عمران خان کی طبی رپورٹس تشویشناک ہیں۔ میں نے کئی ماہرین سے مل کر ان کا جائزہ لیا ہے، اور یہ سادہ الفاظ میں لکھ رہا ہوں تاکہ ہر پاکستانی سمجھ سکے کہ اصل صورتحال کیا ہے۔
ترتیب کے لحاظ سے جو چیز مجھے سب سے زیادہ پریشان کر رہی ہے وہ ہے ان کی ذہنی دباؤ اور اضطراب کی کیفیت ہے، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، اور بڑہتا ہوا بلڈ پریشر۔ رپورٹ میں نیند کی کمی کا ذکر نہیں، مگر ادویات دیکھ کر یہ بھی تقریباً یقینی لگتا ہے۔
میں عمران خان کو 35 سال سے زیادہ عرصے سے جانتا ہوں۔ ذہنی دباؤ کبھی ان کی کمزوری نہیں رہا۔ مگر اب یہ عروج پر ہے، خود بتا رہا ہے کہ تین سال کی قید اور مکمل تنہائی نے ان پر کیا اثر ڈالا ہے۔
اس کی وجوہات سمجھنا مشکل نہیں: ملک کی صورتحال، جیل میں مقید ساتھی، شہید ہونے والے اور ان کے سوگوار خاندان۔ خود ان کی اپنی تنہائی، نہ اخبار، نہ کتابیں، باہر کی دنیا سے مکمل بےخبری۔ اور بلاشبہ بشریٰ بی بی، اپنی بہنوں، کارکنوں اور پارٹی کے بارے میں ان کی فکرمندی۔
دوائیوں کو دیکھیں، کیونکہ تشخیص تو موجود ہی نہیں۔ انہیں
Citani اور Lexotanil
دن میں تین بار دی جا رہی ہیں۔ یہ نیند کی کمی کا علاج نہیں۔ یہ دن کے وقت کے اضطراب کا علاج ہے۔
ان کی دل کی دھڑکن 54 فی منٹ ہے۔ ڈاکٹر اسے "نارمل" کہیں گے۔ لیکن ان کے لیے یہ نارمل نہیں۔ ان کی آرام کی حالت میں دل کی دھڑکن ساری زندگی 40 کی دہائی کے ابتدائی ہندسوں میں رہی ہے، جو ایک تاحیات فٹ کھلاڑی کی نشانی ہے۔ 54 تک پہنچنا ایک تبدیلی ہے۔
ا
نہوں نے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کی شکایت کی ہے۔ یہ ایسی بات نہیں جسے نوٹ کر کے نظرانداز کر دیا جائے۔ اس کے لیے فوری طور پر 24 گھنٹے کے لیۓ ہولٹر مانیٹر لگانا ضروری ہے، تاکہ اس کی تعداد معلوم ہو اور صحیح دوا تجویز کی جا سکے۔ یہاں تک کہ پاکستان سے باہر رجسٹرڈ ایپل فون سے منسلک ایپل واچ بھی
Atrial Fibrillation
اور دھڑکن کی بے ترتیبی کو حقیقی وقت میں ظاہر کر سکتی ہے (کیونکہ یہ فیچر پاکستان میں غیر فعال ہے)۔
اب وہ بلڈ پریشر کی تین الگ الگ دوائیں لے رہے ہیں۔ اس کے لیے روزانہ صبح و شام باقاعدہ نگرانی درکار ہے تاکہ خوراک درست کی جا سکے، ہفتہ وار اندازوں پر نہیں چلا جا سکتا۔ انہیں کولیسٹرول کم کرنے والی دوا بھی دی جا رہی ہے۔ اس عمر میں بڑھا ہوا کولیسٹرول جینیاتی اور ذہنی دباؤ دونوں وجوہات سے ہو سکتا ہے، اور اسے خوراک، ورزش اور دوا کے امتزاج سے قابو کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بلڈ پریشر کے لیے بھی۔ کم نمک۔ زیادہ حرکت۔ حقیقی نگرانی۔
درج ذیل ٹیسٹ اب بغیر کسی مزید تاخیر کے ہونے چاہئیں:
۱) اسٹریس ٹیسٹ
۲) ایکو کارڈیوگرام
۳) کارڈیک ایم آر آئی
۴) Cardiac Artery Calcium CAC اسکین — بڑھے ہوئے کولیسٹرول کی وجہ سے، تاکہ شریانوں میں جمع کیلشیم کے ذخائر معلوم ہوں جو براہِ راست دل کے دورے یا اسٹنٹ کی ضرورت کا باعث بنتے ہیں۔
۵) کارڈیک سی ٹی انجیوگرام اور، اگر ضرورت پڑے تو، دیگر ٹیسٹ۔
میں سخت پریشان ہوں۔ تنہائی ان کے جسم پر جسمانی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ اگر اسے فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نقصان ناقابلِ تلافی ہو سکتا ہے۔
عمران خان کو اب فوری طور پر ہسپتال کے ماحول میمنتقل کیا جانا لازمی ہے، ایک آزاد اور غیرجانبدار طبی بورڈ کی نگرانی میں۔ ان کا خاندان اور پاکستان کے سرکاری ڈاکٹروں پر بلکل اعتماد نییں کرتے ہیں۔ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ رپورٹس میں ردوبدل کیا گیا، اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر یا دبا کر پیش کیے گئے، پلیٹلیٹس کا معاملہ اس کی ایک مثال ہے۔
اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں اور پتہ چلے گا کہ ان کی حالت بہتر ہوتی ہے یا مستقل نقصان میں بدل جاتی ہے۔
ہم سب پریشان ہیں۔
ملک کو آج ان کی ضرورتہے، پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
اللہ انہیں صحت مند رکھے۔ آمین۔
@ValentinaForUSA You must be really powerful .1400 years of history, 2 billion followers, and here comes Valentina from Texas to finish it all. Impressive!😂
Texas Republican Congressional candidate Valentina Gomez released a campaign ad in which she is seen burning the Quran, declaring that Islam must be stopped “once and for all”
@Assimalhakeem Is it permissible for parents to perform Aqiqah (the sacrifice offered for a newborn) for their child later in life if it was not done at birth?
@Za93803Zarrar @islam90noora @Aladeen_Pro کیا آپ مجھے قرآن یا کسی صحیح حدیث سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اگر کوئی عورت اپنی مرضی سے بالغ ہونے کے بعد نکاح کرے، تو وہ نکاح اسلام میں نہیں مانا جائے گا؟ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ بات کیجیے، تا کہ ہمیں بھی سیکھنے کا موقع ملے
@Za93803Zarrar@Aladeen_Pro اگر آپ واقعی قتل کے خلاف ہیں، تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انسان کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہونا چاہیے چاہے وہ عورت ہو یا مرد ....ورنہ آپ قتل کے خلاف نہیں، صرف طریقۂ قتل سے اختلاف رکھتے ہیں -ظلم کو جواز دینا بھی ظلم ہے