Eid-ul-Adha teaches us that the real sacrifice is letting go of pride, ego, and selfishness. Wishing you a life full of purity and blessings.
May this Eid be a source of peace, prosperity, and divine mercy for you and your family.
Eid Mubarak
اللّٰهم قر أعيننا بخير الأمور، وخير الناس، وخير الأيام والأقدار.
اے اللّٰه! ہماری آنکھوں کو بہترین امور سے، اور بہترین لوگوں سے اور بہترین دنوں اور بہترین قسمت کے ذریعہ ٹھنڈک عطا فرما۔
آمين يارب العالمين
بيكار بحثیں محبت کو ختم کر دیتی ہیں!!
سيدنا معاذ بن جبل رضى الله عنه فرماتے ہیں: "جس سے محبت کرتے ہو، اس کے ساتھ بحث نہ کرو۔"
[الأدب المفرد : ٥٤٥، صحيح ]
"جس سے تو محبت کرتا ہے اس کے سامنے جھک جا اور اس کا تابع ہو جا، کیونکہ محبت کے معاملہ میں کوئی عزت اور کوئی سرداری و تفاخر نہیں ہے "
(روضة المحبين ونزهة المشتاقين- ابن قيم الجوزية أبو عبد الله)
”اے اللہ! میں تجھ سے معافی کا خواستگار ہوں اس گناہ پر جس سے میں نے توبہ کی مگر پھر اس کا ارتکاب کیا۔ اور اس نیکی پر جس کا خود سے عہد کیا مگر اس پر قائم نہ رہ سکا۔ اور اس عمل پر جو میرا خیال تھا کہ صرف تیرے لیے کروں گا مگر میری نیت میں وہ کچھ شامل ہو گیا جو تُو جانتا ہے۔“
”اے اللہ! میں تجھ سے معافی کا خواستگار ہوں اس گناہ پر جس سے میں نے توبہ کی مگر پھر اس کا ارتکاب کیا۔ اور اس نیکی پر جس کا خود سے عہد کیا مگر اس پر قائم نہ رہ سکا۔ اور اس عمل پر جو میرا خیال تھا کہ صرف تیرے لیے کروں گا مگر میری نیت میں وہ کچھ شامل ہو گیا جو تُو جانتا ہے۔“
امام ابن الوزیر الیمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
جو اللہ کیلیے مخلص ہو وہ تنقید سے گھبراتا نہیں ہے ، نہ اسے اپنی بات کے غلط ثابت ہونے پر کوفت ہوتی ہے، بلکہ وہ حق کے سامنے سر جھکا دیتا ہے ، اور نصیحت قبول کر لیتا ہے
[ العواصم والقواصم : ۱ / ۲۲۴ ]
" اگر تم گُمنام ہو سکتے ہو تو ہوجاؤ، کیا ہوجائے گا کہ اگر کوئی تمہاری تعریف کرنے والا نہ ہو، اور اس میں تمہارے لیے کیا عار ہے کہ تم لوگوں میں ذلیل و رسوا ہوجاؤ،،حالانکہ خدا کے ہاں تم پسندیدہ و لائق ستائش رہو "
فضیل بن عیاض رحمہ اللّٰہ
[حلية الأولياء ٨٨/٨]
اللہ آہستہ آہستہ تمام دنیاوی سہاروں کو آپ سے الگ کرتا ہے، اس لیے نہیں کہ آپ بے سہارا ہو جائیں بلکہ اس لیے کہ آپ کو رب کا سہارا صاف اور نمایاں نظر آئے تاکہ آپ ہمیشہ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔