خواہشیں، رغبتیں، میلان تمنائیں، طلب
اور کچھ خواب تھے تدفین کیے جاتے ہیں
مانگے جاتے ہیں مرادوں سے ہمارے جیسے
نامرادوں سے تو ہم چھین لئے جاتے ہیں
حیدر بخاری
سکول میں چھٹی کے بعد کا سناٹا
دلہن کی رخصتی کے بعد کی اُداسی
میت کے اُٹھ جانے کے بعد گھر کی ویرانی
کسی ویران ریلوے سٹیشن سے ٹرین کے چلے جانے کے بعد کی خاموشی اور
گھر سے مہمانوں کے رخصت ہو جانے کے بعد دل کی اُداسی
صرف حساس ترین لوگ ہی محسوس کر سکتے ہیں۔
کچھ تعلق روز کنواں کھود کے
پانی بھرنے جیسے ہوتے ہیں لیکن اگر پانی میٹھاہو
تو یہ مشقت بھی گوارا ہو جاتی ہے ۔
رُوحوں کے متبادل نہیں ہوتے، رُوحوں کے چاہنے والے بِچھڑیں تو فنا ہو جاتے ہیں..!
باتوں کو برداشت کرنے کی عادت پیدا کریں ہر بات محسوس کرنا اور موڈ خراب کر لینا بیمار دل کی علامت ہے.
لہذا معاف کرنا سیکھیں، تا کہ آپ کے تعلقات خراب نہ ہوں، بانٹنا سیکھئے، تاکہ لوگ آپ سے محبت کریں، مسکرانا سیکھیں، تاکہ لوگ آپ کے قریب آنا پسند کریں، بے لوث محبت کرنا سیکھیں
درویش طبیعت مجھے وِرثے میں ملی ہے
میں ٹھیک، غلط، اچھا، بُرا، کچھ نہیں کہتا
اے نیک مَنْش میری نہیں، فکر کر اپنی
اُجڑے ہوئے لوگوں کو خدا کچھ نہیں کہتا
ساجد رحیم