اپنے تعلقات بغیر کوئی بُرا کام کیے، امن کے ساتھ ختم کرو، اُن دنوں کا احترام کرو، جنہوں نے تمہیں اکٹھا کیا تھا اور ان یادوں کا احترام کرو، انتہا تک مہربان اور پُرامن رہو۔
فاتحہ اُن لوگوں پر جو ایک دوسرے کا مستقبل بننا چاہتے تھے، لیکن ماضی کی ایک یاد بن کر رہ گئے۔
As someone said :
ویرانہ دل سے تمہیں ڈر بھی نہیں لگتا
حیرت ہے کہ ایسے بھی ٹھکانے ہیں تمہارے۔
جس لمحے مجھے پتہ چلا تم میری کبھی نہیں ہو سکتی تب میرا دل چاہتا تھا کسی ایسی جگہ جاؤں جہاں کوئی نا ہو چیخ چینچ کر روؤں روتے روتے گہری نیند سو جاؤں اٹھوں تو تمہیں میرے نام کر دیا جائے (اگلے جہاں میں )
وہ سامنے ہو تو یوں محسوس ہوتا ہے
جیسے کسی قدیم دیوان کی نایاب غزل اچانک سانس لینے لگی ہو؛
ہر نگاہ ایک شعر، ہر مسکراہٹ ایک استعارہ، اور ہر خاموشی
محبت کی ایسی تفسیر بن جاتی ہے
جسے صرف دل پڑھ سکتا ہے۔
مجھے درکار ہے بس ایک صبح ....
وہ صبح کے جس میں آپ کی پیشانی پر.
ایک بوسہ ہو، جو میرا ہو......
میری پیشانی پر ایک بوسہ ہو،
جو آپ کا ہو.....
اور ایسی لگاتار صبحیں ......
تا دم مرگ، بس.
وہ مجھے بہت پیاری ہے اتنی پیاری کے اُس کے بغیر زندگی گزار نے کا سوچا بھی نہیں مگر خیر خُدا اُسے عرشوں کے رنگ لگائے اور پر سکون زندگی عطا فرمائے اور اُس کی زندگی کو رونقوں سے بھر دے۔ آمین۔
تمہارے ہاتھ بہت پیارے ہیں !
ہاں وہ تو سب ہی کہتے ہیں "
وہ اترائی میں نے سب کی بات نہیں کی
پھر ؟
میں اپنا بتا رہا ہوں کہ یہ ہاتھ جب میرے ہاتھ میں ہوتے ہیں تو بہت پیارے لگتے ہیں، مجھے بھی اور دیکھنے والوں کو بھی !
وہ مسکرادی
✍️