کیسے عظیم انسان کے 4 سال یہ غدار فوج کھا گئی جس وقت پوری قوم ایک لڑی میں پروئی جاچکی تھی لوگ رنگ نسل زبان اور فرقے کی قید سے آزاد ہوکے اس عظیم شخص کیساتھ مل کے ملک کی تعمیر نو کیلئے تیار ہیں تو رستے میں غدار فوج کھڑی ہوگئی ملک کی تعمیر کی سب سے بڑی دشمن!
A timeline of major crackdowns & killings under Asim Munir & Team targeting the political opposition, peaceful protesters, activists, and civil society.
We must all unite to save Pakistan from the fascist acts of the dictator Asim Munir & his team.
#PakistanUnderFascism
طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے چیئرمین عمران خان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے نام کھلا خط:
چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بیس دسمبر دو ہزار پچیس سے روزانہ بائیس گھنٹے تک تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ نہ اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہے، نہ وکلا تک مناسب رسائی، نہ کتابیں اور نہ ٹیلی ویژن کی سہولت میسر ہے۔ ایک سال کے دوران صرف چار مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ جیل حکام ہفتہ وار خاندانی ملاقاتیں بھی منسوخ کر رہے ہیں۔
عمران خان نے خط میں انکشاف کیا کہ طویل تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے ان کی صحت کو متاثر کیا ہے۔ جیل میڈیکل بورڈ نے بھی اہلیہ اور خاندان سے زیادہ رابطے کی سفارش کی تھی، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کے مطابق ان کے بیٹوں کو فون کرنے اور ان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپریل 2026 میں ان کی اہلیہ کی ریٹینا ڈی ٹیچمنٹ کی سرجری ہوئی، لیکن انہیں دوبارہ قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔ جب انہوں نے اہلیہ کو دیکھا تو وہ نہ روشنی محسوس کر سکتی تھیں اور نہ آنکھیں کھول سکتی تھیں۔
عمران خان نے یاد دلایا کہ 18 اگست 2026 کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں انہیں 2 روز کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے، ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے اور اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم ان کے مطابق اس عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔
عمران خان نے خط میں مزید لکھا کہ ان کا بلڈ پریشر مسلسل بڑھ رہا ہے، جو پہلے 130، پھر 150، 170 اور گزشتہ ہفتے 192 اور 193 تک پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ ہے۔
عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اور حقوق کو نظر انداز کرکے اس اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی رعایت یا خصوصی حق کے طلبگار نہیں بلکہ صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور مناسب طبی سہولیات چاہتے ہیں۔ خط کے اختتام پر عمران خان نے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ انہیں بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے۔
#قوم_کا_قائد_خان_رہا_کرو
Devastating to read this letter from my father. The torture they’re putting him through will eventually kill him. We are watching the murder of Pakistan’s democratically elected leader.
”ملک توڑنے کا ذمہ دار ڈکٹیٹر جنرل یحییٰ، کلاشنکوف کلچر لانے کا ذمہ دار ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق اور ملک کو امریکہ کی جنگ میں دھکیلنے کا ذمہ دار ڈکٹیٹر جنرل مشرف ہے۔ پاکستان میں بار بار جمہوریت پر شب خون مارنے کے پیچھے بھی عسکری اسٹیبلشمنٹ ہے۔ نوجوان نسل بخوبی جانتی ہے کہ پاکستان میں اصل مسئلے کی جڑ کیا ہے۔ پاکستان میں کاروبار میں عسکری اداروں کا کون مقابلہ کر سکتا ہے؟ پارلیمان کا گلا گھونٹنے، میڈیا پر قدغن لگانے اور کاروبار میں ٹیکس سے چھوٹ لینے کا جواب کون دے گا ؟“
عمران ریاض خان
#بےقصور_اسیران_رہا_کرو
باب وڈ ورڈ کی کتاب ہے اوباماز وارز۔ یہ وہی کتاب ہے جس میں کئی شاندار انکشافات ہوئے جس میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آصف زرداری نے امریکہ کو کہا ڈرون حملے جاری رکھو ہم نمائشی مذمت کرتے رہیں گے۔ خیر اس کتاب کے پہلے دوسرے تیسرے صفحے پر ہی ذکر ہے کہ کیسے صدر بننے کے بعد حلف اٹھانے سے پہلے ٹرانزیشن کے وقت اوباما کو پہلی بریفنگ دی جانے لگی تو کہا گیا کہ افغانستان میں یہ یہ یہ مسئلہ ہے۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ ہے پاکستان کی فوج۔ پھر جگہ جگہ افغانستان کے ہر مسئلے کو پاکستان کی فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ دہشتگردی کو فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ ڈبل گیمز کو فوج کیساتھ منسلک کیا گیا۔ وجوہات بھی بیان ہوئیں کہ فوج افغانستان میں بھارتی اثر نہیں چاہتی۔ فوج پوسٹ وار سناریو کو ہمیشہ ذہن میں رکھتی ہے اور وغیرہ وغیرہ۔
بغیر کم و کاست کچھ چیزیں پڑھتے ہوئے خوشی بھی ہوئی کہ فوج ملکی مفادات کا ، پاکستان کی جیو سٹریٹجک اہمیت کا اپنے مستقبل کا احساس کرتی رہی اور پالیسیز بناتی رہی۔ نتائج درست نکلے یا غلط یہ الگ بحث۔ اب اسی ساری صورتحال کو موجودہ تناظر میں دیکھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں۔ کیا یہ وہی فوج ہے؟ جسے پاکستان کے مستقبل ، تحفظ اور امن و امان کی کوئی پرواہ نہیں۔ جو ہر طرح کے نتائج سے بے پرواہ بدمست ہاتھی بنی ہوئی ہے۔ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
مجھ سے یہ گتھی سلجھتی نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ وقار ملک کا صرف ایک جملہ ہے جو اس سب کی سینس بنا دیتا ہے۔
“ یہ آیا نہیں ہے یہ لایا گیا ہے “
گزشتہ دس روز میں دنیا بدلی تو نہیں لیکن دنیا کا نظام ہل کر رہ گیا ہے🔥
پچھلے چند روز کی ایسی خبریں جو ثابت کرتی ہیں کہ ہم ایک عجیب اور غیر یقینی دور میں داخل ہو چکے ہیں
1️⃣ سونا اب صرف زمین سے نہیں، لیب سے بھی نکلے گا!
سان فرانسسکو کی کمپنی Marathon Fusion نے ایٹمی فیوژن ٹیکنالوجی کے ذریعے سیماب (Mercury) کو اصلی سونے (Gold) میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جو کام صدیاں پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا، سائنس نے اسے سچ کر دکھایا۔
2️⃣ چین میں AI کا ببل پھٹ گیا💥
مصنوعی ذہانت (AI) کا بخار جو دنیا کو چڑھا ہوا تھا، چین میں اس کا غبارہ پھٹ چکا ہے۔ وہاں کی ٹیک مارکیٹ 40% نیچے آ چکی ہے اور کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔
3️⃣ گوگل کا تاریخی کریش 482 ارب ڈالر ہوا!
تاریخ میں پہلی بار سچ میں اتنی بڑی تباہی دیکھی گئی۔ وال اسٹریٹ پر Alphabet (گوگل) کے شیئرز 13% گر گئے اور ایک ہی دن میں 482 ارب ڈالر غائب ہو گئے یہ دنیا کا سب سے بڑا سنگل ڈے مارکیٹ کریش ہے!
4️⃣ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ Binance ہیک!
بینک یا خزانے کی چوری بھول جائیے۔ 29 اکتوبر کو کرپٹو ایکسچینج Binance سے 6.3 ارب ڈالر تقریباً 1.7 ٹریلین پاکستانی روپے سے زائد چوری کر لیے گئے۔ اسے عالمی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
6️⃣ عالمی انرجی اور ڈیٹا سینٹر سائیڈ کیبلز کا خطرہ!
پچھلے چند دنوں میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز اور بین الاقوامی انرجی گرڈز پر بڑھتے ہوئے سائبر حملوں نے دنیا کے بڑے ٹیک جائنٹس کے ہوش اڑا دیے ہیں، ڈیٹا سینٹرز کو تاریخ کے شدید ترین فنڈنگ بحران کا سامنا ہے۔
7️⃣ موسمیاتی عدم استحکام اور عالمی معیشت:
جیو پولیٹیکل کشیدگی اور مالیاتی مارکیٹوں میں مندی کی وجہ سے تیل اور تجارتی منڈیوں میں ایسی افراتفری ہے جو پچھلی دو دہائیوں میں نہیں دیکھی گئی۔
انسان جس ٹیکنالوجی اور معیشت پر ناز کر رہا تھا، وہ ریت کی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔ اگر پچھلے 10 دنوں میں دنیا اس قدر بدل سکتی ہے، تو آنے والے چند مہینے واقعی بہت عجیب اور مشکل ہونے جا رہے ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ 🤲
#اردو_زبان
#Binance #AI
ایکس پر رپلائیز بند ہیں۔ فیس بک پر پوسٹس بند ہیں۔ سیاست سے لاتعلقی کا جھوٹ بار بار بولنا پڑتا ہے۔ مرنے والے سپاہیوں کی خبر چھپانی پڑتی ہے۔ نا گھر میں عزت ہے نا باہر عزت ہے۔
بے غیرت جرنیلا !!!! یہ ہوتی ہے ریڈ لائن ، اسے کہتے ہیں ریڈ لائن۔
پانچ وزرائے اعلی لگائے کوئی اپنے خاندان سے نہیں تھا۔ پانچواں پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ سے آیا۔تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے پچھلے کئی سالوں سے متواتر کور کمیٹی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس ہوتے ہیں ان میں مسائل ڈسکسک ہوتے ہیں تنقید بھی ہوتی ہے اور پھر اسکی بنیاد پر فیصلے بھی۔
مراد سعید ، فرخ حبیب ، شاہد خٹک ، سہیل آفریدی ، مینا خان کتنے ہی لوگ سٹوڈنٹ ونگ سے آئے ہیں۔ کتنے ہی لوگ عام مڈل کلاس گھروں سے ہیں۔ اسی جماعت میں ایک مدرسہ مہتم بھی ایم این اے اور بوائے کٹ والی شیریں مزاری بھی اسی جماعت میں رہیں۔ کئی دفعہ پارٹی الیکشنز ہوئے ، بہت دفعہ ممبر سازی ہوئی۔
نہیں نہیں یہ سب آئیڈیل نہیں ہے۔ تیسری دنیا کے ایک ملک میں جہاں جیسی جمہوریت ہے ، جیسی شرح خواندگی ہے ، جیسا شعور ہے وہاں اس چیز کا آغاز بھی نعمت ہے۔ اس کا موازنہ کسی دوسری سیاسی جماعت سے کرلیں۔ پاکستان کی تاریخ کے اسی سال کی کسی جماعت سے کرلیں ( ایک ایک دو دو سیٹوں والی جماعت اسلامی سے نہ کریں ) تو یہاں بہتر حالات ہیں۔
عمران خان نے غلطیاں کیں ، مصلحت کا شکار ہوا ، بہت سی کمیاں کوتاہیاں رہ گئیں ، بہت کچھ نہیں ہوا لیکن جہاں کچھ بھی نہ ہوا ہو وہاں کافی کچھ ہوجانا بھی غنیمت ہے۔ سیاسی جماعت تھی جنگجو نہیں تھے اس قدر وحشت کے سامنے ٹک گئے ہیں بہت ہے مچھلی منڈی ہونا تو کامیابی ہے شکر کریں کوئی اور منڈی نہیں بن گئے۔
کیونکہ اکثر لوگوں کی یاداشت کمزور ہے تویاددہانی ضروری ہے۔ فوج اور ذہنی مریض کے مسلط ہونے سے پہلے عمران خان کی حکومت میں
پاکستان کا گروتھ ریٹ چھ فیصد تھا
پاکستان کی ایکسپورٹس میں نو ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا
پاکستان میں ڈرون حملے ختم ہوچکے تھے
پاکستان میں دہشتگردی پچھلی چار حکومتوں میں سب سے کم تھی
پاکستان میں نئی یونیورسٹیز اور نئے ہسپتال بن رہے تھے
ایک قتل ایک اغواء پر ایک زیادتی پر کہرام مچ جاتا تھا
تین سال میں روزگار کے ساٹھ لاکھ مواقع پیدا ہوئے تھے
قبائلی علاقوں کو پختونخواہ میں ضم کیا گیا تھا
آزاد لوگ ججز لگائے جارہے تھے
تاحیات استثنی کی بجائے صحت قانون اور پولیس ایکٹ جیسے قانون بن رہے تھے
سڑکوں کی فی کلومیٹر لاگت کم ہوئی تھی
کرپشن پر اپنی پارٹی کے لوگوں کا احتساب ہورہا تھا
چار ہمسائے ہیں۔ تین دشمن بنا لیے ہیں۔ تینوں سے تجارت بند ہے۔ چوتھے سے مہنگے قرضے لیے اب اسکے پراجیکٹس بھی ویران کردیے۔ پانچ صوبے ہیں۔ ایک میں فوج موومنٹ نہیں کرسکتی۔ دوسرے میں گورنر راج ، تیسرے میں کٹھ پتلی حکومت اور چوتھا حمایت کے بدلے ٹھگوں کو دے رکھا ہے پانچویں میں بھی عوامی نماندہ حکومت نہیں۔ ملحق ریاست میں شدید احتجاج دھرنے چل رہے ہیں۔
کچھ عرصے بعد کوئی جرنیل کہے گا یہ سارا سیاسی مسئلہ تھا۔ سیاستدانوں کی کمزوریاں تھیں۔ ملک ہی ایسا تھا۔ گرمی ہے بہت تھی۔ دور ہی بہت تھا۔
حالات و واقعات سے یوں لگ رہا ہے کہ جیسے
انڈیا ، ایران اور افغانستان سے بھی جنگ چاہتے ہیں
یمن جنگ میں بھی فوج بھیجنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں
پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو مٹانے کی بھی مہم شروع کر رکھی ہے
یعنی پچاسی فیصد پاکستانیوں سے لڑ رہے ہیں
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے لڑائی الگ ہے
کون ہے جو پاکستان کے وجود پہ خودکش حملے کر کے پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے ؟؟
اور ایک ہی وقت میں اتنے محاذ کھولنے والا کیا دماغی لحاظ سے صحت مند ہے ؟؟
اور سب اہم سوال جو اس پاگل پن میں حصے دار ہیں وہ کیا ہیں ؟؟
#پاکستان
نو اپریل کی رات کہا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ختم!
پھر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کہا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ختم!
پھر نو مئی کو کہا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ختم!
پھر پانچ اگست کو عمران خان کی گرفتاری پر کہا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ختم!
پھر آٹھ فروری کے الیکشن میں دھاندلی کے بعد کہا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ختم!
پھر چھبیسویں ترمیم پر کہا گیا، پی ٹی آئی اور عمران خان ختم!
پھر ستائیسویں ترمیم پر کہا گیا، پی ٹی آئی اور عمران خان ختم!
پھر چھبیس نومبر کو کہا گیا، پی ٹی آئی اور عمران خان ختم!
پھر چار اکتوبر کو کہا گیا، پی ٹی آئی اور عمران خان ختم!
پھر گیارہ اکتوبر کو صوبائی حکومت لے کر کہا گیا، پی ٹی آئی اور عمران خان ختم!
چار سال سے یہی کھیل جاری ہے۔
روز عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرتے ہو اور ساتھ ڈر کے روز نئی پابندیاں لگاتے ہو لیکن وہ مزید ڈٹ جاتا ہے
وجہ صرف ایک ہے عمران خان کے ساتھ عوام کھڑی ہے!
سبق حاصل کرو، طاقت کے زور پر نہ عوام کو دبایا جا سکتا ہے، نہ نظریے کو ختم کیا جا سکتا ہے!
پاک فوج جس دن تسلیم کرلے گی کہ قوم کو اس سے نفرت ہوگئی ہے اس دن پاک فوج اس نفرت کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس نفرت ختم کرنے کا ایک ہی رستہ ہے جو سیدھا بیرکوں اور مورچوں کو جاتا ہے اور اس سڑک کا پہلا سٹاپ اڈیالہ ہے۔
جب تک فوج خود کو دھوکہ دیتی رہے گی ، خود سے جھوٹ بولتی رہے گی فوج کی ذلت بڑھتی چلی جائے گی۔ آج ہزاروں لاکھوں لوگ فوج پر ہنس رہے ہیں۔ جنازوں کو بھی نہیں چھوڑ رہے۔ نہ فائر وال کام آئی ہے نہ چالیس نیوز چینلز کام آئے ہیں نہ آئی ایس پی آر کی اربوں روپے کی مہمات۔
یہ نفرت آسمان سے نہیں اتری ، کسی بھارتی، کسی جمائما ، کسی اوورسیز کسی یوٹیوبر کے کہنے سے نہیں آئی۔ یہ ذلت فوج نے بہت محنت سے کمائی ہے۔ فوج کے ساتھ جو ہورہا ہے اسکی ذمہ دار فوج ہے۔