کتابِ حق سےہے میں نے جانا
ہر ایک شے کو فنا ہے مولا(ع)
لگا ہُوا ہے قضا کا پہرا
نہیں ہے سانسوں کا اب بھروسہ
جو بند ہوجائیں میری آنکھیں مجھے جگانا
امامِ زمانہ(ع)
#SpeakForHussain
بہت ہی چھوٹا سا گھر ہے میرا
پر اس میں حجرہ ہے ایک تیرا
شرف یہ میرے لئے بڑا ہے
تو مجھ سے کرلے یہ ایک وعدہ
بس ایک شب کو تو میرے گھر میں قیام کرنا
امامِ زمانہ(ع)
#SpeakForHussain
سفر تھا پیدل جب اربعیں کا
میں ہر جگہ تجھ کو. ڈھونڈتا تھا
تُو زائروں میں - تُو عاشقوں میں
اے میرے مولا(ع) - کہیں تو ہوگا
یہ سوچ کر ہی میں سب کے قدموں کو چومتا تھا
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
امامِ زمانہ(ع)
#SpeakForHussain
مثالِ کعبہ یہ دل ہے میرا
ہے اس میں مولا(ع)تیرا بصیرہ
صدائے دھڑکن میرا عریضہ
بھلا میں کاغذ پہ اب لکھوں کیا
جو دھڑکنوں کی صدا سُنے گا تو جان لے گا
امامِ زمانہ(ع)
#SpeakForHussain
ہر اک شریف ذہن سے یزید اتنا گر گیا.
کسی نے اپنے لعل کا یزید نام نہ رکھا
یہ کل بھی نا مراد تھا یہ اب بھی نا مراد ہے
حسین زندہ باد حسین زندہ باد.
#SpeakForHussain
حسین منظر وہ کب دکھے گا
خُدا(ج) کے گھر پہ علم کا سایہ
نماز پڑھوائیں گے جو مولا(ع)
تو پیچھے صف میں ملیں گے عیسٰی(ع)
حرم میں مجلس بپا کریں گے پڑھیں گے نوحہ
امامِ زمانہ(ع)
#SpeakForHussain
============
سجاد کربلا کے وہ منظر عجیب تھے
فرحان آرہی تھی یہ آواز قبر سے
ملوا دو بیٹا پھر زرا عبّاس(ع) سے مجھے
بولو کے آخری یہ میری بات مان لے
عابد(ع) پُکارے اے دل احساس آئیے
مٹی لحد پہ ڈالنے عباس(ع) آئیے