اسلامی حوالے سے روحانیت کا مقصد ترکِ دنیا نہیں، بلکہ مادی زندگی میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے قلبی تعلق قائم کرنا، تزکیہ نفس کرنا، اور حقوق العباد ادا کرنا ہے جب نیت اور روح ایک ہی راستے پر چل پڑیں، تو وہیں سے سچی روحانیت کا آغاز ہوتا ہے جب نیت میں کوئی بھی کھوٹ نہ رہے
#رازمومن
ایک کہاوت ہے:
جو تمہارے مزاج اورطبیعت کا نہ ہو،وہ تمہیں تھکاکر بیمار کر دے گا!
نیتوں کا الگ ہونا،عادتوں کا نہ ملنا اورزندگی کی ترجیحات کامختلف ہونا زندگی کوجہنم بنا دیتا ہے۔
اس لیے دوستی ہو یا شادی، سب سے پہلے اخلاق اور نظریات کی موافقت تلاش کرو۔
#FaرHaن#رازٍ_مومن#رازٍ_محبت
آج کا دن اُس عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی کے نام ہے جس نے سوئی ہوئی قوم کو خودی، یقین اور عمل کا پیغام دیا
علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے کلام سے دلوں میں امید جگائی
پیغامِ اقبال
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے
یومِ اقبال 🌸
#رازٍ_مومن
ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں،
جتنے طنز سوال اور غلط فہمیاں ہیں،
اگر صرف زبان روک لی جائے تو
بہت سے دلوں کو سکون مل جائے گا۔۔۔❤️
#FaرHaن#رازٍ_مومن#رازٍ_محبت
@Raz_e_Muhbbat یہ کہاں تھی میری قسمت کہ وصال یار ہوتا
میری طرح کاش انہیں بھی میرا انتظار ہوتا
یہ ہے میرے دل کی حسرت یہ ہے میرے دل کا ارماں
ذرا مجھ سے ہوتی الفت ذرا مجھ سے پیار ہوتا
رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُم
تمہارا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے
اللہ تعالیٰ ہمارے ظاہر سے زیادہ ہمارے باطن کو جانتا ہے وہ ان احساسات سے بھی واقف ہےجنہیں ہم لفظوں میں بیان نہیں کر پاتےدنیا چاہے نہ سمجھے مگر ہمارا رب ہمارے دل کا حال جانتا ہے
#رازٍ_مومن
میں نے زندگی سے ایک بات سیکھی ہے: ہر جگہ اپنی موجودگی ثابت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ کچھ دروازوں پر دستک نہ دینا بھی وقار ہے، کچھ رشتوں سے پیچھے ہٹ جانا بھی عقل ہے اور کچھ لوگوں کو اُن کی سوچ سمیت چھوڑ دینا بھی سکون ہے۔
#FaرHaن#رازٍ_مومن#رازٍ_محبت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
جنت والو🌸📿
اللہ پاک سے کچھ پوشیدہ نہیں ہے
وہ دلوں کے راز بھی جانتا ہے، خاموش آنکھوں کی نمی بھی، اور بےآواز دعائیں بھی
دنیا تمہارے ظاہر کو دیکھتی ہے، مگر اللہ تمہارے باطن سے بھی واقف ہے وہ نیتوں کو جانتا ہے، خاموشیوں کو سنتا ہے
صبح بخیر🌞
#رازٍ_مومن
اپنی عزتِ نفس کو کبھی
کسی کی
عارضی خوشی پر قربان نہ کرنا،
کیونکہ جو آپ کی قدر کرتا ہے
وہ آپ کو خود سے کم تر
محسوس نہیں کرواتا۔ ❤️✨
#FaرHaن#رازٍ_مومن#رازٍ_محبت
روح کا قرب کسی فاصلے کے مٹنے کا نام نہیں، بلکہ دل کے اُس مقام کا نام ہے جہاں دنیا کا شور مدھم اور یادِ الٰہی روشن ہونے لگتی ہےجب روح اپنے رب کی محبت میں سکون پانے لگے،تنہائی میں بھی دل ذکرِ الٰہی سے آباد رہے اور انسان ہر لمحہ رب سے رجوع کرے تو یہ قربِ الٰہی کی کیفیت ہے
#رازٍ_مومن