یہاں پر ٹوٹے ہوئے دلوں کی تسلی بخش مرمت کی جاتی ہے۔
اختلاف آپ کی رائے کا اظہار کرتا ہے۔ اخلاق آپ کے کردار کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان جان ، اسلام ایمان
گزرے برس ہمسایوں سے ہوئی جھڑپ نے بہت سے اشکال دور کر دئیے۔ اپنے بابوں پر جو یقین ڈھلمل تھا وہ حق الیقین میں بدلا۔
حالیہ کزنز کی آپسی جنگ میں باقی اشکال بھی دور ہو رہے ہیں۔ نبی کریم کے پہلے دن سے آخری دن تک جانثار رہنے والوں کو گالی دینے والےکسی بھی صورت حق پر نہیں ہو سکتے۔
سر آپکو حقیقت میں احساس ہوتا تو آپ سب سے پہلے اپنا اپنے وزیروں کا مشیروں کا سرکاری ملازمین کا مفت ملنے والا اربوں روپے کا تیل بند کرتے....اتنا احساس ہے آپکو کہ آپکا وزیر کروڑوں لگا کر اسمبلی پہنچتا ہے اسے تیل فری دے رہے ہیں جبکہ مزدور بیچارہ 30 ہزار کمانے والا تیل 400 کا خرید رہا
میں یقین کرتا ہوں کہ یہ تمام اخراجات مریم نواز شریف نے خود ادا کیے ہیں جوکہ سوا کروڑ بنتے ہیں۔ آپنے خرچوں پر بحث نہیں کی صرف کہہ دیا کہ جیب سے دیے۔
یہ سوا کروڑ خرچہ صرف تین دن کے دورے کا تھا۔
عوام میں اور ان کے لیڈر میں اتنا بڑا خلیج ہے کہ دو سو یونٹ سے اوپر نہ ہو جائیں تو رات کو پنکھا ہی بند کر دیتے ہیں۔۔۔ یہاں تین دن کا سوا کروڑ ( خرچوں کے دعوے کو آپ نے جھٹلایا نہیں)
عوامی لیڈر ایسے نہیں ہوتے۔۔
شام میں کُردوں کی زیرِ قیادت مسلح گروپ ایس ڈی ایف کو تحلیل کر دیا گیا۔
دمشق کے صدارتی محل میں پریس کانفرنس کے دوران مسلح گروپ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہم ایس ڈی ایف، خودمختار انتظامیہ اور اُن سے وابستہ تمام عسکری و سول تشکیلات کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہیں اور اُن کا ریاست کے اداروں میں مکمل انضمام ہو گا۔
بناسپتی گھی، آر بی ڈی پام آئل سے بنتا ہے، کرونا دور میں اس کے نرخ دگنے ہوئے تو گھی سازوں نے گھی اور ککنگ آئل سے نرخ اڑھائی گنا کر دئیے۔ کرونا کے بعد آر بی ڈی کے نرخ تو واپس آ گئے، لیکن گھی اور خوردنی تیل کے نرخ اسی جگہ پر ساکن ہیں، ایک گھی مل والا مل چلنے کے تین ماہ میں اپنی ٹوٹل انوسیٹمنٹ نکال لیتا ہے، اتنا منافع تو ہیروئن سمگلنگ میں بھی نہیں۔
آواز اٹھائیے یا لٹتے رہئے
ضروری نہیں کہ طاقتور کی ہر خواہش حقیقت میں بدل سکے مثال کے طور پر نئی نہریں بنانی تھیں نہیں بنا پائے، نئے صوبوں کی تجویز بُری نہیں لیکن انہیں بنانا نئی نہریں بنانے سے بھی زیادہ مشکل ہے وطن عزیز تجربات کا مرکز رہا ہے بہتر ہوگا کہ اگر صوبوں کا تجربہ کرنے سے پہلے ضلعی حکومتوں کا نظام بحال کیا جائے، اس ملک کا یہ بھی المیہ ہے کہ بلدیاتی نظام کو زیادہ حمایت آمریت میں ملی بلکہ انہوں نے متعارف کروایا اور جمہوریت کے علمبرداروں نے موقع ملتے ہیں اسے دفن کرنا مناسب سمجھا، اسی طرح اٹھارہویں ترمیم آئی پیسہ وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوا لیکن ضلعی سطح پر نہیں جانے دیا گیا، سیاسی جماعتیں بھی طاقت اور وسائل کا ارتکاز چند ہاتھوں میں ہی دیکھنا چاہتی ہیں آمریت انکے اندر بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے
تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہو گیا۔
پاکستان، ترکی، سعودی عرب یک جان ہو گئے۔ مسلم نیٹو کی بنیاد رکھ دی گئی۔۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے تابخاک کاشغر۔۔
یہ اسلام آباد کے چک شہزاد کا وہ فارم ہاؤس ہے جسے ایک طاقتور حکمران نے محض اینٹ اور پتھر سے نہیں، بلکہ اپنے اقتدار کے ارمانوں سے تعمیر کروایا تھا۔ یہ جنرل پرویز مشرف کے خوابوں کا وہ تاج محل تھا جہاں وہ اپنی اہلیہ صہبا کے ساتھ ایک شاہانہ ریٹائرڈ زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن کاتبِ تقدیر کے فیصلے کچھ اور ہی تھے۔ اس محل نما گھر کی دیواریں بم پروف بنائی گئی تھیں، اس میں سوئمنگ پول، وسیع باغات، جاگنگ ٹریک اور قیمتی لکڑی کا ایسا کام تھا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، حتیٰ کہ یہاں اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم بھی موجود تھا۔یہ ایک گھر نہیں، اپنے آپ میں ایک چھوٹی سی ریاست تھی، مگر قدرت کا کھیل دیکھیے کہ وہاں جنرل مشرف کو چند دن سکون سے رہنا بھی نصیب نہ ہوا۔ وہی محل’سب جیل‘ قرار پایا ۔۔۔سنا ہے کہ اب یہ بھی فروخت ہوچکا
جاوید ہاشمی جواب دیں
آصف محمود
جاوید ہاشمی صاحب نے قائد اعظم کو زیارت لے جانے کے بارے میں حسب روایت ایک درفنطنی تو چھوڑ دی کہ اسٹیبلشمنٹ قائد اعظم کو فزیکلی اٹھا کر زیارت لے گئی جہاں کوئی ڈاکٹر بھی نہیں تھا وغیرہ وغیرہ ۔ اب انہیں چاہیے وہ چند سوالات کا جواب بھی دے دیں۔
پہلا سوال یہ ہے کہ کون سی اسٹیبلشمنٹ قائد اعظم کو جبرا زیارت لے گئی تھی جہاں علاج معالجے کی سہولت ہی نہ تھی اور انہیں پاکستان کا پہلا مسنگ پرسن کر دیا؟
جس وقت قائد اعظم کو شدید بیماری کی حالت میں زیارت لے جایا گیا ،ا س وقت پاکستان کا آرمی چیف جنرل گریسی تھا۔ کوئی ایک مسلمان اور مقامی پاکستانی بھی ایسا نہ تھا جو فوج میں فور سٹار جرنیل ہوتا۔ کوئی ایک مقامی مسلمان ایسا نہیں تھا جو لیفٹیننٹ جنرل ہوتا۔ صرف تین میجر جنرل مسلمان تھے ۔ کمانڈر ان چیف برطانوی ، چیف آف جنرل سٹاف برطانوی ، ڈویژن اور برگیڈ کمانڈ پر بھی برطانوی ، آرٹلری ، انجینیرز ، سگلز اور لاجسٹک کی کمانڈ پر بھی برطانوی۔ مسلمان افسران تو گنتی کے تھے کیونکہ ملک نیا بنا تھا اور اس سے پہلے مسلمانوں کوبلعموم اعلی عہدے دیے ہی نہیں جاتے تھے ۔ تو پھر قائد اعظم کے خلاف اگر سازش ہوئی تو ہاشمی صاحب بتائیں یہ سازش کس نے کی؟
کیا یہ سازش برطانوی اسٹیبلشمنٹ نے کی؟ سوال یہ ہے کہ وہ کیوں کرتی؟ قائد اعظم گورنر جنرل تھے ، اور چونکہ ابھی پاکستان کا اپنا آئین تیار نہیں ہوا تھا اور انڈین انڈی پنڈنس ایکٹ کے تحت ایکٹ آف انڈیا 1935 کو ہی عارضی طور پر عبوری آئین بنا لیا گیا تھا تو گورنر جنرل کا منصب برطانوی بادشاہ کی نمائندگی بھی کر رہا تھا۔ پاکستان آرمی کو ان دنوں رائل پاکستان آرمی کہا جاتا تھا کیونکہ ابھی پاکستان کا آئین نہیں بنا تھا اور پرانے آئین کے تحت ہی معاملات چل رہے تھے تو کیا جاوید ہاشمی صاحب یہ کہہ رہے ہیں کہ برطانوی فوجی افسران نے گورنر جنرل کو زیارت میں قید کر دیا ۔ یعنی اپنے ہی کراؤن سے بغاوت کر دی اور اپنے ہی پارلیمان کے بنائے بندو بست پر یلغار کر دی؟
اور اگر برطانوی افسران اس سازش میں نہیں شامل تھے اور ہاشمی صاحب کا یہ کہنا ہے کہ کچھ مقامی افسران نے یہ سب کیا تو وہ افسران کون تھےا ور انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ اس وقت تو کوئی ایک مسلمان افسر ایسا نہ تھا جو کسی اہم عہدے پر ہوتا اورا سے اقتدار کی خواہش ہوتی ا ور اس میں اندھا ہو کر قائد کے خلاف اقدم اٹھاتا۔ یہ تو قائد کے انتقال کے کافی بعد کی بات ہے کہ برطانوی افسران واپس چلے گئے اور پہلا مقامی اور مسلمان افسر ایوب خان کمانڈر انچیف بنے جنہیں بعد میں ایک بنگالی وزیر اعظم نے کابینہ میں شامل کر کے اقتدار کی راہ دکھائی ۔ سوال یہ ہے کہ اس وقت کون تھا جس نے قائد کو جبری طور پر زیارت بھیجا؟ کیا نچلی سطح کے افسران کے لیے ایسا فیصلہ کرنا ممکن بھی تھا؟
آج کا کالم
https://t.co/4cwjiKNlOC
آصف زرداری کا پکڑا ریمنڈ ڈیوس فوراً چلا گیا۔
عمران خان کا پکڑا ابھینندن فوراً سے بھی پیشتر چلا گیا۔
نواز شریف کا پکڑا کلبھوشن آج بھی پاکستان میں قید ہے۔
باقی آپ خود بہت عقل مند ہیں۔
We all know what happened in Syria. It is better that you don’t mention it. You guys were hand in hand with the CIA at that time. You are responsible for killing of thousands of innocent Syrian muslims for your petty sectarian war
کیا ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت معطل ہونے سے اب تک اسرائیل پر کوئی حملہ کیا؟ امریکہ کے کھلے سمندروں میں موجود جہازوں پر کچھ حملے کئے یا تمام حملے امریکی اڈوں کے نام پر مسلم خلیجی ریاستوں پر ہی کئے گئے؟ حوثیوں نے بھی تمام حملے سعودی عرب کے جہازوں یا شہروں پر ہی کئے اور باب المندب بند کرنے کی دھمکی سے خلیجی ریاستوں کے تیل کی فروخت ہی روکی یا اس کی لڑائی بھی امریکہ، اسرائیل سے ہوئی؟ کوئی مجھے اپڈیٹس دے گا؟
سنجیدہ بات ہے پاکستان میں پچھلے دس سال سے ہائی برڈ نظام ہے آپ یہ بھول جائیں وزیراعظم کون بیٹھا ہے ان دس سالوں میں حکومت کے اپنے بتائے اعداد و شمار بتا رہے کہ غربت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے اس کا مطلب تقریباً پونے دو کروڑ لوگ غریب ہوئے یہاں غریب سے مراد وہ جو 8400روپے سے کم کماتے ہیں
بجلی گیس پیٹرول مہنگا ہوا اور حکومت کے اداروں کی رپورٹ کے مطابق لوگوں نے خوراک وغیرہ پر کم پیسے خرچ کیے کیونکہ بجلی گیس کے بلوں پر زیادہ آمدن کا حصہ لگ رہا ہے
اس کے باوجود پاکستان میں انڈیا جیسا احتجاج نہی ہو رہا ہے