_طرف_سفر
غزہ کے مکین اس دنیا میں اس قدر ظلم اور سفاکی دیکھ چکے ہیں کہ انہیں زمین جانوروں سے بھری معلوم ہوتی ہے ۔۔
جنگلوں میں بھی اتنی سفاکی نھیں ہوتی جتنی انسان نما جانوروں نے غزہ میں مچائی
کم عقل امت اپنے محسنوں کو گالیاں بکتی ہیں
اور غداروں کو سروں پہ بٹھاتے ہیں
پھر یہ جب ان کے خون پوا چوس لیتے ہیں
تب انہیں احساس ہوتا
لیکن اس وقت دیر ہوچکی ہوتی
سامان راحت کو راحت سمجھ لینا نادانی ہے
کفار وفجار کو سامان راحت تو میسر ہوسکتا ہے
مگر راحت ہرگز میسر نھیں ہوسکتی ۔۔
حیاة طيبة کا وعدہ مومنین سے ہے
🪶عضباء