آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان سے ان کے دفتر میں ملاقات، 09 مارچ کو صدارتی انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ۔ آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو صدارتی انتخابات کے دوران بھرپور سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔
پنجاب پولیس نے عام انتخابات کے دوران آزاد اور محفوظ ماحول میں الیکشن کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے، 09 مارچ کو بھی صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Punjab #Police #Security #Elections #PresidentialElections #IGP
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، پولیس اہلکار محمد توصیف کے بیٹے کی ایور کئیر ہسپتال میں کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے روبصحت بچے عبدالہادی سے ملاقات۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوشوں اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کے تعاون سے پولیس اہلکاروں کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروائی جا رہی ہیں.
پنجاب پولیس اب تک اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم 14 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا چکی ہے۔ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Punjab #Police #Welfare #CochlearImplant #EvercareHospital #DIGWelfare
شہریوں کو ہرحال میں بھرپور سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے،
پنجاب پولیس عوام الناس کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے سابق تھانہ لوئر مال لاہور کے مقام پر Safety through Connectivity کے فارمولے کے تحت "سنٹر آف پبلک سکیورٹی" قائم کر رہی ہے۔
دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم ہونے جا رہا اپنی نوعیت کا یہ پہلا ایسا منصوبہ ہے جو دور حاضر کے "پبلک سکیورٹی" کے تصور کے عین مطابق بنایا جارہا ہے، جس کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرکے، روابط موثر بنا کر تحفظ کو یقینی بنانا ہے، "پبلک سکیورٹی" کے نظریہ کے تحت لوگوں کو انکی دہلیز پر سروسز فراہم کرنا، سرٹیفیکیٹس کی مفت فراہمی، ڈرائیونگ سیکھنے اور لائسنسز کے حصول میں مدد کرنا، پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے زیادہ اور بہتر وسائل کا ہونا تمام پبلک سکیورٹی کے دائرہ کار میں شامل ہیں، یہ سنٹر دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی میں کیا کردار ادا کرے گا جانیئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ویلفئیر پنجاب غازی محمد صلاح الدین کی اس گفتگو میں۔۔
"ہم نے لاکھوں کیس حل کر کے اربوں روپے کی ریکوری کی، لوگوں کو پروفیشنلی ڈاکوؤں سے بچایا ہے، چار دہشت گردوں کے حملے پسپا کئے ہیں۔ سی-ٹی-ڈی نے اپنے ایڈیشنل آئی جی وسیم سیال کی قیادت میں بے شمار دہشتگردی کے حملے ناکام بنائے، ایک دشمن ملک نے پاکستان کے اندر بندے کو مروا کے بھاگنے کی کوشش کی تو ہم نے کچھ ہی گھنٹوں میں پورا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ایڈیشنل آئی جی ذولفقار حمید اور سپیشل برانچ کی ٹیم گڈ گورنس سمگلنگ کو روکنے، غیر قانونی تاکین وطن، لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات، قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی سمیت تمام چیزوں پر بہترین کام کر رہی ہے۔ چائنیز کی سیکیورٹی اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے ایس-پی-یو میں ڈی-آئی-جی طیب حفیظ کی ٹیم نے عمدہ کام کیا۔ پیٹرولنگ فورس کے اندر ڈی-آئی-جی اطہر وحید نے ایکسل روڈ مینجمنٹ ٹیسٹنگ کے حوالے سے شاندار کام کر کے شاہراوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا"
جانئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اینکر بلال قطب کی "ایک نیوز" کے پروگرام "قطب آن لائن" میں پولیس کے مختلف یونٹس کی کارکردگی سے متعلق یہ گفتگو:
#PunjabPolice #Punjab #Police #WorkingofPoliceUnits #Performance #CounterTerrorism #QutabOnline #IGP
@Aik_pakistan_
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ-
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
چند روز قبل شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے جھلسنے والا ٹریفک وارڈن عدنان زندگی کی بازی ہار گیا،سوگواران میں02 بیٹیاں،01 بیٹا اور بیوہ شامل ہیں، عدنان انتہائی محنتی اور شریف النفس آفیسر تھا،