آج پاکستان میں جتنے بھی لوگ اہم عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں وہ مت بھولیں کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک نہ چلاتی تو نہ خان کی حکومت گرتی نہ شہباز شریف وزیراعظم اور زرداری صاحب صدر بنتے آج مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتقامی کارروائیاں حکمرانوں کی اخلاقی پوزیشن کمزور اور عمران خان کی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں
قائداعظم اور علامہ اقبال نے بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ایک سیاسی قیدی بھگت سنگھ کو پھانسی سے بچانے کیلئے اُس کی زندگی کے آخری سانس تک کوشش کی۔ آج پاکستان کے ہر سرکاری دفتر میں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر تو آویزاں کی جاتی ہیں لیکن سیاہ قوانین کے خلاف اُن کی جدوجہد کو یاد نہیں رکھا جاتا۔ آج بھی پاکستان میں ایم پی او جیسا قانون موجود ہے جسکے تحت بغیر مقدمے کے کسی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ایسے ہی ایک قانون رولٹ ایکٹ کے خلاف قائداعظم نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا
https://t.co/p6Zfx6iqil
حکومتی وزرا کھل کر ریفرنڈم کی حمایت کر رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کھل کر ریفرنڈم کی مخالفت کر رہی ہے دونوں جماعتوں میں معاملات ابھی تک طے نہیں ہو سکے اور چند دنوں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا بھی ضروری ہے
بلاول نے پختون خواہ میں گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منطقی اگلا قدم اپنی ہی پارٹی کے گورنر کو احتجاج میں استعفا دینے کی ہدایت ہونی چاہئے۔ ورنہ یہی کہنا پڑے گا کہ "عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی"
You can differ with @ImranKhanPTI on many issues but he never made fun of his political opponents when they needed medical care in jails. Watch this short clip. He was Prime Minister and assuring all medical facilities for Nawaz Sahrif.
Former Prime Minister @ImranKhanPTI wrote a letter to Chief Justice of Pakistan through his lawyer and informed him that he can suffer brain hemorrhage or cardiac arrest anytime. He requested to implement the court orders about providing medical facilities. He requested medical care urgently. Letter was delivered to CJP through Salman Safdar advocate. Imran Khan dictated this letter during a meeting with his lawyers last week.
ایک ملاقات نے اس ریجیم /جعلی حکومت کا سارا میک اپ اتار دیا۔۔۔خوفزدہ۔۔اوسان خطا۔۔۔حالانکہ یہ ملاقات عمران خان کا قانونی،انسانی حق ہے۔۔اور عمران خان کی بہنوں،جو کہ بزرگ ،غیر سیاسی خواتین ہیں کی گرفتاری کسی جرم کی بنیاد پر نہیں تھی بلکہ کولونیل لا کے تحت تھی جن کو رہا ہونا ہی تھا۔۔لیکن عمران خان اور اس کے خاندان کو ملنے والا معمولی سا قانونی ریلیف پر پورا جعلی ریجیم لڑکھڑانے لگتا ہے،خوف سے تھر تھرانے لگتا ہے ۔۔۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس حکومت کی کوئی عوامی، قانونی بنیادیں نہیں ہیں اور یہ مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔۔قبضہ گیر ہیں۔۔مسلط شدہ ہیں۔
کیا ہوگاان کا اس وقت جب عمران خان جیل سے رہا ہوجائینگے؟؟؟؟؟سیاست دان اقتدار کی کرسی اور اسٹیبلشمنٹ کی آکسیجن سے نہیں عوام کی حمایت سے طاقت لیتا ہے۔
پاکستان کے مسائل کا حل حقیقی جمہوریت، بااختیار پارلیمنٹ، غیر جانب دار عدلیہ، فری پریس اور بنیادی انسانی حقوق میں ہے نہ کی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جعلی ریجیم اور نااہل شکست خوردہ ٹولے کو مسلط کرنے،ان کو دوام دینے میں۔۔۔
روم جل رہا تھا اور نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت پر شہداء کے جنازوں میں شرکت نہ کرنے کا الزام لگانے والوں نے ایسے موقع پر جب ایک ہی دن کوہاٹ اور صوابی میں تقریبآ 13 پولیس افسر/ جوان شہید ہوئے ہیں، شہداء کے سوگ کے بجائے گورنر ہاؤس میں ناچ گانے،عیش و عشرت اور جشن کی مجلس بر پا کردی۔
لفظ پاکستان کی تشکیل میں بھی علامہ اقبال کا مشورہ شامل تھا۔1931ء میں چوہدری رحمت علی نے لندن میں علامہ اقبال سے ایک ملاقات میں پوچھا تھا کہ جو اسکیم آپ نے خطبہ الٰہ آباد پیش کی اسکے مطابق اگر کوئی حکومت وجود میں آئی تو اُس کا نام کیا ہوگا؟ اس پر علامہ اقبال نے کہا کہ شمال مغربی ہندوستان کے ہر صوبے کا پہلا لفظ لے لو اور بلوچستان کا ’تان‘ اس کیساتھ ملا دو تو یہ لفظ پاکستان بن جاتا ہے۔ یہ بڑا بامعنی اور عمدہ لفظ ہے۔ یوم اقبال پر ہمیں صرف چھٹی نہیں منانی چاہئیے بلکہ وہ پاکستان بھی تلاش کرنا چاہیئے جس کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا تھا
https://t.co/0TlRn0B06P
Pakistan: elected KP chief minister Sohail Afridi has been missing since governor's rule on 11 Oct. The Peshawar High Court has sent petitions on him and other PTI lawmakers to a larger bench. Hiding them is enforced disappearance. Free them. #HumanRights https://t.co/08wz7YdqX2
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ارشد شریف کے قتل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔شہید ارشد شریف کو انصاف دو۔استثنیٰ کا یہ سلسلہ ختم کرو۔
#JusticeForArshadSharif
میران شاہ میں گرلز سکولوں پر دہشت گردوں نے کئی حملے کئے کئی سکول تباہ ہوئے اسکے باوجود ان تباہ شدہ سرکاری اور پرائیویٹ گرلز سکولوں کو دوبارہ کھڑا کیا گیا اور میں ایسی بچیوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جنہوں نے پچھلے دس پندرہ سال میں میران شاہ اور میر علی کے سکولوں میں تعلیم حاصل کی اور اب وہ پشاور کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں
https://t.co/8ALOoYNqtH
اس عظیم قانون سازی پر سب ارکان پارلیمنٹ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ تاحیات بلیو پاسپورٹ کے ذریعہ وہ بغیر ویزا 70 سے زائد ممالک میں داخل ہو سکیں گے یہ سہولت ان سب دوستوں کے بہت کام آئے گی جو آجکل تو سرکاری بینچوں کا حصہ ہیں لیکن کچھ عرصہ کے بعد سرکار میں نہیں رہیں گے اور ہماری پرانی روایت کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنیں گے لیکن بلیو پاسپورٹ پاکستان سے فرار میں انہیں بہت مدد دیگا 👏👏
Unbelievable…. Opposition Leader in the National Assembly Mehmood Khan Achakzai warned that governor’s rule would be imposed next in Sindh over the “occupation of water, mines and streams”.
https://t.co/ZZAlyvdBj7
Troops in the streets, an elected chief minister jailed, internet cut: Pakistan's emergency rule in Khyber Pakhtunkhwa is a military-backed power grab. Sohail Afridi and all detained leaders must be freed. Rights cannot be suspended by decree. #HumanRights https://t.co/yiCJFw9ZnP
2022 سے پاکستان پر مسلط غیر اعلانیہ مارشل لأ کے باوجود واحد عوامی مینڈیٹ سے آنے والی خیبر پختونخوا اسمبلی اور دوتہائی سے ذیادہ اکثریت رکھنے والی خیبر پختونخوا حکومت کو آج ناجائز وفاقی حکومت نے عملی طور پر معطل کر کے صوبائی وزیراعلی سہیل آفریدی اور صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کو اغوا کر لیا گیا ہے-
عاصم منیر اور اس کا پاکستان پر مسلط کردہ مافیا پاکستان کی بنیادوں کو مسلسل کھوکھلا کرتا جا رہا ہے تاکہ اس کا پاکستان پر تسلط قائم رہ سکے-
جس کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی ہونے سے پہلے روکنی ہے وہ نمبرز بنانے کے لیے ساری دنیا میں گھوم رہا ہے، لیکن اپنئ اصل ذمہ داری ، یعنی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کا خاتمہ، صوبائی حکومت پر ڈال رہا ہے-
اس ڈکٹیرشپ کا انجام بھی ماضی کی طرح تاریخ کے کوڑے دان میں ہی ہو گا-
پاکستانی عوام کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ نے یہ سب خاموشی سے برداشت کرتے رہنا ہے یا پاکستان کو مکمل تباہی سے بچانا ہے !
#نکلو_پشاور_کی_طرف
یہ رہی اِن کی جمہوریت، فیڈریشن کا احترام، دستور پرستی اور عوام دوستی۔ مُلک کی واحد منتخب حکومت کی جگہ، خیبر پختونخواہ میں گورنر راج، ایمرجنسی اور "ہارا ہوا لشکر راج" لگا دیا گیا۔ ہم نے تاریخ کا سبق سیکھنے سے ہمیشہ انکار کیا۔