کل جمعہ کےبعدمفتی رفیع عثمانی صاحب نے حاضرین سے فرمایا،آج تک ہمارے ہاں نمازوں کے بعد طالبان کے حق میں جہراً دعا نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہم اجازت دیتے ہیں کہ تمام مسلمان نمازوں کے بعد طالبان کے لیے کھل کر دعا کریں۔ اس کے بعد حضرت آبدیدہ ہوگئے اور بوجہ ضعف مزید گفتگو نہ کرسکے
پھرمائیک مفتی تقی عثمانی صاحب نےپکڑا اورفرمایا طالبان چاروں طرف سےحملوں کاشکارہیں،یہ حملےجنگ کی صورت میں بھی ہوسکتےہیں اورپروپیگنڈوں کی صورت میں بھی،لہٰذا آپ سب دعا کریں اللّٰہ نےطالبان کوجس طرح میدان کی جنگ میں سرخروفرمایا اسی طرح اللّٰہ انہیں حکومت کےقیام میں بھی سرخرو فرمائے
مسلمانوں کو کامیابی اس وقت ملےگی جب وہ سنت کے مطابق نماز کی پابندی، زکوة کی ادائیگی، لغو اور فضول چیزوں سے اجتناب، فحاشی اور بد کرداری سے دوری، امانت کی سپردگی ، عہد کی پاسداری اور سچی گواہی پر قائم رہیں گے۔ (خلاصہ سورۂ مؤمنون آیت ۱ تا ۹)
آسان نکاح مہم کو کامیاب بنانے کےلیے بااثر لوگوں کی کمیٹی بنائی جائےجوشادی کے موقع پر ج��کر لوگوں کوسادگی کے ساتھ نکاح کی تلقین کریں جلسوں تقریروں اورمضامین کے ذریعے نکاح میں پائی جانے والی خرابیوں کا سدباب نہیں کیا جاسکتا اس کے لیےمسلسل اور منظم جدوجہدکی ضرورت ہے
@AIMPLB_Official
افغانستان میں خواتین بین الاقوامی میڈیا کے سامنے حجاب کی اہمیت کے بارے میں بات کر رہی ہیں اور اسلامی احکامات کی روشنی میں اس کی وضاحت کر رہی ہیں۔ پس منظر میں خاتون نے پلے کارڈ اٹھا رکھا جس پر انگریزی میں "ہم محفوظ ہیں" تحریر ہے۔
مسلمانانِ عالم سے گزارش ہےکہ جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت ضرور کریں کیونکہ جمعہ کے دن اس سورة کے پڑھنے سے ایمانی نورانیت اور دجالی فتنوں سے حفاظت ہوتی ہے ۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا:
کہ ایمان کی ستر 70 س�� زیادہ شاخیں ہیں (ایک روایت میں ستتر 77 آیا ہے)، ان میں سب سے افضل " لا الہ الا اللہ " کا پڑھنا ہے اور سب سے کم درجہ راستہ سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے اور حیا بھی (ایک خصوصی) شعبہ ہے ایمان کا
،
،
(متفق علیہ)
سکینہ ایک نور ہے جب وہ دل میں ٹھہرتا ہے تو قلب ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہتا ہے دل میں سکینہ آنے کی علامت یہ ہے کہ اس کو اللہ تعالیٰ کی یاد سے غفلت نہیں ہوسکتی، چاہے وہ بازار میں ہو، چاہے مسجد میں ہو، چاہے بال بچوں میں ہو، کہیں بھی ہو، وہ اللہ سے غافل نہیں ہوسکتا۔
امیر احرار حضرت مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم شاہی امام جامع مسجد لدھ��انہ کی طبیعت بہت علیل ہے،
باری تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ حضرت کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ دائمہ عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
امارت اسلامی افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ حفظہ اللہ نے فرمایا ہے کہ میڈیا کو اسلامی قوانین، قومی مفاد��ت اور غیر جانبداری کا خیال رکھنا چاہیے۔