اگر ہم اپنی ثقافت، اپنے معاشرے کو دوبارہ زندہ (Revive) کرنا چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہمیں اقدار کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا- سب سے پہلی اور بنیادی قدر اللہ تعالیٰ کی صفت ’’الحق‘‘ (سچ) ہے- یہاں سوال پیدا ہوتا ہے: کیا ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں؟ کیا ہم سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں، حتٰی کہ اگر اس کیلئے ہمیں قربانی دینی پڑے؟ یہ سچائی کی بنیاد پر کھڑے ہونے کی آزمائش ہے، جیسا کہ تاریخ میں رسول اللہ (ﷺ) اور حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ)نے ہمیں دکھایا-
مکمل مضمون: ایمان ، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
Permanent Court of Arbitration (#PCA)'s decision upheld legality of #IWT & affirmed Pakistan’s position that limits India’s capabilities on Indus River system’s western rivers. This decision reflects that IWT remains legally binding between both states. Vienna Convention on Law of Treaties also states that a party cannot suspend a bilateral treaty unless specific legal grounds exist, e.g., a material breach or impossibility of performance.
قرآن کریم میں فطرت کی اہمیت کو کئی واقعات کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے- حضرت موسیٰ اور حضرت یونس (علیہ السلام) کے مچھلیوں کا واقعات ، ہدہد کا واقعہ جو حضرت سلیمانؑ کیلئے ملکہ بلقیس کی خبر لاتا ہے، ابابیل کا واقعہ جو حق کے محافظ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اور شہد کی مکھی، جس کے بارے میں قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس پر وحی نازل ہوتی ہے، یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ ہر مخلوق اپنی حیثیت میں اللہ تعالیٰ کے تخلیق کائنات کےمنصوبے کا حصہ ہے اور ہر مخلوق میں ایک مخصوص کردار اور اہمیت موجود ہے-
جانوروں کا احترام فطرت سے محبت کا لازمی جز ہے اور مخلوقات کی قدر اور حفاطت کرنا محبتِ فطرت کا قرآنی تصور ہے-
مکمل مضمون: موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری زمین: قرآن کریم اور سیرت النبیﷺ سے اخلاقی زاویہ نظر (مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری، 2026)
جسمانی ورزش آپ کو مضبوط بناتی ہے، علمی سرگرمی آپ کو روشن کرتی ہے، اور روحانی کام آپ کو مکمل بناتا ہے- اگر یہ سب برابر ترقی کریں، تو آپ کی شخصیت متوازن اور مکمل ہو جاتی ہے- یہ سب کچھ کرنے کا اصل مقصد صرف اپنی ذاتی بہتری نہیں، بلکہ ایمان، معاشرہ اور خود کی تعمیر کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا ہے-
مکمل مضمون: ایمان ، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
ہم جس دور میں رہ رہے ہیں، سائنسی دریافتیں، کائنات کی پیچیدگیاں، وقت اور اسپیس کی حقیقتیں، ہمیں نہ صرف علم فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے دل و دماغ کو خدا کے قریب بھی لے جاتی ہیں- علم انسان کو روشنی دیتا ہے، جہالت انسان کو تاریکی میں دھکیلتی ہے اور اسی لیے ایمان ایک مکمل فکری عمل ہے، ایک سوچنے اور سمجھنے کا عمل جو دل اور دماغ دونوں سے جڑا ہوتا ہے- جسے مانتے ہو اسے ماننے کے مستحکم دلائل کے ساتھ مزین رہنا سُنتِ ابراہیمی ہے -
مکمل مضمون: ایمان، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
Despite external pressures & limited resources, Pakistan became Nuclear state. Pakistan’s policy emphasizes regional peace & stability, however, it maintains unified posture to deter & responsibly respond to any external aggression.
#YoumeTakbeer
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت المعز (عزت دینے والا) ہے۔ فیتھ کا تقاضا ہے کہ انسان بھی اس صفت کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ کرے، وہ لوگوں کو عزت دے، نہ صرف انہیں جو معاشرے میں معزز سمجھے جاتے ہیں بلکہ انہیں بھی جنہیں کوئی اہمیت نہیں دیتا-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلیے ایک صحت مند اور مضبوط معاشرہ چھوڑ کر جائیں، تو ہمیں چاہیے کہ اقدار کو مضبوطی سے تھامے رہیں کیونکہ اگر ہم اقدار کو نہیں تھامتے تو ہم اپنی ہی سوسائٹی کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
Who represents the highest human standard in Islam?
Prof. Dr. Zahoor ullah Al-Azhari (Chairman, Department of Islamic Studies, Al-Qadir University Trust Jhelum) sharing his remarks about "Human Friendship in the Poetry of Sultan Bahoo and Impact on Our Culture".
Two-Day Conference Mevlana Rumi and H̱aḏrat Sultan Bahoo: Preachers of Human Friendship, Peace, Love and Harmony
Organized by MUSLIM Institute, National Language Promotion Department and Yunus Emre Institute.
For complete video
https://t.co/ZFmbZHN96z
#MUSLIMInstitute
#SultanBahoo
#Rumi
#HumanFriendship
#PeaceAndHarmony
اے جانِ عزیز! ہر مرتبہ مراتبِ یقین کی طے میں ہے اور مرتبۂ یقین اسے نصیب ہوتا ہے جو دین میں راسخ و پختہ ہو جائے۔
امیرالکونین
ص 109
#SayingsOfSultanBahoo#SultanBahoo
https://t.co/4NZWIebFMn
https://t.co/vBxE8pegqm
جب کہا جاتا ہے کہ اللہ سے محبت اختیار کرو، تو اس کا حقیقی مفہوم یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو اپنانے کی کوشش کرے- یعنی اللہ کے اخلاق سے اپنے آپ کو آراستہ کرے(Adopt the Divine Morality)-
اس تعلیم کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اخلاقیاتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ (Synchronization with Divine Morality) کرے-
مکمل مضمون: مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026
شعبۂ نرسنگ محض ایک ذریعۂ معاش نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت، ایثار اور پاسداریِ حیات کا ایک مقدس فریضہ ہے۔ تاریخِ طب اس حقیقت کی شاہد ہے کہ کٹھن ترین حالات، ہنگامی کیفیات اور لمحات میں نرسنگ اسٹاف نے صبر، استقامت اور جذبۂ خدمت سے انسانی جانوں کے تحفظ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر ناگزیر ہے کہ حکومتِ شعبۂ صحت و نرسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تحقیقی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید جِلا بخشنے اور نرسز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر و دوررس اقدامات عمل میں لائے۔
پاکستان اس شعبے میں بے پناہ استعداد اور صلاحیت کا حامل ہے، اور اگر نرسنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق مزید فروغ دیا جائے تو نہ صرف ملک کے اندر طبی نظام کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کو دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات کیلئے بھیجا جا سکتا ہے، جو ایک جانب عالمی انسانی خدمت میں معاون ثابت ہوگا اور دوسری جانب پاکستانی نوجوانوں کیلئے باوقار روزگار اور قیمتی زرِ مبادلہ کا مؤثر ذریعہ بھی بنے گا۔
یومِ نرسز کے موقع پر خدمتِ انسانیت کے اس عظیم فریضے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین۔
#NursesDay
فیتھ کا تقاضا صرف اقرار نہیں بلکہ باطنی جذب (Internalization) ہے- جب تک فیتھ کے عطا کردہ اوصاف، مثلاً صداقت، دیانت، عدل اور اخلاص، انسان کے اندر سرایت نہیں کرتے، اس وقت تک اس کا اسلامی تہذیب سے تعلق محض ایک دعویٰ (Claim) رہتا ہے، حقیقت نہیں بنتا-
مکمل مضمون: مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، مئی 2026