بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
#کیا_مہاجر_یہودی_ہیں
پیپلزپارٹی اپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کرتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے بعض یوٹیوبرز اور پوڈکاسٹرز گزشتہ تین ماہ سے اپنے پروگراموں کے ذریعے سندھی مہاجر نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہی عمل کررہے جس کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹواوراس کی جماعت پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، یہ یوٹیوبرز اورپوڈکاسٹرز نفرت پھیلانے میں اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ وہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مہاجر اسرائیلی ہیں جبکہ پاکستان کے سندھی، بلوچ، پشتون پنجابی فلسطینی ہیں، یہ مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے پاکستان خصوصاًسندھ میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ کوبالکل الٹ بناکر پیش کررہے ہیں اور مہاجروں کوظالم بناکرپیش کررہے ہیں جو تاریخ کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ مہاجروں نے سندھ میں کئی اسکول، کالج قائم کئے، بینکس اور انشورنس کمپنیاں قائم کیں، صنعتیں لگائیں لیکن بھٹو دور حکومت میں نیشنلائزیشن کے نام پر یہ تمام تعلیمی ادارے، بینکس اور صنعتیں قبضے میں لے لی گئیں، بھٹو نے کوٹہ سسٹم اور دیگر بہت سے متعصبانہ فیصلوں سے سندھ میں جو تقسیم اورنفرت کاسلسلہ شروع کیا وہ نفرت کے اقدامات کی وجہ سے جاری رہا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے جانے والے مہاجرطلبہ کے ساتھ جوسلوک کیاجاتا تھاوہ ناقابل بیان ہے، ان پر اندرون سندھ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے، لیکن کیا کراچی میں کسی بھی اسکول یاکالج میں کسی بھی سندھی بولنے والے طا��بعلم کے ساتھ وہ سلوک کیاگیا؟
مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بعض پوڈکاسٹرمہاجروں پریہ شرمناک الزام لگارہے ہیں کہ مہاجروں نے دوسری تمام قوموں پر ظلم کیا، ان پر حملے کئے، ان کاقتل کیا جو حقیقت کے سراسرخلاف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ظلم تومہاجروں کے ساتھ کیاگیا، جنرل ایوب خان نے اپنے دورمیں مہاجروں کو سول سروسزسےنکالا،1964ء میں صدارتی انتخاب میں مہاجروں نے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا لیکن اس کی پاداش میں جنرل ایوب خان کے صاحبزادے گوہرایوب صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کویہ کہہ کر کراچی لائے کہ ہم کافروں کے علاقے فتح کرنے جارہے ہیں، پختونوں کو کراچی لاکران سے جشن فتح کے نام پر جلوس نکالے گئے جس کے دوران مہاجربستیوں پر حملے کرائے گئے اوربے گناہ مہاجروں کاقتل کیا گیا ، بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی گئی، یہ بتایاجائے کہ کیامہاجروں نے کسی پختون بستی پر حملہ کیاتھایا مہاجرعلاقوں پر حملے ہوئے تھے؟ اس وقت نہ الطاف حسین تھا، نہ ہی ایم کیوایم تھی۔اسی طرح ذوالفقارعلی بھٹو کے دورمیں 1972ء میں لسانی بل پیش کرکے سندھ میں جونفرت کی آگ بھڑکائی جس کے نتیجے میں سندھ میں جولسانی فسادات ہوئے ، کیا اس وقت ایم کیوایم تھی؟ کیا الطاف حسین سیاست میں تھا؟
پیپلزپارٹی جودراصل شاؤنسٹ اورنسل پرست پارٹی ہے جوجمہوریت کے نام پر ہمیشہ نفرت اورتعصب کی سیاست کرتی ہے، جواپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھی کارڈاستعمال کرتی ہے اور فوج کے ساتھ سمجھوتہ کرکے خود بھی لوٹ مارکرتی ہے اور فوج کوبھی حصہ دیتی ہے۔وہ آج بھی سندھ میں یہی کھیل کھیل رہی ہے اوراپنے پے رول پر کام کرنے والے نام نہاد صحافیوں اورپوڈکاسٹرز کے ذریعے نفرت پھیلارہی ہے۔نفرت پھیلانے والے یہ پوڈکاسٹر مہاجروں کو قصوروار اورظالم بناکرپیش کررہے ہیں، یہ عناصر آج پھر پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اپنی نفرت انگیز پروگراموں کے ذریعے سندھ میں نفرتیں پھیلارہے ہیں اور ایک بارپھر سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
میں سوال کرتاہوں کہ ہم نے کب کسی تقریر میں کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا ہے اور کراچی سے تمام قوموں کونکالو؟ یہ بات پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے نفرت پھیلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ جبکہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ بھٹو نے سندھ میں تقسیم اورنفرت کی جودیوار کھڑی کی اس تفریق کوکیسے مٹایاجائے اور سب ملکر رہیں۔میں آج بھی سندھی اور مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ نفرتیں پھیلانے والے ان متعصب لوگوں کی سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 431 ویں فکری نشست سے خطاب
17جولائی 2026ء
https://t.co/OzFKjDnJFT
🇦🇫⚡️🇵🇰 – BREAKING: NRF leader Ahmad Massoud condemns the recent terrorist attacks in Pakistan. He said that over 21 terrorist groups are granted safe haven by the Taliban in Afghanistan and that, the international community must work with the NRF – @AhmadMassoud
🚨 Lyari Gang War Secrets Exposed! The infamous 'People's Aman Committee' leader, Abdul Rehman Baloch, was arrested in Quetta (2006). This project was allegedly linked to intelligence agencies from 5 countries: India, Afghanistan, Russia, Libya, & Syria. https://t.co/zGltHk8Clo
Not all false information is the same.
Misinformation is shared unknowingly, while Disinformation is created deliberately to mislead and manipulate.
Verify facts, rely on official sources, and think before you share.
Stay tuned for more updates regarding PTA Cybersecurity Awareness Week 2025.
ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ قدم – پی ٹی اے
#DigitalSafety #PTA #CyberAwarePakistan #CyberSecurity #FightFakeNews #Misinformation #Disinformation #ThinkBeforeYouShare #VerifyBeforeYouTrust #StayCyberSafe #CyberAwarenessWeek2025 #PTAUpdates
With a new commitment of $1.25 billion in EXIM Bank financing, the U.S.-Pakistan partnership will drive economic growth in Balochistan. Watch Chargé d’Affaires Natalie Baker’s message to hear how this financing will be a game-changer for U.S. businesses and local Pakistani communities. #USAinPakistan
ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت کے تحت امریکا-پاکستان شراکت داری بلوچستان میں معاشی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا پیغام دیکھیں اور جانیں کہ ایگزم بینک کی جانب سے مالی سرمائے کی فراہمی کس طرح امریکی کاروبار اور پاکستان میں مقامی آبادی کے لیے کلیدی تبدیلی ثابت ہوگی۔