جب اپکا لیڈر اپکے کام کی خود تعریف کریں ❤️
خان صاحب کو یہ تصویر بہت پسند ائی تھی میری خواہش کی انکو یہ گفٹ دونگا الحمداللہ میری خواہش پوری ہوگئی 😍🥳
شکریہ وزیراعظم عمران خان 🤲🏻❤️
حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام پر تشدد اور انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت قبول نہیں
حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد کشمیر کی مسلسل وعدہ خلافیوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کی اسی غیر سنجیدگی اور نااہلی کے باعث ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایکشن کمیٹی کسی ایک گروہ کا نام نہیں، بلکہ اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل ہیں اور یہ پورے آزاد کشمیر کے غیور عوام کی آواز ہے۔
تین سال قبل قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کی بدترین نااہلیوں کے نتیجے میں یہ بحران پیدا ہوا، جس نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا۔ حکومت نے بار ہا معاہدے کیے اور پھر خود ہی ان سے مکر گئی، جس کی وجہ سے خطے میں ہمیشہ حالات کشیدہ ہوئے۔
ماضی گواہ ہے کہ جب بھی طاقت کا بے جا استعمال ہوا، معصوم جانیں ضائع ہوئیں تصادم کی صورت میں نقصان صرف اور صرف ریاست کا ہوتا ہے، چاہے خون پولیس اہلکار کا بہے یا عام شہری کا۔
ہم نے دو روز قبل قانون ساز اسمبلی کے فلور پر حکومت کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ طاقت کے بجائے بامعنی مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، لیکن افسوس کہ پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے اس مخلصانہ اور سنجیدہ موقف کو یکسر نظر انداز کر کے وقت سے پہلے ہی جبر کا راستہ چنا گیا۔
آزاد کشمیر ایک انتہائی حساس خطہ ہے، یہاں سے بدامنی اور ریاستی تشدد کا کوئی بھی ایسا پیغام نہیں جانا چاہیے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر فائدہ پہنچے یا تحریکِ کشمیر کمزور ہو۔ حکومت اپنے اقدامات سے دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے۔ مزید برآں، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر کے پوری آبادی کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم لاکھوں کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس رہے ہیں۔ یہ سراسر ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
مریم نواز کی بنائی گئی پیرا فورس نے پنجاب کے ہزاروں ریڑھی بانوں اور محنت کشوں کا روزگار چھین لیا۔ جو لوگ دن بھر محنت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے، ۔ جس ریاست میں غریب کی روٹی چھین لی جائے، وہاں ترقی کے نعرے نہیں بلکہ عوام کی آہیں سنائی دیتی ہیں۔
#نااہل_حکمران_عوام_پریشان
سیاسی مخالف کو جیل میں قید کرکے انتخابی نشان بھی چھین کر،پارٹی کا نام تک چھین کر اگر پھر بھی انتخابی عمل شفاف کروانے سے ڈر رہے ہو تو یقین جانو تم اس انتخابی میدان میں اترنے سے قبل کی ہار چکے ہو!
2/2
اتنے بڑے عہدےلےکرتین بندوں کےساتھ گلگت جاتےاورپانچ پولیس والوں کےہاتھوں صوبہ بدرہوکرآجاتےہیں۔ یونین کاونسل لیول بندہ فاتحہ پرجاتاہےتو20بندےاورپانچ گاڑیاں ساتھ ہوتی۔ کچھ توسنجیدگی دکھائیں۔ کیوں مایوسیاں بٹوررہےہیں؟ جب پوچھوکہ تنظیم کیوں نہیں بناتے توزاتیات پر اتر آتے ہیں۔
پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات اور ملکی وسائل پر صرف اور صرف یہاں کے عوام کا حق ہے۔ ن لیگ کی کرپشن کی سیاست کو اب خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔فیصلے کی گھڑی آ چکی ہے، اپنے مستقبل کا سودا کرنے والوں کو پہچانیں اور ملک کو مزید تباہی سے بچائیں۔اپنا ووٹ، ملک کے نام! چور ہٹاؤ، ملک بچاؤ!
#گلگت_بلتستان_کپتان_کا
مہاجرینِ کشمیر کی مخصوص نشستوں کے ختم کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے
پاکستان میں رہنے والے لاکھوں کشمیری مہاجرین نے اپنی جانیں اور جائیدادیں قربان کر کے پاکستان آئے ۔ ان کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستیں دی گئیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کا ان نشستوں کے ختم کرنے کا مطالبہ غلط ہے۔ یہ مہاجرین کے آئینی اور قانونی حقوق پر حملہ ہے۔کشمیر کے مسئلے میں مہاجرین اصل فریق ہیں۔ ان کی نمائندگی ان کا حق ہے۔ہم حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہاجرین کے حقوق کی حفاظت کریں۔عوامی ایکشن کمیٹی سے کہتے ہیں, مہاجرین کی نشستوں والا مطالبہ فوراً واپس لیں۔
مہاجرین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
چوہدری طارق محمود
رہائشی آزاد جموں و کشمیر
ظلم سے نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے: اپنے حق اور سچ کے لیے ثابت قدمی سے ڈٹ جانا۔
جب لوگ خوف، مصلحت اور خاموشی کو چھوڑ کر حق کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو ظلم کی بنیادیں خود بخود ہلنے لگتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی جابر نظام ہمیشہ قائم نہیں رہتا، مگر سچ اور انصاف کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی۔
اپنے حق کو پہچانیے، سچ کا ساتھ دیجیے، اور ہر حال میں اصولوں پر قائم رہیے۔ یہی وہ طاقت ہے جو ظلم کو شکست دیتی ہے اور معاشروں میں انصاف، عزت اور آزادی کی راہ ہموار کرتی ہے۔
حق کے لیے آواز بلند کریں، سچ پر قائم رہیں، اور ظلم کے سامنے کبھی سر نہ جھکائیں۔
#جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان
#گلگت_بلتستان_خان_کا
سیاسی مخالف کو جیل میں قید کرکے انتخابی نشان بھی چھین کر،پارٹی کا نام تک چھین کر اگر پھر بھی انتخابی عمل شفاف کروانے سے ڈر رہے ہو تو یقین جانو تم اس انتخابی میدان میں اترنے سے قبل کی ہار چکے ہو!
1/2
نشان چاہے جو بھی ہو، عوام کا فیصلہ عمران خان! 7 جون 2026 کو گھروں سے نکلیں، اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، ووٹ ڈالیں، ووٹ ڈلوائیں اور اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔ گلگت بلتستان کا ہر ووٹ یہ پیغام دے گا کہ عمران خان قید ہو سکتے ہیں، عوام کے دلوں سے نہیں نکالے جا سکتے۔
#گلگت_بلتستان_خان_کا #جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان
ڈاکٹر شفقت آیاز کا گلگت حلقہ 3 میں شمولیتی پروگرام سے خطاب۔ انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے! @ShafqatAyaz_PTI#جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان
اطلاع عام ۔حلقہ نمبر 2 گلگت کے عوام کارکنان اور سپورٹرز کے لئے اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بعد از نماز جمعہ
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عتیق پیرزادہ امیدوار GBA-2 کی قیادت میں ذوالفقار آباد گلگت پی ٹی ائی مرکزی سیکرٹریٹ سے جگلوٹ تک ایک تاریخی ریلی نکالی جائے گی
ظرف ھوتا ھے مگر وقت کڑے ھوتے ھیں۔
عشق والوں کے تو دشمن بھی بڑے ھوتے ھیں
ھر کوئی تو نہیں جھکتا ھے ستم کے آگے۔
ان میں کچھ لوگ اصولوں پر اڑے ھوتے ھیں۔
عمران خان زندہ باد۔
ملک پر قابض مینڈیٹ چور جماعتیں اہل و عیال سمیت گلگت بلتستان انتخابات میں حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے آزادانہ کمپین کر رہی ہیں، مگر تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے۔ امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ڈرایا جا رہا ہے، کارکنان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور وہی تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جو 8 فروری 2024 کے انتخابات سے پہلے کیے گئے تھے۔ یوں لگتا ہے جیسے پورے ملک کو ایک بار پھر اسی ایڈونچر کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ دکھائی جا رہی ہو۔
یہ بے شرم لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوام اب انہیں ووٹ نہیں دے گی، اسی لیے انتخابی مہم کا ڈرامہ رچا کر عوامی مقبولیت کا جھوٹا تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہو سکیں۔ مگر یاد رکھو، تم لوگوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حاصل کی گئی یہ نام نہاد قبولیت زیادہ دیر نہیں چلنے والی۔ تمہاری یہ قابض اور جعلی قبولیت والی سیاست بالآخر تاریخ کے کوڑے دان میں دفن ہوگی۔
#جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان