حامد میر سے سیاسی اختلافات ہیں لیکن مِسنگ پرسن پر حامد میر کا موقف ہمیشہ جاندار اور واضح رہا۔ حامد میر نے کبھی تشدد اور گمشدیوں کو سپورٹ نہیں کیا۔ شاباش بنتی ہے
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان "بلا" فی امان اللہ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چھبیس سال بعد اپنے پارٹی انتخابی نشان بلے سے محروم ہو گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار رکھنے سے نام نہاد سیکولر بھارت کی تنگ نظری اور ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آئی ہے۔ کشمیریوں کے حقوق کو تسلیم کرنے سے انکار سپریم کورٹ کی فیصلہ سازی میں کمزوری اور اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔ انتہا پسند اور دہشت گرد بھارت کا بھیانک چہرہ پہلے بھی کئی بار بے نقاب ہو چکا مگر وہ پھر بھی کشمیریوں کی حق تلفی اور انسانیت سوزی سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ استحکام پاکستان پارٹی بھارتی سپریم کورٹ اور ایسے یکطرفہ فیصلہ سازی کے پورے نظام کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ مود�� سرکار اور سپریم کورٹ نے متنازعہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادانہ حیثیت سے انکار کر کے نانصافی کی تاریخ رقم کی ہے جو انسانی حقوق کے خود ساختہ چیمپیئن بھارت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔