Little Urwa Afridi heading to perform Umrah with her father. 🕋
The little princess looks absolutely adorable in her abaya. May Allah always protect and bless her. A beautiful example of Shahid Afridi’s upbringing, teaching his daughters love, modesty, and strong values. ❤️🤲
جنوبی وزیرستان میں مقامی کمانڈرز کا ملک و مشران اور عوام کے ساتھ جرگے کا انعقاد، جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور مقامی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے علاقائی مسائل کے حل اور امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وادی تیرہ کے لوگوں نے پاکستان کیلئے پاکستان کے امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں انکو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
انکے مسائل جینوئن ہیں
صحت کے معاملے پر میری فاؤنڈیشن بھی کام کر رہی ہے
میں حکومت پاکستان سے ریکوئسٹ کروں گا کہ انکے مسائل حل کئیے جائیں۔
لیجنڈ سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی بغیر کسی عہدے اور لالچ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات محنت ک�� رہا ہے۔
کرکٹ سے ریٹائرڈ منٹ کے بعد سماجی زندگی میں عوام کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔
تیراہ کے عوام نے مشکل وقت میں جس صبر، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ ہمارے احترام اور توجہ کے مستحق ہیں۔ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے ان خاندانوں کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ ان کی مشکلات، ان کی قربانیاں اور ان کا مستقبل ہمارے لیے اہم ہیں۔
میں جناب ابراہیم حسن مراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کام میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
انشاءاللہ، ہم اس سفر میں تیراہ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
@ibrahimhmurad
ضلع خیبر:فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام تحصیل باڑہ کے علاقے سرفراز کلے ڈوگرہ میں تیراہ سے تعلق رکھنے والے بے گھر خاندانوں کی معاونت کے لیے موسمِ سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرفراز کلے ڈوگرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے انتظامات کے تحت تیراہ کے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 520 بے گھر افراد میں موسمِ سرما کے امدادی پیکجز تقسیم کیے۔
امدادی سامان کی تقسیم قبائلی تناسب کے مطابق کی گئی، جس میں ملک دین خیل کے 130، بر قمبر خیل کے 130، ذخہ خیل کے 80، کمر خیل کے 60، آدم خیل کے 60 اور شلوبر قبیلے کے 60 افراد شامل تھے۔
تقریب میں کمانڈنٹ باڑہ رائفلز، ونگ کمانڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر، ارشاد علی مہمند اسسٹنٹ کمشنر باڑہ و تیراہ اور تیراہ کے مختلف قبائل کے چار نمائندہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں نے موسمِ سرما کے دوران بے گھر افراد کی معاونت کے اس اقدام کو سراہا اور امدادی س��گرمیوں کو متاثرہ آبادی کے لیے اہم سہارا قرار دیا۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام یہ اقدام مشکل موسمی حالات میں تیراہ کے بے گھر خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جاری معاونت کا حصہ ہے۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے تیراہ متاثرین کی بحالی، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری۔ جنرل آئی جی ایف سی راؤ عمران اور ان کی ٹیم کے تعاون کو خراجِ تحسین، جبکہ حکومتِ پاکستان سے تیراہ کے عوام کے لیے روزگار اور بہتر سہولیات کی فراہمی کی اپیل۔
✨ دی سٹی اسکول کے پیرنٹس ڈے پر شاہد آفریدی کی خصوصی آمد نے بچوں کی خوشیاں دوبالا کر دیں! شاہد آفریدی نے بچوں میں سرپرائز تحائف تقسیم کیے اور انہیں آٹوگراف بھی دیے۔ بچوں کے لیے خوشی، جوش اور یادوں سے بھرا ایک یادگار دن رہا۔
جنڈولہ پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اختلافات کی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق دشمن عناصر مختلف فیس بک پیجز اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے دونوں اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرکے علاقے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز ایک صف میں کھڑے ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
جنڈولہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بغیر تصدیق کوئی خبر آگے نہ پھیلائیں۔
مسجد جیسی مقدس جگہ کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا اسلام کے نام پر دھبہ ہے، ان عناصر کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا محمد طیب قریشی، مشیر مذہبی امور گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ جنگ مقامی نہیں بلکہ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے، جس میں بھارت، فتنۃ الخوارج اور اسرائیل ملوث ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور وزیرستان کے عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کھڑے ہوں اور انہیں اپنے علاقوں میں پنپنے نہ دیں۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے مساجد تک کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جلد دہشت گردی کے خاتمے کی امید ہے۔
Shahid Afridi’s special appearance at The City School’s Parents’ Day doubled the excitement and happiness of the children! He distributed surprise gifts among the students and signed autographs, making it a memorable day filled with joy, excitement, and unforgettable moments.